معروف صحافی محمود شام کی نئی کتاب رَوبرو شائع ہوگئی

لاہور (ادبی رپورٹر) ممتاز صحافی اور مصنف محمود شام کی نئی کتاب روبرو شائع ہو کر مارکیٹ میں آگئی ہے۔علامہ عبدالستار عاصم کی نگرانی میں یہ کتاب معروف اشاعتی ادارے قلم فاونڈیشن انٹرنیشنل نے اہتما م کے ساتھ شائع کی ہے۔محمود شام کہنہ مشق،تجربہ کار اور بزرگ صحافی ہیں جنہوں نے ایک بھرپور اور اہم صحافتی زندگی بسر کی۔نصف صدی سے زائد عرصہ قبل وہ ہفت روز ،،اخبار جہاں،،کی طرفسے مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے سیاسی اور مذہبی قائدین سے چند سوالوں کے جواب لینے نکلے ،اس مہم میں انہوں نے بے شمار اہم شخصیات کے انٹرویو کیے،لیکن ان کے یہ دس سوال تشنہ جواب ہی ر ہے۔55 سال کا عرصہ گزر گیا اور ملک دولخت ہوگیا۔لیکن محمود شام کے یہ سوال اب بھی جواب کی تلاش میں ہیں ۔رَوبرومحمود شام کے سیاسی رہنمائوں سے 50سال کے دوران کیے گئے انٹرویوز کا خوبصورت اور اہم انتخاب ہے۔ان اہم شخصیات میں ،بھٹو،مولانا کوثر نیازی،بے نظیر،خان عبدالغفار خان،ائیرمارشل اصغر خان مولوی فرید احمد،مولانا غلام غوث ہزاروی،مفتی محمود صاحب،ڈاکٹر مبشر حسن ،حیات محمد خان شیرپائو،غلام مصطفیٰ جتوئی،بیگم نصرت بھٹو معراج محمد خان ،اکبر بگٹی ،نواب آف قلات ،حنیف رامے ،مولانا عبدالحق اکوڑہ خٹک سردار شیر باز مزاری اور دیگر بیسیوں اہم اور معروف رہنماوں کے بہت اہم انٹرویوز شامل ہیں آج سے نصف صدی قبل کی ان باتوں میں بے شمار پیشین گوئیاں تھیں جو سچ ثابت ہوئیں ۔وطن عزیز کی موجودہ صورت ِحال اور آج کے سیاسی رہنماوں کے بارے میں اہم انکشافات اور گزشتہ صدی کے لیڈروں جنرلوں اور پروفیسر سےبات کر کے محمود شام کیا فرق محسوس کرتے ہیں یہ سب جاننا ہوتو اس کتاب کا مطالعہ بہت ضروری ہے محمود شام کی رائے میں گزشتہ صدی کے سیاسی لوگوں سے بات کر کے کچھ مغز حاصل ہوتا تھا لیکن آج کے کسی لیڈر،جنرل ،دانشور یا پروفیسر کے پاس بیٹھ جائیں تو سنجیدہ گفتگو نہیں ہوتی۔ان کے موضوعات اور ترجیحات ،بحریہ ٹاون ،DHAنئے ماڈل کی گاڑی ،یا دبئی ،لندن ،نیو یارک میں اپارٹمنٹ ہوتے ہیں ۔اس اہم کتاب کے حصول کے لیے ،،قلم فاؤنڈیشن کے مرکزی دفترواقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ سے رابطہ کریں ،خط لکھیں ،یا تشریف لائیں ۔موبائل نمبر 03000515101پر کال کرکے اپنا آرڈر بک کراسکتے ہیں ،برقی رابطے کیلئے ہمارا ای میل درج زیل ہے۔
E-mail(qalamfoundation2@gmail.com)
،،روبرو ،،کو قلم فاونڈیشن نے عمدہ طباعت وکتابت کے ساتھ معیاری کاغذاور مضبوط جلد کے ساتھ شائع کیا ہے کتاب کا ٹائیٹل دلکش اور سیاسی رہنماوں کی تصاویر سے مزین ہیں جو کتاب کی اضافی خوبی ہے۔
ہمارے ادارے کے نمبرز
04236612786
04236612787