تحصیل گڑھی خیرو میں چوری کی بڑہتی وارداتوں کیخلاف شہریوں کا احتجاج، مظاہرین نے سندھ و بلوچستان کو ملانے والی سڑک پر دھرنا دے دیا

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔ تحصیل گڑھی خیرو میں چوری کی بڑہتی وارداتوں کیخلاف شہریوں کا احتجاج، مظاہرین نے سندھ و بلوچستان کو ملانے والی سڑک پر دھرنا دے دیا تفصیلات کے مطابق گڑھی خیرو کے احتجاج میں شامل مظاہرین نے بیگاری پل پر احتجاجاً دھرنا دیکر سڑک کو بلاک کردیا اور پولیس مخالف نعرے بلند کیے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گڑھی خیرو اور مضافاتی علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں بےپناہ اضافہ ہوچکا ہے شہر میں عوام کو سڑکوں پر لوٹنے سمیت اب ملزمان لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر قیمتی سامان بھی چوری کر رہے ہیں، رواں ہفتے کے دوران دس سے زائد گھروں سے چوری کی وارداتیں پیش آچکی ہیں مگر پولیس کسی قسم کا کوئی تعاون کرنے کو تیار نہیں، اُدھر دوسری جانب تین گھنٹوں تک جاری رہنے والا احتجاج پولیس کی یقینی دہانی پر ختم کیا گیا اور مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پولیس اور مسلحہ ملزمان کے درمیان مقابلے میں ہیڈکانسٹیبل شہید ہوگیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی، شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر کے جسد خاکی کو سپردِ خاک کیا گیا
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں تھانہ سی سیکشن کے علاقے گھنیہ موڑ کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل رسول بخش بروہی شہید ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، ایس ایس پی قمر رضا جسکانی کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد کو چیکنگ کیلئے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا، شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ گوٹھ احمد علی چنہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب شیخ، ایس ایس پی قمر رضا جسکانی سمیت پولیس کے افسران اور علاقے کے معززین نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید کی جسد خاکی کو سلامی دی گئی اور آبائی قبرستان میں اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب شیخ اور ایس ایس پی قمر رضا جسکانی کا کہنا تھا کہ شہید ہیڈکانسٹیبل رسول بخش بروہی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کیا جس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پولیس اپنے جوانوں کے ساتھ ہے اور شہید رسول بخش بروہی کے اہلخانہ سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا، ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ پیش آنے والے پولیس مقابلے کے مقام سمیت مشکوک علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔۔۔