نامزد وزیر اعلٰی میر سرفراز احمد بگٹی کی جمیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ آمد

نامزد وزیر اعلٰی کے ہمراہ اراکین اسمبلی سردار عبدالرحمٰن کھیتران ، عاصم کرد گیلو، حاجی علی مدد جتک ، شعیب نوشیروانی آغا شکیل درانی بھی مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر پہنچے

ملاقات میں مولانا عبدالواسع کے ہمراہ اراکین اسمبلی محمد یونس زہری ، زابد ریکی، اصغر ترین بھی موجود

ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلوچستان کی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے ملکر کام کریں گے، نامزد وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی

درپیش مسائل کے حل کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہاں ہیں، نامزد وزیر اعلٰی میر سرفراز احمد بگٹی
====================

وفاقی سول و پولیس افسران تقرر و تبادلے؛ نیاز محمد ڈی جی سول ڈیفنس مقرر
01 مارچ ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی کے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے ، تقرر ی کے منتظر گریڈ 22 کے افسر نوید علاؤالدین او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنا دیئے گئے، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ، گریڈ21کے نیاز محمد خان ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس مقرر کیا گیا ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر 14 افسران کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں تعینات کر دیا گیا۔ تقرر کے منتظر محمد نعیم خان ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، عامر حسین غازی ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن، اسفندیار بلوچ ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن، سجاد احمد ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن، محمد ریاض خان ڈپٹی سیکرٹری وفاقی تعلیم ڈویژن، کاشف حسین ڈپٹی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن، محمد طارق مسعود فاروقہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن، سردار اسد ہارون ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم دفتر، خالد خان ڈپٹی سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن، محمد شکیل ڈپٹی سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن، جعفر علی خان ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن، بشارت احمد ڈپٹی سیکرٹری مواصلات ڈویژن، کاشف محمد علی ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ تقرر کے منتظر گریڈ 19کے عتیق الرحمان کی خدمات بلوچستان حکومت کی سپرد کی گئی ہیں۔ مزید برآں پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 19(ایکٹنگ چارج) کے آصف امین اعوان کا بلوچستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ تقرر کے منتظر پولیس سروس گریڈ 17کے فیصل لطیف او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تقرر کے منتظر محمد معتصم باللہ سیکشن افسر ملٹری فنانس وِنگ، خزانہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں اور سیکشن افسر واجد حسین کا ملٹری فنانس وِنگ، خزانہ ڈویژن سے قومی صحت ڈویژن، سیکشن افسر اکرم شفیق کا آئی ٹی ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، دوسری جانب انفارمیشن گروپ گریڈ 20کے مبشر حسن کی بطور سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب دفتر تعیناتی منسوخ کر دی گئی جبکہ سر کاری ٹی وینیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر تصور عرفات کی خدمات 3سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔
========================

اے ایس پی شہربانو نقوی اہل خانہ سمیت شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کریں گی
اسلام آباد () پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کے شاہی مہمان کی حیثیت سے دورہ ریاض کا اہتمام کریں گے ۔ یہ اقدام ان کے ہیروئک اقدام کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچایا۔ سعودی سفیر سے رابطہ رکھنے والے ایک ذریعے نے دی نیوز اور جیو کو بتایا کہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ بات اے ایس پی سید شہربانو کو اس وقت بتائی جب وہ اپنے اعزاز میں سعودی سفیر کی جانب سے سعودی سفارتخانے میں ملاقات کےلیے آئیں۔ذرائع نے بتایا کہ سعودی سفیر نے نوجوان پولیس افسر کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ سعودی حکومت انہیں اور ان کے اہل خانہ کے دورہ سعودی عرب کے تمام اخراجات برداشت کرے گی اور وہ شاہی مہمان ہوں گے۔سعودی سفیر نے ان کی بے غرض لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل آرمی چیف نے بھی اے ایس پی سے ملاقات میں انہیں خراج تحسین پیش کیاتھا۔ آئی جی پولیس نے سفارش کی ہے کہ سیدہ شہربانو نقول کو قائد اعظم میڈل دیاجائے۔