آصفہ بھٹو کے ضمنی انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے کے امکانات

نواب شاہ( محمد انور شیخ بیورو رپورٹ )صدر مملکت اصف علی زرداری کی صاحبزادی اور مجوزہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی حلقہ این اے 207کے ضمنی انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے کے امکانات روشن ،پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار سردار شیر محمد رند، میر بہاول خان رند اور غلام مصطفی رند سمیت اٹھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ،الیکشن ٹریبونل اور ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے پی ٹی آئی رہنماؤں کا اعلان تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نواب شاہ ون پر قومی انتخابات میں اصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے تاہم صدر مملکت منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی جس پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے اس نشست پر آصف علی زرداری کی صاحبزادی ٓ اصفہ بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی داخل کرائے جبکہ ان کے مقابلے میں سردار شیر محمد رند جنہوں نے آصف علی زرداری کے مقابلہ میں انتخاب لڑا اور دوسرے نمبر پر رہے تھے اور اب ضمنی انتخاب میں سردار شیر محمد رند جبکہ ان کے صاحبزادے میر بہاول اور پی ٹی آئی کے رہنما غلام مصطفی رند نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کرائے اس کے علاوہ ٹی ایل پی کے سعید رندھاوا اور دیگر آزاد امیدوار شامل تھے۔
===============

ن لیگ کا بانی PTI کو جیل میں دستیاب سہولتیں کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ
اسلام آباد ()پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔ جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ 179دنوں میں بانی پی ٹی آئی سے 65 افراد نے 976ملاقاتیں کیں، اس حوالے سے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے 179 دن میں 30 لاکھ روپے سے زائد کے کھانے کے اخراجات کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خصوصی رہائشی یونٹ پر 1 کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق بھی سامنے لائے جائیں۔