شکارپور پولیس کی کامیاب کاروائی؛ چند روز قبل تھانہ ناپر کوٹ کی حدود سے اغوا ہونے والے پولیو ورکر نعیم اختر بپڑ کو حساس اداروں کی معاونت سے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل نامعلوم ملزمان نے تھانہ ناپر کوٹ کی حدود سے گاؤں مہرو کے رہائشی نعیم اختر ولد حمزه بپڑ پولیو ورکر کو کچے کے علائقے چوہی شاخ سے اغوا کر لیا تھا.

ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے مغوی کی باحفاظت بازیابی کے لیے سینئر اور تجربہ کار پولیس افسران اور آئی ٹی سٹاف پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔
پولیس ٹیم نے دن رات محنت کر کے مختلف مقامات پر ریڈز کیں اور چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔
جس کے نتیجے میں بعد ازاں ٹارگيٹڈ کارروائی کے دوران گڑھی تیغو کے کچے سے مغوی کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔
کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش، تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کی ہدایات دی ہیں۔