ان ڈیجیٹل فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں


کسی بھی نئے فراڈ سے بچنے کے لیے یہ ویڈیو بہت اہم اور معلوماتی ہے۔

سوشل میڈیا پر آج کل بہت سارے فراڈ ہو رہے ہیں۔

فراڈ اور 2 نمبر لوگ سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔

یہ فراڈی لوگ ہر بار دوسرے لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے نئی چالیں شروع کر دیتے ہیں۔
ان فراڈیوں کے ہاتھوں بہت سے سادہ لوح لوگ پھنس گئے اور بھاری نقصان اٹھانا پڑا

اس قسم کے فراڈ لوگوں پر کبھی یقین نہ کریں جو آپ کو پرکشش آفرز دیتے ہیں۔
دراصل ان کا مقصد آپ کا پیسہ لوٹنا ہے۔

ان ڈیجیٹل فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں

====================
comments
ماشاءاللہ میرے ساتھ سب کون سمجھتا ہے کہ حسیب بھائی پاکستان کا ایک ایماندار یو ٹبر ہے

آپکا بہت شکریہ آپ لوگوں کو سچائی بتا رہے ہیں ۔ اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے

جزاک اللہ خیرا اللّہ تعالیٰ آپ کو سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین 👍❤️

ماشااللہ حصیب بھائ زبردست بارک اللہ
======================================

کورنگی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حسن سردار کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس روانہ کردی گئی۔

ایس ایس پی حسن سردار کا کہنا ہے کہ فائرنگ کس نے کی اور کس سے لوٹ مار ہو رہی تھی، اس حوالے سے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔
===================

3 لاکھ روپےکی ڈکیتی کا ڈھونگ رچانے والا گھر یلو ملازم ساتھی سمیت گرفتار
25 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی پولیس نے 3 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈھونگ رچانے والا گھر کے ملازم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 12 فروری کو شاہ فیصل گرین ٹائون گھر کے باہر واردات کی کال 15 پر موصول ہوئی، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ دو مسلح افراد میرے ملازم سے 3 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے ہیں،پولیس کے مطابق مدعی امیر حمزہ کنسٹرکشن کا کام کرتا ہے اور ملازم کو کیش منقلی کے لیے دے دیا کرتا تھا، ملازم قاسم بشیر کے بیانات میں تضادپر معاملہ مشکوک ظاہر ہونے پر پولیس نے تفتیش شروع کی ،تو تیکنیکی طریقوں سے تمام تر حقائق سامنے آگئے، گھر کا ملازم ہی ڈکیتی کی واردات کا اہم کردار نکلا۔گرفتار ملازم کی نشاندہی پر ایک ساتھی ملزم کو بھی شاہ فیصل کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ ایک پستول اور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے رقم بھی برآمد کی گئی ہے،پولیس نے بتایا کہ رقم کا تیسرا حصہ لےکر جانے والا ساتھی ملزم فرار ہے ،جسکی تلاش کی جاری ہے، ملزمان نے چھینی ہوئی رقم کے تین حصے کر کے آپس میں بانٹے تھے۔گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم بشیر اور واجد عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے فرار ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

=========================
بنارس پل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی بھی چل بسا
25 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنارس پل پر لوٹ مار کے دورا ن ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی بھی دوران علاج چل بسا۔ گزشتہ شب لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں فائرنگ ایک بھائی موقع پر جا ن بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔زخمی ہونے والا دوسرا بھائی عبدالحنان بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔دونوں بھائی عبدالمعیز اور عبدالحنان اپنے دوست سے مل کر اورنگی ٹاؤن جا رہے تھے ۔بنارس پل پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر لوٹ مار کی ۔ایک بھائی نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر دوسرے ملزم نے فائرنگ کر دی ۔دونوں بھائیوں کو سینے پر ایک ایک گولی لگی ۔عبدالمعیز کی تین مہینے پہلے شادی ہوئی تھی تین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔مقتول حنان گھر میں سب سے چھوٹا تھا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے معیز اور حنان کی نماز جنازہ ہفتہ کو گلشن ضیاء میں ادا کی گئی ۔
===========================

امتحان کا پرچہ آئوٹ ہونے کا معاملہ، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات سمیت 8 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ
25 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی آسامی کے تحریری امتحان کا پرچہ آؤٹ ہونے کا معاملہ‘ جی او آر پولیس نے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات سمیت سندھ پبلک سروس کمیشن کے 8اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ غفلت ‘دھوکہ دہی اور بددیانتی کے الزام میں کنٹرولر امتحانات ایس پی ایس سی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جی او آر تھانے میں کنٹرولرامتحانات ایس پی ایس سی عبدالحفیظ لغاری کی جانب سے کرائم نمبر 2024/15زیردفعہ 465,420, 411,409اور 34پی پی سی کے تحت درج کرائے گئے مقدمہ میں کہاگیاہے کہ محکمہ تعلیم میں سیکنڈری اسکول ٹیچرز آسامیوں کے لئے خط لکھا تھا ۔اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات زین العالم ‘ کمپیوٹر آپریٹر سجاد علی چاولہ‘ احسن ظہر ‘نائب قاصد اکبر ڈاہری‘ خان محمد دانیال قمبرانی‘ شاہ زیب ابڑو‘ شاہز یب جعفری‘ عزیز احمد ٹیسٹ پیپرز کی چھپائی اور پیکنگ کے ذمہ دار تھے ‘ٹیسٹ 15فروری تا 26فروری کوہونے تھے۔ 20فروری کو سوشل میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ پیپر آؤٹ ہوگیاہے جس پر 20 فروری کاپیپر منسوخ کردیا بعدازاں دیگر پیپر بھی منسوخ کردیئے۔ پیپر کی حفاظت کے ذمہ دار اسسٹنٹ کنٹرولر زین العالم تھے۔ انہوں نے دیگر عملے کی مدد سے محکمہ سے دھوکہ دہی‘ جعلسازی اور سنگین بدیانتی کی ہے۔ جس کی اطلاع چیئرمین ایس پی ایس سی کو دی گئی تھی اور نامزد افسران واہلکاروں کو معطل کیاگیا ان کے احکامات پر قانونی کاروائی کے لئے مقدمہ درج کرایاہے۔ ‘ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
======================

محکمہ پاپو لیشن پلاننگ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
25 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
عمرکوٹ (نا مہ نگار)محکمہ پاپو لیشن پلاننگ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، گاڑیوں کے تیل کے ذخائر کے بارے میں جعل سازی سے جھوٹے بل بناکررقم ھڑپ کر لی۔ اس بڑے کرپشن معاملے کے انکشاف کے بعد نیب نے اس بارے میں تحقیقات شروع کردی ہے تحقیقات کی خبر سننے کے بعد محکمہ پاپیولیشن کے افسران نے خود کو بچانے کیلئے بھاگ ڈوڑ شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ دس برس سے ان محکمہ کے افسران اور اسٹاف نے انسانی بہبود کا کام انتہائ کم کیا ہے اور گاڑیوں کے تیل اور پانی کی بڑی فرہامی کے سلسے میں جعل سازی سے جھوٹے بل بنابناتے اس محکمہ کے فنڈز کے کروڑوں روپے جعلی بلوں کے ذریعے ھڑپ کرکے رہے ہیں۔
https://e.jang.com.pk/detail/636941%22