ملکی معیشت کی مضبوطی اور مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے اساتذہ و طلباء کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے اساتذہ و طلباء کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام یوم پاکستان اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرایم این اے شائستہ پرویز ملک، ایم پی اے کنول لیاقت، ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ قربانی صرف جنگ میں نہیں دی جاتی بلکہ زندگی کے ہر محاذ پر اس کیلئے تیار رہنا چاہیے اور آج پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اسی جذبے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہمارے لئے ہمارا تعلیمی ادارہ ہی پاکستان ہے اگر ہم تیاری کر کے پڑھائیں اور طلباء اچھی تحقیق کریں توملک ضرور ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور نوجوانوں کو بالکل مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل درست رہنمائی کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوگا۔ شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ استاد معاشرے کے عظیم افراد ہیں جو دنیا کی ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی نفرت کا خاتمہ کرنے کے لئے مثبت سوچ کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیاست دان ملک کے لئے اتنا نہیں کرسکے جتنا کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی تقسیم کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کے سوالات سن کرعدم برداشت، تقسیم اور گالی گلوچ کے کلچر کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لئے خواتین کو ہر میدان میں جگہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو سوال کرنے کا ہنر سیکھنا ہوگا تاکہ سیاست دانوں سے شکوے اور سوالات اچھے انداز میں کئے جاسکیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی طلباء کے ٹرانسپورٹ اور ہاسٹلز سے متعلق مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔کنول لیاقت نے امید ظاہر کی کہ نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک مضبوط ٹول ہے جس کا درست استعمال ملک و قوم کیلئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ایک مشکل شعبہ ہے اور سیاستدانوں پر تنقید کرنے والوں کو تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے باصلاحیت طلباء ہر شعبہ ہائے زندگی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد طلباء کو یوم پاکستان کی اہمیت اور شجر کاری مہم بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ قبل ازیں فیکلٹی آف ایگرکلچرل سائنسز کے طلباؤطالبات کے لئے کوئز، تقریر اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ دوسری طرف پنجاب انسٹیٹیوٹ آف جیوگرافی کے زیر اہتمام پودوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک کا اانعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر اسماء یونس، فیکلٹی ممبران، طلباؤطالبات اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودو دیگر نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔
===================

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن میں نئے چئیرمین کی تعیناتی گھٹائی میں پڑنے کی وجہ سے پنجاب بھر میں آسامیوں پر تقرری اور امتحانات کے انعقاد کا عمل رکنے کی وجہ سے ہزاروں امیدواروں کا مستقبل داو پر لگ گیا تفصیلات کے مطابق 14فروری کو چئیرمین پبلک سروس کمیشن جرنل (ر)ظفر اقبال کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد نٰئے چئیرمین کا تقرر عمل میں نہیں آسکا اور نہ ہی کسی کوئی چئیرمین کا اضافی چارج دیا گیا جس کی وجہ سے پنجاب کے مختلف محکموں کی طرف سے خالی آسامیوں کی نہ ہی اپروول ہو سکی اور نہ ہی امتحانات کا انعقاد ہو سکا اور خالی آسامیوں کی تشہیر بھی اخبارات میں نہ دی سکی جس سے ہزاروں امیدواروں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے حکومت تقریبا دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود نٰئے چئیرمین کا تقرر ابھی تک نہیں کر سکی ذرائع کے مطابق جرنل(ر)محمد عزیز کی تقرری فروری میں بتائی جا رہی تھی اس طرح پی پی ایس سی کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہےپی ایم ایس’پولیس اسسٹنٹ’تحصیل دار اور دیگر امتحانات نہیں ہو سکے جبکہ سب انسپکٹر ‘بلڈنگ انسپکٹر دیگر اسامیوں کے اشتہارات اخبارات میں نہیں شائع ہو سکے کیونکہ چئیرمین کی منظوری کے بغیر نہ امتحانات لیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی محکموں کی خالی آسامیوں کی ریکوزیشن کی منظوری ممکن ہے امیدواروں مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں اور انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چئیرمین کا تقرر جلد از جلد کیا جائے
==================

لاہور (جنرل رپورٹر)  یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں پاکستان میں جدید تعلیمی نصاب پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی قسمت کے فیصلے بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں ہو سکتے لہذا تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعلیمی ریفارمز لائیں گے۔ طلبہ کو روبوٹکس، پائیتھون سمیت آئی ٹی کی تمام جدید مہارات سکھائی جائیں گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ یو ایم ٹی آ کر خوشی محسوس ہوئی کہ پاکستان کا مستقبل شاندار تعلیمی ماحول میں تیار ہو رہا ہے۔ نوجوان واحد امید اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہیں۔ نوجوانوں کی مدد سے پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پنجاب کو تعلیم کی رینکنگ میں نمبر ون پر لانے اور ایکسپورٹ کے شعبہ میں بھی پاکستان کو ترجیحی ملک بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی پالیسی کسی بھی جماعت کی ہو، اسے اپنانے میں کوئی عار نہیں۔ ہم ایسا نصاب لائیں گے جو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ  کون صحیح کون غلط کی بحث سے نکل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنے کا اب وقت ہے۔ ہمیں سوچنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے مقابلے میں سرکاری تعلیمی ادارے گرو کیوں نہیں کر رہے۔

رانا سکندر نے کہا کہ حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کیلئے نوجوانوں کو 500 سکالرشپس دے گی۔ وزیر تعلیم نے طلبہ کو بتایا کہ انہوں نے صوبے کی تعلیمی اداروں میں سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سرپرائز دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔تا کہ بنیادی صہولیات کی فوری دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی بہتری اور طلبہ کو مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے طلبہ سے آئندہ 5 سالوں میں پنجاب کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا وعدہ بھی کیا۔
====================

لاہور (جنرل رپورٹر )منشیات کے خلاف مساجد کے ذریعے آگاہی مہم جمعہ 29 مارچ کو لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔مساجد کے ذریعے مہم کا اہتمام ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب نے صوبائی محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب کے اشتراک سے کیا ہے۔مرکزی اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا لاہور کی دیگر 5 ہزار مساجد میں علمائے کرام نماز جمعہ سے قبل نوجوان کو نشہ کی ممانعت پر خطاب کریں گے۔ صدارت رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ اور بادشاہی مسجد کے خطیب علامہ عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ مہمان خصوصی اے این ایف پنجاب کے بریگیڈیئر سکندر حیات اور کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین منشیات کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ خیال کریں گے لاہور کے علاوہ صوبہ کے ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر سرکاری مساجد میں نشہ کی ممانعت پر خطاب ہو گا۔سید ذوالفقار حسین کے مطابق منشیات کے خلاف مساجد مہم کے ذریعے لاکھوں افراد کو پیغام دیا جائے گا۔
=================
لاہور(جنرل رپورٹر)تھری ویلرز گاڑیوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کیلئے محکمہ پنجاب ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے ایشوینس آف سپیشل رجسٹریشن واؤچر فار ریٹروفٹڈ تھری ویلرز (RFTWs)‘ اقدام کے تحت پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’ریٹروفٹڈ تھری ویلر‘ پورٹل کے ذریعے جنوری 2024 سے اب تک 25 ہزار ریٹروفٹڈ تھری ویلر لوڈر اور موٹرسایکل رکشہ رجسٹر کیے جا چکے ہیں جبکہ 22 ہزار سپیشل رجسٹریشن واؤچرز جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف اسٹیک ہولڈرز کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ پنجاب میں ٹرانسپورٹیشن سروسز اور ٹریفک کے بہائو میں بہتری لانے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
===================