لاہور ۔پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن کے سٹاف کی طرف سے چٸرمین ڈاکٹر شاہد منیر کے اعزاز میں افطارڈنر دیا گیا

28مارچ 2023
لاہور ۔پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن کے سٹاف کی طرف سے چٸرمین ڈاکٹر شاہد منیر کے اعزاز میں افطارڈنر دیا گیا ۔افطار ڈنر کا اہتمام ڈاکٹر شاہد منیر کو صدارتی تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں کیا گیا۔افطار ڈنر میں چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر منصور بلوچ
ڈاٸریکٹر ڈاکٹر تنویر قاسم ۔ڈاکٹر آصف منیر۔ نعمان راو۔ڈاکٹر ممتاز۔ ڈاکٹر بشری عنایت راجہ ۔جواد ملک۔عثمان زمرد ۔۔شاکر علی اور سمیع اللہ سمیت دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر نے افطار ڈنر دینے پر سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمغہ امتیاز پی ایچ ای سی کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔

پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن کے سٹاف کی طرف سے چٸرمین ڈاکٹر شاہد منیر کے اعزاز میں افطارڈنر

افطار ڈنر ڈاکٹر شاہد منیر کو صدارتی تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں دیا گیا

افطار ڈنر میں چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر منصور بلوچ
ڈاٸریکٹر ڈاکٹر تنویر قاسم ۔ڈاکٹر آصف منیر۔ڈاکٹر نعمان راو۔ڈاکٹر ممتاز۔جواد ملک۔عثمان زمرد کی شرکت.شاکر علی اور سمیع اللہ کی بھی شرکت
ڈاکٹر شاہد منیر نے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
تمغہ امتیاز ملنا پورے کمیشن کا اعزاز ہے۔ڈاکٹر شاہد منیر
========================

لاہور( جنرل رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی کال پر سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ملازم
رانا انس پر وحشیانہ فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس کی قیادت چوہدری بشارت محمود صدر پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے کی۔احتجاجی مظاہرہ ملازمین نے شرکت کی جبکہ فیصل آڈیٹوریم سے وائس چانسلر افس تک احتجاجی ریلی کا اور وائس چانسلر افس کے باہر احتجاجی دھرنا/مظاہرہ کیا گیا۔چوہدری بشارت محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ رانا انس پر فائرنگ کی پھرپور مزمت کرتے ہیں ۔افسوس کا پہلو ہے ایک ملازم اپنے ڈیوٹی پر آتا ہے اور یونیورسٹی میں ظالموں کی گولیوں کا نشانہ بن جاتا ہے ۔چیف سیکورٹی افسر کی فرائض سے غفلت سے یہ واقع پیش آیا ۔لاکھوں کے سیکورٹی کمیرے کہاں غائب ہیں ۔چیف سیکورٹی افسر سیکورٹی کے بجائے دیگر کاموں میں مصروف ہے۔اس موقع پر اعجاز خان سیکرٹری جنرل نے کہا کہ رانا انس اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی پر گولیوں کا نشانہ بنا۔طالبات کی حفاظت میں اپنا آپکو پیش کیا ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے شام چار بجے کے واقع کی ایف۔ائی۔ار رات دس بجے یونین کی احتجاج کی کال کے بعد کیا۔یہ رانا انس یا ایک ملازم پر فائرنگ نہیں پوری یونیورسٹی سٹاف /فیکلٹی پر فائرنگ ہیے جس میں جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
تنویر احمد اعوان سنئیر نائب صدر نے کہا ۔یہ ظلم کب تک چلے گا۔انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ۔
رمضان المبارک میں ملازمین کو چیک کیا گیا کہ ان میں اتحاد ہے یا نہیں آج کا یہ جمے غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملازمین متحد ہیں
چوہدری بشارت محمود نے انتظامیہ کو منگل کا وقت دیا کہ رانا انس پر فائرنگ کرنے والوں کا فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔وگرنہ اس احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
=====================

لاہور ( جنرل رپورٹر )وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے پاکستان بھر میں نیشنل ایکسپینشن پلان آف نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے تحت چھٹے مرحلے کیلئے سٹارٹ اپس کو مواقع فراہم کرنے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 13 ٹیک انکیوبیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں چھ ماہ تک سٹارٹ اپس کو کام کرنے کی جگہ، ماہانہ وظیفہ، نیٹ ورکنگ کے مواقع، کاروباری معاونت اور قانونی راہنمائی فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کے ذریعے اب تک 690 سٹارٹ اپس انکیوبیٹ ہو چکے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے جبکہ 12 سو سے زائد ملازمتیں فراہم کی ہیں۔
اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانا، ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کا فروغ ہے۔
اٹھارہ سال سے زائد عمر کے منفرد آئیڈیاز کے حامل خواہشمند اپنے سٹارٹ اپ آئیڈیا کے ساتھ درج ذیل ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے متعلقہ شہر میں قائم مراکز میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