قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پی ٹی آئی کی ٹرپل سینچری- عمران خان کو فوری طور پر رہا کریں

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پی ٹی آئی کی ٹرپل سینچری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 300 یا اس سے زائد نشستیں حاصل کرنے والی واحد جماعت بن گئی۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی 95، پنجاب اسمبلی کی 116، خیبرپختونخواہ کی 83 جبکہ سندھ کی 11 نشستوں پر فتح حاصل کر چکے۔
یوں تحریک انصاف کو اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 305 نشستیں حاصل ہو چکیں۔ تحریک انصاف کے علاوہ کوئی دوسری جماعت 300 یا اس سے زائد نشستیں حاصل نہیں کر سکی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 257 نشستوں کے غیر حتمی سرکاری نتائج جاری کر دیے۔

نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں سب سے بڑا گروپ بن گئے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تعداد 95 ہے، جبکہ دیگر آزاد اراکین کی تعداد 4 ہے۔ دوسرے نمبر پر اب تک مسلم لیگ ن ہے جسے اب تک 76 نشستیں ملی ہیں، تیسرے نمبر پر پیپلز پارٹی 54 نشستوں اور چوتھے نمبر پر ایم کیو ایم پاکستان 17 نشستوں کے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ ق، جے یو آئی ف کو 3،3 جبکہ آئی پی پی کو 2 نشستیں لیں۔
جبکہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ ہماری 60 کے قریب سیٹیں چھینی گئیں وہ واپس لیں گے،ہم ٹربیونلز میں جائیں گے اور ضرورت پڑی تو عدالت بھی جائیں گے، ہمارے پاس ثبوت ہیں، ثبوت پیش کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے ۔انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری 60 کے قریب سیٹیں چھینی گئی ہیں وہ واپس لیں گے، ہم ٹربیونلز میں جائیں گے اور ضرورت پڑی تو عدالت بھی جائیں گے، ہمیں کچھ حلقوں کے فارم 47 نہیں دیئے گئے، 60 سیٹیں لینے کیلئے ہم قانونی راستہ اپنائیں گے، ثبوت پیش کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے ہمارے پاس ثبوت ہیں، ابھی ہم اپنی اسٹریٹجی اوپن نہیں کریں گے، ہم نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی کانشان لینے کا کیس بھی لڑیں گے، ہماری قانونی پہچان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم منڈی لگانے والے لوگ نہیں دوسری جماعتیں لگاتی رہی ہیں،زرداری اور شریفوں کی بڑی مشہوری ہے، ہم نے سوچ سمجھ کراپنے آزاد امیدواروں کو سیٹیں دی تھیں، میرا نہیں خیال کہ ان کے ضمیر خریدے جاسکتے ہیں۔
============================
جاوید ہاشمی کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے عام انتخابات 2024 کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ قوم 8 فروری کو جمہوریت کی یوم فتح کے طور پر منائے۔
دوسری جانب سینئر صحافی و اینکر ندیم ملک نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عام انتخابات 2024 کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم 2 بنی تو جو کچھ بچ گیا ہے وہ بھی تباہ ہو جائے گا۔ تحریک عدم کے وقت پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی کو نکالا، اسٹیبلیشمنٹ کی حمایت سے سب اکٹھے ہوئے اور بیڑہ غرق ہو گیا۔

پی ڈی ایم کو عمران خان کو نکالنے کے بعد ڈالر 179 پر ملا اور 305 پر چھوڑ کر گئے، اب اگر ڈالر 500 روپے پر لے کر جانا ہے تو پی ڈی ایم کا تجربہ دوبارہ کر لیں۔

تحریک انصاف کو عوام کا مینڈیٹ ملا ہے، جس کا احترام کیا جائے۔ سپریم کورٹ میں پٹیشن پڑی ہے اسے سنا جائے تحریک انصاف کو انتخابی نشان واپس کیا جائے تاکہ پارٹی کا اسٹیٹس بحال ہو اور ان کے جیتنے والے آزاد امیدوار پارٹی کا حصہ بن سکیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان راؤف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ ہماری 60 کے قریب سیٹیں چھینی گئیں وہ واپس لیں گے،ہم ٹربیونلز میں جائیں گے اور ضرورت پڑی تو عدالت بھی جائیں گے، ہمارے پاس ثبوت ہیں، ثبوت پیش کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے ۔
انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری 60 کے قریب سیٹیں چھینی گئی ہیں وہ واپس لیں گے، ہم ٹربیونلز میں جائیں گے اور ضرورت پڑی تو عدالت بھی جائیں گے، ہمیں کچھ حلقوں کے فارم 47 نہیں دیئے گئے، 60 سیٹیں لینے کیلئے ہم قانونی راستہ اپنائیں گے، ثبوت پیش کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے ہمارے پاس ثبوت ہیں، ابھی ہم اپنی اسٹریٹجی اوپن نہیں کریں گے، ہم نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی کانشان لینے کا کیس بھی لڑیں گے، ہماری قانونی پہچان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم منڈی لگانے والے لوگ نہیں دوسری جماعتیں لگاتی رہی ہیں،زرداری اور شریفوں کی بڑی مشہوری ہے، ہم نے سوچ سمجھ کراپنے آزاد امیدواروں کو سیٹیں دی تھیں، میرا نہیں خیال کہ ان کے ضمیر خریدے جاسکتے ہیں۔