امریکا: جسمانی طور پر آپس میں جڑی بہنوں نے شادی کرلی۔

ایبی گیل اور برٹنی ہینسل نے امریکا کے سینئر فوجی افسر جوش بولنگ سے شادی کی ہے ایبی اور ہینسل کی پیدائش 1990 میں ہوئی تھی۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی جسمانی طور پر ایک دوسرے سے جڑی لیکن الگ سر والی جڑواں بہنیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔امریکی ریاست منیسوٹا میں پیدا ہونے والی ایبی گیل اور برٹنی  ہینسل نے امریکا کے سینئر فوجی افسر جوش بولنگ سے شادی کی ہے۔ ایبی اور ہینسل کی پیدائش 1990 میں ہوئی تھی۔امریکی سینئر فوجی افسر جوش بولنگ کی یہ دوسری شادی ہے اور وہ ایک بچی کے باپ بھی ہیں جب کہ 34  سالہ ایبی اور برٹنی اسکول ٹیچر ہیں۔ایبی اور برٹنی نے 2021 میں جوش بولنگ کے ساتھ خفیہ طور پر شادی کی تھی تاہم یہ بات میڈیا پر اب سامنے آئی ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں شادی کا اعتراف کیا، ان بہنوں میں سے ہر ایک کا سر اور دل الگ ہے لیکن ان کے جسم جڑے ہوئے ہیں، ایک کی ٹانگیں اور دوسری کے بازو ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبی اور بٹنی دوسرے لوگوں کی طرح معمول کی زندگی گزارتی ہیں۔ یہ شاپنگ کرتی ہیں ، سوئمنگ بھی کرتی ہیں اور گاڑی چلاتی ہیں ۔ڈاکٹرز کے مطابق ہر 40 ہزار جڑواں بچوں میں سے صرف ایک فیصد بچے ایک سال کی عمر تک زندہ رہتے ہیں۔