خاتون افسر کا ایم ڈی فنانس پر جنسی ہراسانی کا الزام

خاتون افسر کا ایم ڈی فنانس پر جنسی ہراسانی کا الزام


خاتون افسر کا ایم ڈی فنانس پر جنسی ہراسانی کا الزام

سیڈا کی خاتون افسر کا ایم ڈی فنانس پر جنسی ہراسانی کا الزام

سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (سیڈا) میں گریڈ 18 کی خاتون افسر نے منیجنگ ڈائریکٹر فنانس پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا۔

خاتون افسر نے ایم ڈی آپریشن سیڈا اوراتھارٹی کی انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی کو تحریری شکایت درج کرواتے ہوئے، افسرکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

خاتون افسر نےمینجنگ ڈائریکٹر سیڈا پریتم داس کواپنے شکایتی خط میں کہا کہ ایم ڈی فنانس نعیم میمن نے میرے بلوں کوجان بوجھ کر روکے رکھا ہے اور کچھ روز قبل اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں بھی انہوں نے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

خاتون افسر کا مزید کہنا تھا کہ واٹس ایپ گروپ میں بھی سرکاری گاڑی کی الاٹمنٹ کے حوالے سے ایک گفتگو کے دوران ایم ڈی فنانس نے مجھے کار کی آفر کرتے ہوئے لالچ دیکر متاثر کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے اپنی شکایتی خط میں لکھا کہ ایک موقع پر نعیم میمن نے گندے الفاظ بھی استعمال کیے اور مجھے کئی بار مسلسل جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

خاتون نے جنسی ہراسانی کی واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی تحریری شکایتی لیٹر کے ساتھ منسلک کیے ہیں۔

مینجنگ ڈائریکٹر فنانس سیڈا نعیم میمن نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران خود پر لگائے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ ان الزامات کے پیچھے وہ محکمانہ کارروائی ہے جو خاتون افسر کے خلاف چل رہی ہے۔
https://urdu.geo.tv/latest/352456-
===================================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC