بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ انہیں کسی نے شہد کے ذریعے زہر دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی : بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو
بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی
میں شہد کھاتی ہوں بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا، واپس جا کے شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی۔ بشری بی بی
بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔
کمرہ عدالت میں گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے، اس دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کا بازو پکڑ کے پیچھے لےگئے جس پر بشریٰ بی بی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بے ضمیر لوگوں سےنہیں باضمیر لوگوں سےمخاطب ہوں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں اور اقتدار کے بعد کبھی کسی کو نہ نقصان پہنچایا اور نہ کسی کو مارنےکا کہا، بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے، یہ کچھ بھی کرلیں یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا، چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جا نہیں رہے۔
========================

پرویز الہٰی کو پولیس اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے گئی
تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو پولیس چیک اپ کیلئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس پرویز الہٰی کو چیک اپ کیلئے پمز اسپتال لے گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کا پمز اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا، وہ چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔
=================

سائفر کیس : عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں وکیل دلائل دیں
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیرشاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔ دوسری طرف انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں بھی بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت آج ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر بھی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل آج ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں دلائل دیں گے۔

گزشتہ سماعت پر فاضل بینچ میں سے ایک جج کی مصروفیات کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی تھی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے سرکاری وکلاء کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام سے سرکاری وکیل کی اڈیالہ جیل آمد و رفت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز پہلے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیل پر سماعت کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ کسی کو پتہ ہی نہیں سائفر کا متن کیا ہے لیکن کہہ رہے ہیں دشمن کو فائدہ ہوگیا۔

عدالت نے کہا تھا کہ سارا کیس ایک ڈاکیومنٹ کے گرد گھوم رہا ہے وہ ڈاکیومنٹ بھی ریکارڈ پر نہیں اور اس کا متن بھی ریکارڈ پر نہیں۔

عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں بھی بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت آج ہو گی۔

عدالت نے ویڈیو لنک پر حاضری کے لیے پراسیکیوشن کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید ضمانتوں پر سماعت کریں گے۔ تھانہ سرور روڑ اور گلبرگ میں مقدمات درج ہیں۔

PTI

CYPHER CASE

IMRAN KHAN ADIYALA JAIL