جیکب آباد میں صوبائی وزیر خوراک کے حکم پر عمل نہ ہوا،ضلع میں گندم کی خریداری کے مراکز نہ کھلے،فوڈ سپروائز اور انسپکٹر کی تقرری کے بعد خریداری شروع کی جائے گی


جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں صوبائی وزیر خوراک کے حکم پر عمل نہ ہوا،ضلع میں گندم کی خریداری کے مراکز نہ کھلے،فوڈ سپروائز اور انسپکٹر کی تقرری کے بعد خریداری شروع کی جائے گی ڈی ایف سی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صوبائی وزیر خوراک جام خان شورو کے احکامات پرعمل نہیں کیا گیا ہے،محکمہ خوراک کے جانب سے ضلع میں تاحال گندم کی خریداری کے مراکز نہیں کھل سکے ہیں جس کی وجہ سے آبادگاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں ڈی ایف سی جیکب آباد حاکم شر نے رابطے پر بتایا کہ گندم کا ریٹ کو مقرر کیا گیا ہے لیکن فوڈ سپروائزس اور انسپکٹرس کی تقرری نہیں ہوئی انکی تقرری کے بعد گندم کی خریداری شروع کی جائے گی۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔جیکب آباد کے سول ہسپتال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ایرانی پیٹرو ل کی دوکانیں کھل گئیں پولیس کی مجرمانہ خاموشی،ایرانی پیٹرول غیر قانونی طور پر دوکان کیبن اور روڈ پر سرعام فروخت کیا جانے لگا،کھلے پیٹرول عوام کی جان کے لئے بھی خطرہ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانے کی حدود سول ہسپتا ل روڈ،فیملی لائن،شکارپور روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ایرانی پیٹرو ل کی دوکانیں کھل گئی ہیں،پولیس کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے دوکان،کیبن یہاں تک کہ روڈ پر سرعام غیر قانونی طور پر ایرانی تیل فروخت کیا جارہا ہے سڑکوں پر رکھے پیٹرول بم شہریوں کی جان کے لئے بھی خطرہ ہیں کھلے پیٹرول کی فروخت کسی بھی وقت خوفناک حادثے کا سبب بن سکتے ہیں،دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پولیس سرعام ایرانی تیل فروخت کرنے والوں سے ہر ہفتے حصہ لیتی ہے اس لئے وہ بلا روک ٹوک ایرانی تیل فروخت کررہے ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او سول لائین اسماعیل جکھرانی نے رابطے پر بتایا کہ دوکانیں بند کراتے ہیں پھر کھل جاتی ہیں۔