آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی بدولت پاکستان کسی بڑے سانحہ سے بچ گیا۔میا ں منیر ہانس

انتخابات کے بعد ملک میں غیر یقینی کی صورتحال تھی، پیپلز پارٹی نے اپنا کرداد ادا کر کے ثابت کر دیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ترقی اور مفاہمت کی سیاست کا علمبردار ہیں۔ صدر پی پی پی گلف
لاہور( )پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی بدولت پاکستان کسی بڑے سانحہ سے بچ گیا ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔اپنے ایک بیان میں میاں منیر ہانس نے کہا کہ انتخابات کے بعد ملک میں غیر یقینی کی صورتحال تھی اور اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا کرداد ادا کر کے ثابت کر دیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ترقی اور مفاہمت کی سیاست کا علمبردار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو نہ تو عہدوں کا لالچ ہے اور نہ ہی شہرت کا کیونکہ ملکی سالمیت اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا تو اس وقت قربانی صرف پیپلز پارٹی نے ہی دی۔