معروف ماہر تعمیرات ملیکہ جنید کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

کراچی گورنر ہاؤس میں سول اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں سول ایوارڈ تقسیم کئے۔

دنیا بھر میں معروف ماہر تعمیرات ملیکہ جنید کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔سندھ سے تعلق رکھنے 76 افراد کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

عالمی شہرت یافتہ ماہر تعمیرات ملیکہ جنید کو فن تعمیر اور سماجی خدمات میں ان کی خدمات کے اعتراف پر ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

ملیکہ جنید امریکہ میں مقیم ہیں اور بین الاقوامی سطح پر جانی پہچانی اور ایوارڈ یافتہ آرکیٹیکٹ ہیں، وہ کراچی میں پیدا ہوئیں، وہ ایوارڈ یافتہ تعمیراتی فرم ایم ڈیزائنز آرکیٹیکٹس کی بانی ہیں۔

تعمیرات بنیادی طور پر مردوں کی فیلڈ سمجھی جاتی ہے تاہم ملیکہ جنید نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور جدید خیالات کی بناء پر اس فیلڈ میں منفرد مقام حاصل کیا، اب مسز ملکہ جنید بین الاقوامی سطح پر انتہائی معزز و معروف آرکیٹیکٹ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ ان کے کلائنٹس میں ایپل، ٹیسلا، فیس بک، گوگل، واٹس ایپ سمیت کئی نامور برانڈ کے ایگزیکٹو شامل ہیں۔

ملیکہ جنید نے آرکیٹیکچرل کی تعلیم لاہور نیشنل کالج آف آرٹس سے حاصل کی جس کے بعد امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی سے آرکیٹیکچر میں گریجوایشن مکمل کی۔

ملیکہ جنید اپنے کام کی بدولت کئی معتبر اداروں سے ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں، جن میں ورلڈ آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن ایوارڈز، نیشنل ایسوسی ایشن برائے ری ماڈلنگ انڈسٹری، مینلو پارک سٹی کیلیفورنیا کی جانب سے انوائرمنٹ کوالٹی ایوارڈ، کسٹم ہاؤس بنانے پر گولڈن نگٹ ایوارڈ اور پلاٹیم جیوری ایوارڈز شامل ہیں۔

وہ امریکہ میں رہ کر پاکستانی تعمیراتی مصنوعات کو متعارف کروانے میں پرعزم ہیں، انہوں نے اسٹین لیس اسٹیل سے بنی سیڑھیاں، آرکیٹیکچرل اسٹرکچرز، کچن کیبنٹ، کسٹم دروازے، الماریاں اور فرنیچر سمیت روایتی جھروکہ اور لکڑی سے بنی مصنوعات اپنے کلائنٹس کے لئے پاکستان سے درآمد کی ہیں۔

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ، لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ

ملیکہ جنید کے ڈیزائنز کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے اور ان کا کام کئی مقامی اور بین الاقوامی ٹی وی اور پرنٹ میڈیا میں نشر اور شائع ہواہے جن میں وال اسٹریٹ جرنل، سین فرانسسکو کرونیکل، پنچ میگزین، HGTV یو ایس اے سمیت کئی ادارے شامل ہیں۔

ملیکہ جنید مقامی اور بین الاقوامی کمیونٹیز میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں، انہوں نے 2010ء میں پاکستان گرین بلڈنگ کاؤنسل کو قائم کیا اور کامیابی سے پاکستان کو ورلڈ گرین بلڈنگ کاؤنسل کا مستقل رکن بنایا۔

ایک دہائی سے پاکستان گرین بلڈنگ کاؤنسل پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں تعمیراتی معیار، گائیڈ لائنز متعارف کروانے کے ساتھ مستحکم بنیادوں پر ایسی پریکٹسز کو فروغ دے رہی ہے جن سے عمارتوں کی تعمیر کو نئی جہت ملی ہے۔

