پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے دیگر افسران کے ہمراہ راوی کیمپس میں جا نوروں کے علا ج معالجے کے لیئے قائم مختلف کلینکس کا دورہ کیا

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے گذشتہ روز ڈین فیکلٹی آف اینیمل پرو ڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ، پرنسپل آفیسر سٹو ڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی اور رجسٹرار سجاد حیدرسمیت دیگر افسران کے ہمراہ راوی کیمپس پتو کی کادورہ کیا۔دورہ کے دوران پروفیسر یونس نے راوی کیمپس کے اے بلاک میں قائم پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ایجو کیشنل کمپلیکس کے مختلف سیکشن لا ئبر

یری اور آڈیٹوریم کا دورہ کیا نیز پروفیسر یونس نے ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غر ض سے اکرم کمپلیکس کے سامنے پودا بھی لگا یا۔
دریں اثنا پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی زیر صدارت فیکلٹی آف اینیمل پرو ڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی اورفیکلٹی آف فشریز اینڈ وائلڈ لائف کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں وقت کی پا بندی، قوا عد و ضوابط، نئے ڈگری پروگرامز اور معیار تعلیم کے علاوہ تحقیقی سر گرمیو ں کو مزید بڑھانے سے متعلقہ مختلف مو ضوعات زیر بحث لا ئے گئے۔بعد ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے دیگر افسران کے ہمراہ راوی کیمپس میں جا نوروں کے علا ج معالجے کے لیئے قائم مختلف کلینکس کا دورہ کیا جہا ں چھو ٹے بڑے جا نوروں / مویشیو ں کو علا ج معا لجے کی سہو لیات دی جارہی ہیں۔دورہ کے دوران ویٹر نری یو نیورسٹی میں حال ہی میں قائم ہونے والے ویکسین پروڈکشن یونٹ ٹریننگ سینٹر فار با ئیو لو جکس کا بھی دورہ کیا اور وہا ں مو جود لیبا رٹری سہو لیات کا جا ئزہ لیا۔
اُ س مو قع پر خطا ب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ پاکستان میں لا ئیو سٹا ک سیکٹر کو منہ کھر جیسی مہلک بیماری کا سا منا ہے اور فارمرز کی خو شحا لی کے لیئے اور دودھ دینے والے مویشیو ں کی پیداوار کو بڑ ھانے کے لیئے منہ کھر جیسی مہلک بیماری پر قا بو پانابے حد ضروری ہے۔اُ نہو ں نے منہ کھر بیماری کی ویکسین کو جلد از جلد تیار کرنے اور فارمنگ کمیو نٹی کی دہلیز پران کے جانوروں کے علا ج معالجے کی سروس دینے کے لیئے یونیورسٹی کی 24/7 ایکسٹنشن سروس دوبارہ شروع کرنے کی ہدا یت دی۔اُ نہو ں نے یونیورسٹی کے سٹاف کو وقت کی پا بندی کرنے کی تاکید کی نیز کہا کہ معیار تعلیم پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے راوی کیمپس پتو کی میں ہر سال کسان میلہ منعقد کروانے پر بھی زور دیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ راوی کیمپس کے کلینکس سے مویشی پال حضرا ت کی بڑی تعداد مستفید ہورہی اور ان کلینکس پر ویٹر نری سروسز کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدا یت دی۔ دورہ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے راوی کیمپس کے بی بلاک میں قائم لائیو سٹاک فارمز اور ڈیری اینیمل ٹریننگ اینڈ ریسرچ سینٹر کا بھی دورہ کیا اوروہا ں پروفیشنلز کی عملی تر بیت کے لیئے ڈیری ٹریننگ منعقد کروانے سے متعلقہ مو جود سہو لیات کا بھی جائزہ لیا۔