میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے

ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر535
کئی گھنٹوں تک مختلف عہدوں پر تعیناتی کیلئے امیدواران کے انٹرویوز کئے،ہر عہدے کیلئے کم از کم تین امیدواران کے پینل کا انٹرویو کیاگیا
فیوریٹ ازم اور سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کیلئے اہم عہدوں پر تعیناتی کے عمل کی مانیٹرنگ خود کروں گی، صرف میرٹ پر تعیناتیاں ہوں گی:مریم نوازشریف
نااہل اور کرپٹ افسران کی خیر نہیں، جو ڈیلیور کرے گا وہی عہدے پر رہے گا، گورننس میں بہتری کے نمایاں آثارنظر آنا شروع ہوچکے ہیں
لاہور29اپریل:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا طرز حکومت………………قابلیت، دیانت او رمیرٹ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اہم عہدوں پر میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتیاں یقینی بنانے کیلئے متحرک، کئی گھنٹوں تک مختلف عہدوں پر تعیناتی کیلئے امیدواران کے انٹرویوز کئے۔ہر عہدے کیلئے کم از کم تین امیدواران کے پینل کا انٹرویوکیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ فیوریٹ ازم اور سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کیلئے اہم عہدوں پر تعیناتی کے عمل کی مانیٹرنگ خود کروں گی۔ پنجاب میں صرف اور صرف میرٹ پر تعیناتیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ گڈ گورننس کیلئے ”رائٹ پرسن اِن رائٹ پلیس” کی پالیسی پر سختی سے عمل کرواؤں گی۔ نااہل اور کرپٹ افسران کی خیرنہیں، جو ڈیلیور کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔ گورننس میں بہتری کے نمایاں آثارنظر آنا شروع ہوچکے ہیں۔ہر محکمے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے ریگولر میٹنگز لے رہی ہوں۔
٭٭٭٭