محنت کشوں کو متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایم اے سومرو

کراچی ..
ممتاز وکیل ایم اے سومرو نے محنت کشوں کے عالمی دن یوم مٸی پر شگاگو کے مزدور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوٸے کہا کہ انکی جدوجہد اور قربانی کو صرف چھٹی منا کر انجواٸے نہ کیا جاٸے بلکہ آج حالات اس سے زیادہ خراب ہیں جب شگاگو کے محنت کشوں نے اپنے حقوق کے لیے آوازاٹھاتے ہوٸے اپنی محنت کے اوقات کار تعین کرنے کا نعرہ بلند کیا تھا ۔ان مزدوروں نے اپنی جانوں کی قربانی ضرور دی لیکن وہ اپنی جدوجہد میں سرخرو ہوٸے ۔ ایم اےسومرو نے کہا کہ آج ملک میں مزدوروں کو ان کے حق سے محروم کیا جارہا ہے سیاسی مداخلت نے محنت کشوں کی فلاح کےلیےبناٸے گٸے ادارے تباہ کر دیٸے ہی۔ ای او بی آٸی ،سیسی اور ورکرز بورڈ میں کرپشن عروج پر ہے ۔پینشنرز اور حاضر سروس ملازمین کو ریلیف نہیں دیا جارہا عدالتی نظام بھی محنت کشوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں لہذا وقت کا تقاضہ ہے محنت کش متحد ہوکراپنے حقوق کےلیے آواز اٹھاٸیں۔