========================

نمایاں خدمات پر ملکی اور غیرملکی شخصیات کیلئے سول اعزازات
اسلام آباد () صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پرصحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔ ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، تمغہ امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال قائداعظم، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور تمغہ شجاعت کے اعزازات دیئے گئے۔ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں راجہ محمد ظفر الحق، سید قائم علی شاہ، ڈاکٹر شمشاد اختر، ایئر مارشل (ر) نجیب اختر، محمد حفیظ قریشی مرحوم، صلاح الدین صدیقی اور افتخار حسین عارف شامل ہیں،مشتاق احمد سکھیرا کو ہلال شجاعت کا اعزازدیا گیا ہے جبکہ ہلال امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں ناصر محمودکھوسہ، بریگیڈیئر سید سرفراز علی مرحوم، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، مفتی عبدالشکور مرحوم، فواد حسین فواد، راجہ نعیم اکبر، کیپٹن(ر) زاہد سعید، سبطین فضل حلیم، زاہد اختر زمان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان، ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، سید طارق فاطمی، طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، جاوید اسلم، احمد عرفان اسلم، ڈاکٹر عثمان انور، محمد احمد شاہ، محمود احمد طاہر بھٹی، پروفیسرمحمدانور مسعود، بریگیڈیئر عاطف رفیق، شاہد خان، راحت علی خان، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، پروفیسر ڈاکٹر شاہدمحمود بیگ، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم، زاہد ملک مرحوم،بلال سیعد کمیانہ اورتنویر احمدشامل ہیں جبکہ سلطان بن عبدالرحمن المرشد، یانگ وی، خلیفہ جاسم ال قویری، قنوٹ اسٹبی، ڈاکٹر سابسٹیائن پاسٹ، ڈاکٹر فلپ اسٹین میٹز، مائیکل پی راسمین اور سمنتھا پاورکو ہلال قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا ہے،عبداللہ المطہری کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا، ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں طارق محمود، محمد عامر نسیم، ماجد سلیم ملک، اخترحیات خان، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) مقدس حیدر، محمد یونس شہید، نظام اللہ شہید، راحت سلیم شہید، غلام عباس لغاری شہید، عبدالطیف شہید، محمد سعید احمد شہید،آنجہانی اجمل مسیح ، محمد رمضان شہید، شمس اللہ شہید، محمد سہراب خان شہید، ضیاء اللہ خان شہید، میر زبیر محمود، محمد عدنان اور اسرارمحمدشامل ہیں۔ ستارہ امتیاز کا اعزاز عبدالقدوس بزنجو، ڈاکٹر کاظم نیاز، محمدصالح احمد فاروقی، قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری، نائلہ کیانی، شعیب انور ملک، فہد ہارون، فرحان فاروق، درید قریشی، جھرنا باسک شبنم، فاخر محمود، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن، محمد سرور گوندل اور یاسر ملک نے حاصل کیا۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز لیٹیننٹ جنرل احسن گلریز، لیفٹننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار، سہیل سرور سلطان (سہیل وڑائچ) اور فرح محمود رانا نے حاصل کیا۔ ستارہ قائداعظم کا اعزازڈاکٹر حسین ایف قاوازوچ اور سلمیٰ سلمان زاہد کو دیا گیا۔ تمغہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں محمد بلال ریاض برکی، محمد عثمان اور سید عامر اختر شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز کا اعزازحاصل کرنے والوں میں سید فیروز عالم شاہ، فہد سلیم ملک، محمد تنویر بٹ، محمد عثمان اکرم، وقار مقصود ستی، ڈاکٹر فاروق عادل، عائشہ خان، راشد محمود، پروفیسر ڈاکٹرمشتاق احمد، پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ چوہدری، مرلی دہر ڈاوانی، سارہ احمد، ڈاکٹر خالد بن شاہین، علی توقیر شیخ، شیم اشرف خواجہ مرحومہ، ڈاکٹر منظوراحمدمرحوم، محمد زبیر شاہین مرحوم اور اللہ دتہ عباسی مرحوم شامل ہیں۔ تقریب میں وفاقی وزرا، سول و فوجی حکام اور غیر ملکی سفارتکاروںسمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
=======================
یوم پاکستان کے موقع پرگورنر سندھ نے 76 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم پاکستان ،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 76 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے ۔گورنر سندھ نے 18افراد کو ستارہ امتیاز، 8کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ، 7 کو تمغہ شجاعت اور 43 افراد کو تمغہ امتیاز دیا۔ گورنرسندھ نے پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن، ملائیکہ جنید، ستیش چندرا آنند، سائرہ فرقان، عبدالواحد مسقاتیہ، سعید اللہ والا، امینہ علی گینی، ڈاکٹر امان اللہ قاسم مچھیارا، عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر سید کلیم امام، مروین فرانسز لوبو، مرزا اختیار بیگ، محمد عارف حبیب، ڈاکٹر محمد سہیل خان راجپوت، درید قریشی، پروفیسر مفتی منیب الرحمان اور ڈاکٹر نعیم الظفر کوستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔ گورنر سندھ نے دھائی بائی عرف مائی دھای، عبدالجبار گل، قادر بخش مٹھو، عدنان صدیقی، مشکور رضا خان، شیما کرمانی، نصیر بیگ مرزا اور افضل احمد سید کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا۔ گورنر سندھ نے عبدالمالک بھٹو (شھید)، عبدالمالک کمانگر (شھید)، دین محمد لغاری (شھید)، جتوئی پتافی (شھید)، محمد سلیم چاچڑ (شھید)، محمد ارشد خان جدون (شھید) اور عبدالناصر کو تمغہ شجاعت کا اعزاز دیا، جبکہ ڈاکٹر خالد بن شاہین، سید نقی حیدر نقوی، زیبر امام ملک، مرلی دھر داوانی، ڈاکٹر محمد اجمل ساوند (شھید)، ڈاکٹر حسن عمران آفریدی، انور امجد، پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی، ڈاکٹر یاسر عرفات گبول، ڈاکٹر اویس احمد لکھیار، ارباب خان کھوسو، ڈاکٹر عاصمہ ابراہیم ، سید غالب باقر، غلام عباس خاصخیلی ، مشتاق علی لاشاری، بندہ علی ، محمد رحمت اللہ خان دریا زئی، خان شاہ نواز ملہی، اے ایس رند، فضاء علی مرزا، ڈاکٹر سید عقیل عباس جعفری، علی دوست عاجز، انور سن رائے، ڈاکٹر مشتاق علی لغاری، زاہد سعید، سلیم رزاق تابانی، ڈاکٹر سید سیف الرحمان، فضل کریم دادا بھائی، سید ظفر عباس، محمد آصف جمیل، سید مرتضی علی شاہ، فاروق محبوب، آفاق احمد قریشی، حاجی مسعود پاریکھ، ضیاء اللہ خان اور دیگر کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا ۔