ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی؛ بلائنڈ مرڈر کیس ٹریس، مرکزی ملزم گرفتار

رپورٹ محمد عاشق پٹھان

ٹھٹہ پولیس پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی؛ بلائنڈ مرڈر کیس ٹریس، مرکزی ملزم گرفتار

پانچ روز قبل گھارو شہر میں نوجوان مخدوم عبدالخالق قریشی کے قتل کا بلائنڈ مرڈر کیس ٹریس؛ قتل میں ملوث 1 مرکزی ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق مورخہ 21 مارچ 2024 کو کے ڈی نالی روڈ پمپ ہائوس کالونی گھارو کے قریب نامعلوم ملزمان مخدوم عبدالخالق قریشی کو فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ جس کا مقدمہ مخدوم عبدالخالق قریشی کے بھائی مخدوم عابد حسین قریشی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گھارو پر مقدمہ نمبر 21/2024 درج کردیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ساکرو کی سربراہی میں سینیئر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس ایچ او گھارو، ساکرو، انچارج سی آئی اے ٹھٹہ اور انچارج ڈی آئی سی ٹھٹہ شامل تھے۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کی نگرانی میں ٹیم نے پیشہ روانہ مہارت سے بلائنڈ مرڈر کیس کو ٹریس کیا اور کرکے گھارو شہر سے مرڈر کیس میں ملوث 1 مرکزی ملزم راشد ولد کرم حسین پٹھان کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ قتل کا واقع ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آیا۔

قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جاری ہیں۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے بلائنڈ مرڈر کیس کو ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرنے پر پلویس ٹیم کو شاباش، تعریفی اسناد اور انعام دینے کی ہدایات۔

. *