“آج بھی میرے رشتہ دار مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں”، عائشہ عمر

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر کا پُرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں پر ردعمل دیا تھا۔

20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر کچھ پُرانی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ثنا جاوید اور شعیب ملک کی ہیں جبکہ ایک ویڈیو عائشہ عُمر کی بھی ہے جس میں وہ کرکٹر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کررہی ہیں۔


شعیب ملک اور عائشہ عُمر کے درمیان تعلقات کی خبر اُس وقت سامنے آئی تھی کہ جب کرکٹر کا عائشہ عُمر کے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا، اس فوٹو شوٹ کے بعد کہا جارہا تھا کہ شعیب ملک اور عائشہ کے درمیان تعلقات قائم ہیں اور دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔

ان افواہوں سے تنگ آکر عائشہ عُمر نے عفت عُمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

اسی پوڈکاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں عائشہ عُمر کہتی ہیں کہ “اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کروادی تھی”۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، بشریٰ انصاری غصے سے آگ بگولا

عائشہ عُمر نے کہا کہ “میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “جو لوگ مجھے جانتے ہیں کہ اُنہیں میری چوائس (انتخاب)، میرے اقتدار اور میرے اصولوں کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے”۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: شادی ایک فلاپ شو؟ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر ریشم کا سوال

دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے اُن کی بیٹی کی طلاق کی تصدیق کردی ہے۔
https://www.express.pk/story/2594297/24/
=======================


شعیب پر فخر ہے”، ثنا جاوید کی پوسٹ وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

20 جنوری کو ثنا جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا، اس بریکنگ نیوز نے سب کو حیران کردیا۔

ثنا جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا، شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پالیا۔

اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، قومی کرکٹ کی اس کامیابی پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُنہیں مبارکباد دی تو وہیں اُن کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے بھی خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ “ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے”۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC