منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف رمضان المبارک میں مساجد کے ذریعے سالانہ آگاہی مہم کے حوالے سے بڑی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی

لاہور ( جنرل رپورٹر) منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف رمضان المبارک میں مساجد کے ذریعے سالانہ آگاہی مہم کے حوالے سے بڑی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی۔ جس کا اہتمام ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب کے تعاون سے اہتمام کیا صدارت بادشاہی مسجد کے خطیب سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب برگیڈئیر سکندر حیات کی بطور مہمان خاص شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام کوارڈینیٹر سید محسن، قاری انیس اور علمائے کرام بھی موجود تھے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین اور خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ نوجوان نسل کا منشیات کی طرف جانا ہم سب کیلئے پریشانی کا باعث ہے علمائے کرام مسجد کے ذریعے اس کے خلاف بات کریں انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نشہ کے خلاف حکومت کے ساتھ ہیں اور عید کے بعد بھرپور مہم چلائیں گے فورس کمانڈر بریگیڈیئر سکندر حیات نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے سے بچانے کے لیے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان کو نشے کی لت سے بچانا اولین ترجیح ہے اے این ایف نوجوان کو نشہ سے بچانے کے لیے بے پناہ کام کررہے ہیں سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے میں اچھائی کا پیغام دیں۔انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنا کردار ادا کریں اسں مہم سے منشیات کے رحجانات کے خلاف پنجاب کی مساجد کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو پیغام ملاہے۔
=======================

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر تعلیم کی خفیہ ٹیموں کی امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ساندہ کے امتحانی مرکز میں نقل کا بازار سرگرم ہونے کی اطلاع ملتے ہی وزیر تعلیم، چیئرمین اور کنٹرولر لاہور بورڈ کے ہمراہ ایم آئی ہیپی سکول نیشنل ٹاؤن ساندہ پہنچ گئے جہاں امتحانی مرکز میں بڑے پیمانے پر نقل کی جا رہی تھی۔ وزیر تعلیم نے نقل کرواتے عملہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جبکہ بعض امیدوار دوسرے امیدراوں کی جگہ پرچہ دیتے بھی پائے گئے۔ وزیر تعلیم کے اچانک پہنچے پر نگران عملہ بھی حواس باختہ ہو گیا جبکہ دوسروں کی جگہ پرچہ دینے والے امیدوار بھی پریشان ہو گئے۔ امتحانی مرکز میں سپرنٹینڈنٹ اور نگران عملہ سمیت جعلی امیدواروں کو وزیر تعلیم نے موقع پر پولیس بلوا کر گرفتار کروا دیا۔ گرفتار ہونے والے 8 افراد کے خلاف وزیر تعلیم نے پولیس کو سخت کارروائی کرنے اور کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایت کی۔ سنٹر میں 300 سے زائد طلبہ امتحان دے رہے تھے۔ وزیر تعلیم نے طلبہ اور نگران عملہ سے بیانات بھی لئے۔ نگران عملہ وزیر تعلیم کے سوالات کے جواب دینے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کرنے لگا۔ وزیر تعلیم نے اس موقع پر کہا کہ میرے اور مریم نواز کے ہوتے ہوئے بوٹی مافیا کو پنپنے کی اجازت نہیں ملے گی اور ان کی ہر صورت سرکوبی کی جائے گی۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جا سکتی۔ جب تک مریم نواز اور رانا سکندر حکومت میں ہیں، بوٹی مافیا کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزیر تعلیم بوٹی مافیا کو متنبہ کیا کہ کوئی بھی ریڈ لائن عبور نہ کرے۔ ریڈ لائن عبور کرنے والوں کے ساتھ انتہائی سختی سے پیش آیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں سنٹر کو سیل کرواتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو امتحانی مراکز کی نگرانی سخت کرنے اور فیلڈ میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
========================

ہینڈآؤٹ
لاہور۔ 29 مارچ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈرز کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر محکمہ انڈسٹریز شافع حسین، صوبائی وزیر محکمہ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور صوبائی وزیر محکمہ زراعت سید محمد عاشق حسین شاہ نے بطور کمیٹی ممبران کے شرکت کی۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان، ڈی جی پی پی اینڈ پی ایس محمد شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری نورالاامین مینگل نے امن و امان سے متعلق بریفننگ بھی دی۔
صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ۔ کہ بشام میں چینی باشندوں پر بہیمانہ حملے کے بعد صوبہ بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اجلاس میں 53 قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لایا گیا ہے۔ 20 جون 2022 سے اب تک 39 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں انسانیت کی دشمن پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ صوبہ کی عوام کو پُرامن فضاء فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ پنجاب میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن میں ہیں۔ پنجاب کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ رمضان المبارک کے دوران سحری و افطاری، یوم علی، چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔ رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ اور تراویح کے اوقات میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
==============================

ہینڈآؤٹ نمبر570

لاہور29 مارچ: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حماد الرب و دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی سکیموں اور ری ویمپنگ کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت کو بریفنگ بھی دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر فیصل آباد کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے پر بھی اجلاس کی صدارت کی۔وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری، ایکسیئن، ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر فہیم و دیگر ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ افسران سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی خود نگرانی کریں۔ ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ مدر اینڈ چائلڈ بلاک گنگارام، سروسز ہسپتال لاہور، میؤ ہسپتال لاہور، ڈی ایچ کیو ساہیوال، ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ، کارڈیالوجی ہسپتال ڈی جی خان، انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی، نشتر ٹو ملتان، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کا بائیو میڈیکل سامان بھی جلد خریدا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے شعبہ صحت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
======================

لاہور (جنرل رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے بین المکاتب قرآت مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 54اداروں کے طلبا نے حصہ لیا۔ تقریب کی صدارت چیئرپرسن یونیک گروپ سعدیہ خرم نے کی جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی شعبہ عربی کی ہیڈ ڈاکٹرقرۃالعین طاہرہ نے بطور مہمان گرامی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیر پرسن یونیک گروپ سعدیہ خرم نے کہاکہ مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا مقصدطلبا میں قرآن سے سچی محبت کو فروغ دینا ہے جس کا اظہار ان کی خوش الہانی سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ننھے قاریوں نے جس انداز سے مقابلہ قرآت میں حصہ لیا اس سے بچوں میں قرآ ن پاک کے ساتھ لگاؤ کا باآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان نے کہا کہ قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسی میں ہماری زندگی کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ قرآن پر تدبر کریں جس سے نا صرف انفرادی اور اجتماعی مسائل حل ہوں گے بلکہ اس کا اجر اور ثواب بھی ملتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی شعبہ عربی کی ہیڈ ڈاکٹرقرۃالعین طاہرہ نے کہا کہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنے سے انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ تقریب میں ننھے قاریوں نے خوش الہانی کا مظاہرہ کیا۔تین کیٹگریز پر مشتمل مقابلے میں کل 325طلبا نے شرکت کی۔ جماعت سوئم سے پنجم تک کے طلبا کی کیٹگری میں یونیک سمن آباد کیمپس کی حریم زہرا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیک مناواں کیمپس کے شجاع الرحمان دوسرے اور یونیک فیصل ٹاؤن 609-B کیمپس کے محمد ریحان تیسرے نمبر پر رہے۔ جماعت ششم سے ہشتم تک کے طلبا کی کیٹگری میں یونیک رضوان گارڈن کیمپس کے سید معیزحیدر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیک واپڈا ٹاؤن کیمپس کی حافظہ مومنہ نے دوسری اور یونیک پیراگون کیمپس کی عائشہ عمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جماعت نہم،دہم، فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ائیر کے طلبا کی کیٹگری میں یونیک نشیمن اقبال کیمپس کے شہاب الدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیک سمن آباد کیمپس کے عبداللہ یوسف نے دوسری اور یونیک پیراگون کیمپس کی حبہ امجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں کیش پرائز، شیلڈز اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ تقریب میں وائس چیئر مین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان،ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری کے علاوہ اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
========================

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبہ میں محکمہ صحت پنجاب کا جعلی ادویات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈرگ کنٹرول ٹیم پنجاب نے ایف آئی اے کے ساتھ ملکر لاہور کے تین مختلف مقامات پر چھاپہ مارا اور جعلی ادویات کی فروخت میں تین ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے یہ بات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی، غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کا سٹاک قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف تین علیحدہ علحیدہ ایف آئی آرز درج کی گئیں ہیں۔ ملزمان میں شعیب، حارث اور عمران پرویز شامل ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پکڑی گئیں ادویات کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے۔خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ کریک ڈاؤن لاہور کینٹ، نشتر ٹاؤن اور سمن آباد کے علاقوں میں کیا گیا۔پکڑی گئی ادویات میں شوگر کے جعلی انجیکشنز، بلڈ پریشر، ملٹی وٹامن، اینٹی کنیسر، سٹیرائڈز اور سیکس ڈرگز شامل ہیں۔ خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ مشترکہ ٹاسک فورس نے رواں ماہ 2151 انسپکشن، 405 چالان، اور 24 ایف آئی آرز درج کروائی ۔اس سلسلہ میں اب تک 50 سے زائد ملزم گرفتار کئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبہ کو جعلی ادویات سے پاک کرنا وزیر اعلی پنجاب کی ویژن ہے، ڈریپ کے سسٹم بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم سے خود بات کروں گا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صرف لائسنس یافتہ فارما انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بلیک میل، یا مقدمہ میں غلط طور پر ملوث کرنے والے اہلکاروں کو بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری کی بہتری کے لئے میڈیا سمیت تمام ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر سفارشات مرتب کرکے وزیر اعظم پاکستان کو پیش کریں گے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لوگوں کی صحت اور زندگی سے کھیلنے والے عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے ڈرگ ٹیم کو جعلی ادویات کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرنے پر ایف آئی اے اور ڈرگ کنٹرول ٹیم کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے میاں صابر نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں متحرک قیادت کے ساتھ ملکر ڈرگ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔کیسز کی بہتر پروسیکیوشن کے ذریعے ان عناصر کو سخت سزا دلوائی۔جائے گی۔
=========================
لاہور( جنرل رپورٹر)ریڈیو پاکستان کا انتظامی ونگ جج بن گیا ،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل ہی 24خاندانوں کی نوکری ختم کردی ،متاثرین کا ڈائریکٹر جنرل سعید شیخ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سبین خٹک ، اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر فرخ عزیز اور دیگر کے خلاف توہین عدالت جانے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق 27مارچ کو اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر فرخ عزیز نے ایک لیٹر H-16(5)Y2018-pt-11جاری کیا جس میں اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور کے ایک لیٹر جو مورخہ 5مارچ 2024کو ہیڈکوارٹر ارسال کیا گیا تھا اس کو جواز بنا کر 24لوگوں کی نوکری کو ختم کیا گیا یہ وہ لوگ ہیں جن کا کیس ہائی کورٹ میں ججمنٹ کے لیے پینڈنگ پڑا ہے اور اس کیس کے مدعیوں کی کملائنس رپورٹ 5ستمبر 2023کو ہائی کورٹ ارسال کی گئی تھی جو سراسرجھوٹ پر مبنی ہے اس کا اندازہ اس رپورٹ کی آخری لائنوں سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ میٹرجسےلاہور ہای کورٹ نے متاثرین کی رٹ کا حصہ بنایا اور ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کو کہا کہ اس رضوانہ خان کیس جس پر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان نے 27فروری 2023کو فیصلہ کرتے ہوئے اس کی سروسز کو ریگولرائز کیا ویسے ہی ان متاثرین کی سروسز کو بھی ریگولرائز کیا جائے مگر سبین خٹک نے اپنی کمپلائنس رپورٹ کی آخری لائنوں میں رضوانہ خان کیس کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مشروط کردیا حالانکہ رضوانہ خان کی ریگولر سروسز کے آرڈر آنے کے بعد اب تک 5بار بورڈآف گورنرز کی میٹنگز ہوچکی ہیں اور ان کی سروسز کو ریگولر بھی کیا جاچکا ہے مگر 24متاثرین کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی لاہور ہائی کورٹ کی مفصل ججمنٹ کاانتظار کیا گیا بلکہ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور جس کا اس معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں اس کی رائے کو مقدم جان کر فیصلہ صادر کرکے 24خاندانوں کا رزق بند کردیا گیا۔ دوسری جانب متاثرین نے اس سارے معاملہ پر توہین عدالت جانےکا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی ایک لابی ان کے خلاف کام کررہی ہے وہ عدالت کو بھی گمراہ کرتی ہے اور ساراکا م عدالت کے احکامات کی روشنی کے منافی کررہی ہے ۔اس ضمن میں وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ آگے بڑھیں اور ان 24خاندانوں کے رزق کا خاتمہ کرنے والے عناصر کی باز پرس کریں ۔اور ان کو ان کا حق دلوائیں ابھی تک ان کی 3 ماہ کی تنخو اہیں بھی پینڈنگ پڑیں ہیںاور عید سر پر ہے۔
======================

