صوبائی وزیر بلدیات پہلے اپنے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

صوبائی وزیر بلدیات پہلے اپنے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ کے ایم میں سی میں چار تبادلے و تقرریاں ہو چکی ہیں۔ ایم ڈی اے میں بھی چار ٹرانسفر کئے گئے ہیں۔ کے ڈی اے کا بھی یہی حال ہے۔۔ ضمیر عباسیSCUGاور کونسل افسران کی جنگ کا شیڈول بنا کر گئے ہیں۔ جس سے مکمل تعصب کی بو آتی ہے منظر وارثی صدر کووا کراچی

کراچی (بیورو رپورٹ)کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر منظر وارثی نے صوبائی وزیر بلدیات کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ سندھ حکومت کے بارے میں عوام کی رائے مثبت نہیں ہم اسے مثبت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکے لئے ضروری ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات پہلے اپنے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ بلدیاتی اداروں میں تبادلوں، تقرریوں کے حکم پر انکے ہی میئر اور ڈی جی ایم ڈی اے اور مختلف اداروں میں عمل نہیں کیا گیا۔ کے ایم میں سی میں چار تبادلے و تقرریاں ہو چکی ہیں۔ ایم ڈی اے میں بھی چار ٹرانسفر کئے گئے ہیں۔ کے ڈی اے کا بھی یہی حال ہے۔ اس لئے پابندی ہٹائی جائے اور اپنا تمسخر نہ بنوایا جائے۔ کونسل افسران کو کے ایم سی اور ٹی ایم سیز میں 50فیصدSCUGاور 50فیصد کونسل افسران کو میونسپل کمشنر تعینات کیا جائے۔ ضمیر عباسی کے متعصبانہ ذاتی عناد اور کونسل افسران کا راستہ بند کرنے والے شیڈول آف اسٹبلشمنٹ کو کونسلوں سے نئے سرے سے منظور کرایا جائے۔ ضمیر عباسیSCUGاور کونسل افسران کی جنگ کا شیڈول بنا کر گئے ہیں۔ جس سے مکمل تعصب کی بو آتی ہے۔ منظر وارثی نے کہا کہ افسران کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے۔ سعید غنی کراچی ہائٹس ہیں۔ انہیں یہاں کی سائیکی کے مطابق فیصلے لینے ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