کراچی میں عالمی مشاعرہ 20 اپریل کو ایکسپو میں منعقد ہو گا

کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت کو عالمی مشاعرہ کے چیف آرگنائزر محمود احمد خان عالمی مشاعرہ کا مجلہ پیش کر رہے ہیں
=================

کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت سے ساکنان شہر قائد کے چیف آرگنائزر محمود احمد خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات

شہر میں ہونے والے 29 ویں سالانہ عالمی مشاعرہ کے بارے میں چیف آرگنائزر محمود احمد خان کی کمشنر کراچی کو بریفنگ

مشاعرہ میں ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرون ملک سے شعرا بھی شر کت کر یں گے بریفنگ

حکومت شہر میں ادبی او رثقافتی سرگرمیوں خو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہی ہے کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت

عالمی مشاعرہ کی کامیابی کے لئے انتظامیہ ہر ممکنہ تعاون کرے گی کمشنر کراچی

کراچی فن و ثقافت کے حوالہ سے ملک بھر یں رول ماڈل بن گیا ہے کمشنر کراچی

ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد سے ادبی دنیا میں کراچی کا مثبت چہرہ اجاگر ہو ا ہے کمشنر

کراچی ( )

کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ حکومت ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے کراچی میں ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام شہر میں ہر سال باقاعدگی سے عالمی مشاعرہ کا انعقاد فن و ثقافت کے فروغ کے حوالہ سے اہم اورمثبت کوشش ہے اس قسم کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں وہ منگل کو اپنے دفتر میں ساکنان شہر قائد کے چیف آرگنائز ر محمود احمد خان کی قیادت میں ان سے ملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفد کے ارکان میں خالدجمیل شمسی، ظفر ندیم صدیقی، توقیر اے خان ڈاکٹر شبیر آرائیں اور جمال اظہر شامل تھے ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ اس سال کراچی میں عالمی مشاعرہ 20 اپریل کو ایکسپو میں منعقد ہو گا مشاعرہ میں ملکی اور غیر ملکی ممتاز شعرا شرکت کریں گے مشاعرہ میں شعرا کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے مشاعرہ میں کراچی کے علاوہ اسلام آباد لاہور آزاد کشمیر بہاولپور ایبٹ باد اور گوادر سمیت مختلف شہروں سے شعرا کو شر کت کے لئے مدعو کیا جا رہا ہے مشاعرہ میں امریکہ برطانیہ، جرمنی کینیڈا بحرین آور قطر کے شعرا کی شرکت متوقع ہے ۔ کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ کراچی میں عالمی مشاعرہ کے انعقاد کی روایت سے شہر میں ثقافتی ادبی اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی حکومت کی پالیسی کو تقویت ملی ہے ۔ اس قسم کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں انتظامیہ ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے عالمی مشاعرہ کی کامیابی کے لئے ہر ممکنہ تعاون کرے گی

انھوں نے کہا ہے کہ کراچی میں حکومت نے ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وافر مواقع فراہم کئے ہیں انھوں نے کہا کہ کراچی آرٹ اور لڑیچر کے حوالہ سے ملک بھر کے لئے رول ماڈل بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے اس سے ادب و شعر سے دلچسپی لینے والے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقعہ ملا ہے انھوں نے کہا کہ شہر میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد سے کراچی کا مثبت چہرہ اجاگر ہو ا ہے