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہوریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جمعہ کے روز فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس (ماڈیولر سسٹم) سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ یہ یو ایچ ایس کے نئے “کیریکلم 2K23” کے تحت لیے گئے پہلے امتحانات تھے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نیا جدید نصاب گزشتہ سال متعارف کروایا تھا ۔ شعبہ امتحانات سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 44 میڈیکل کالجوں کے 5589 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 4945 پاس جبکہ 622 فیل ہوئے۔ یوں کامیابی کا تناسب 88.83 فیصد رہا۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے اسد علی نے 900 /826 نمبر لے کر پہلی، عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ اینٹل کالج فیصل آباد کی آمنہ مفتی نے 821 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی سحرش بتول نے 812 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر بلاک ون میں 60، بلاک ٹو میں 262 اور بلاک تھری میں 158 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق یہ امتحانات یو ایچ ایس کی نئی امتحانی پالیسی کے مطابق لیے گئے۔ ہر مضمون میں امیدوار کو 12 ایگزامنرز نے جانچا اور تمام مراحل میں میڈیکل ایجوکیشن کے جدید ترین تصورات کو بروئے کار لایا گیا۔ مزید برآں یو ایچ ایس نے ایم ایس یورالوجی فائنل پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج بھی جاری کردیے ہیں۔ سنٹرل انڈکشن سکیم کے تحت نو پوسٹ گریجوایٹ اداروں کے 30 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 11 پاس اور 19 فیل ہوئے۔ امتحانات جمعہ کے روز ہی ختم ہوئے اور پالیسی کے تحت چند گھنٹوں بعد نتائج جاری کردیے گئے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یو ایچ ایس امتحانات کا انعقاد یونیورسٹی کے اندر کررہی ہے۔ اعلیٰ پروفیشنل امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے “نیوٹرل ایگزامنرز، نیوٹرل سنٹرز” کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ایم ایس یورالوجی کے کلینیکل ایگزام میں 18 سینئر ایگزامنرز موجود تھے جنھوں نے امتحانات کے معیار اور یو ایچ ایس کی نئی امتحانی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
======================

لاہور (سٹی رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈز کے حکم پر والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی سینیٹیشن برانچ نے صفائی ستھرائی کے لیے رات کی شفٹ شروع کر دی سی ای او والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سید سبطین رضا کا نائٹ شفٹ کی خود نگرانی کا فیصلہ نائٹ شفٹ رات 10 بجے سے لے کر صبح چھ بجے تک کام کرے گی نائٹ شفٹ میں ار اے بازار نشاد کالونی اکیڈمی روڈ کیلوری گراؤنڈ فیروزپور روڈ مین بلیوارڈ ڈی ایچ اے ڈی ایچ اے کمرشل ایریا چونگی ایمر سدھو کے علاقے شامل ہیں نائٹ شفٹ میں اٹھ ڈمپر دو کمپیٹر تین منی ٹیپر تین ٹریکٹر ٹرالی 19 لوڈرز 30 سروس مین سینیٹیشن 16 ڈرائیور شامل ہے نائٹ شفٹ کی وجہ سے صفائی ستھرائی کے بہترین نتائج برامد ہو رہے ہیں جس پر اہلیان علاقہ نے سی ای او والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سید سبطین رضا کے اس اقدام کو سرہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے

====================