شعیب شاہین کو فاختہ کا نشان الاٹ کردیا گیا


شعیب شاہین کو فاختہ کا نشان الاٹ کردیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین کو فاختہ کا نشان الاٹ کردیا گیا۔

شعیب شاہین آزاد امیدوار کی حیثیت سے اسلام آباد سے قومی اسمبلی حلقے این اے 47 سے امیدوار ہیں۔

کن پی ٹی آئی امیدواروں کو کونسے انتخابی نشان ملے؟

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما جمشید دستی جو این اے 175 اور 176 سے امیدوار ہیں، انہیں ہارمونیم اور ہوائی جہاز کے انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

این اے 20 سے شہرام ترکئی کو فاختہ، این اے 132 سے محمد حسین ڈوگر کو کرکٹ اسٹمپس، این اے 108 سے صاحبزادہ محبوب سلطان کو چارپائی، این اے 177 سے معظم خان جتوئی کو حقہ، این اے 178 سے داود خان جتوئی کو کی چین کا انتخابی نشان ملا ہے۔

========================

امیدوار کی جانب سے آراو، ڈی آراو کو ہراساں کرنےکا واقعہ

جنوری 14, 2024

الیکشن کمیشن نے این اے 171 میں امیدوار کی جانب سے آراو، ڈی آراو کو ہراساں کرنےکا واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے معاملے کی سنگینی کے پیشِ نظر فوری نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رابطہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی آراو، ڈی سی رحیم یارخان اور پولیس سے رابطہ کر کے واقعے کی ابتدائی معلومات حاصل کی ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو مکمل معلومات کیساتھ منگل کو متعلقہ امیدوار کے ہمراہ طلب کیا گیا ہے۔ دونوں کو الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں سماعت کیلئے بلایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ طلبی کا مقصد آئین اور قانون کے تحت مزید کارروائی کی جاسکے۔

=============================

پی ٹی آئی کا پلان سی؟ امیدواروں کو ایک جگہ جمع کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
پارٹی نے نیا اعلان کردیا، ویڈیو جاری
ویب ڈیسک
12 گھنٹے پہلے
پاکستان
Facebook
Twitter
Whatsapp
Comments
بلے کے نشان سے محروم ہونے اور پلان بی کے تحت بلے باز کا نشان لینے کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد پی ٹی ائی نے اپنے امیدواروں کو ایک چھتری تلے جمع کرنے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

پی ٹی ائی کی اس سوشل میڈیا حکمت عملی کی بدولت پارٹی کے حامی اپنے امیدواروں کے انتخابی نشانات کے بارے میں معلومات ایک سرچ سے حاصل کر سکیں گے۔

پی ٹی ائی ایک سرچ ایبل ڈیٹا بیس تیار کر رہی ہے جس میں پارٹی کے تمام امیدواروں کے نام حلقے اور انتخاب نشانات کی معلومات شامل کی جائیں گی۔

پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اتوار کے روز اعلان کیا کہ ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے ایک ویب پورٹل تیار کر لیا ہے جہاں پر صارفین حلقے کے ذریعے پارٹی امیدوار اور اس کے انتخابی نشان کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔

پی ٹی آئی نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی۔

تاہم اس پورٹل میں اب تک امیدواروں کا ڈیٹا موجود نہیں۔

پی ٹی ائی کا کہنا ہے کو امیدواروں کا ڈیٹا اتے ہی اس پورٹل کو لائیو کر دیا جائے گا۔

لیکن پی ٹی ائی کا یہ نیا پلان کس حد تک کامیاب ہوگا اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

حکام کے لیے کسی بھی ویب پورٹل تک رسائی پاکستان میں روکنا چند منٹ کا کھیل ہے۔ جبکہ پی ٹی ائی نے اگر اسے موبائل ایپلیکیشن میں تبدیل کیا تو بھی اس تک رسائی بلاک کی جا سکتی ہے۔

PTI

PTI BAT SYMBOL

PTI BLAN B
===========================================
میں تو الیکشن میں بلے سے مقابلہ کرنا چاہتا تھا، سعد رفیق
جنوری 14, 2024

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلا مل بھی جاتا تو کوئی فرق نہیں پڑنا تھا کیونکہ میں تو بلے سے مقابلہ کرنا چاہتا تھا۔

پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ آپ باشعور لوگ ہیں اچھا برا جانتے ہیں، 8 فروری بہت اہم تاریخ ہے انتخابات تو ہوتے آئے ہیں لیکن یہ اور طرح کا الیکشن ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ یہ ایسے وقت میں الیکشن آئے ہیں جب پاکستان بھنور میں پھنسا ہے، پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں، لوگوں کو بھوک و افلاس اور بے روزگاری کا سامنا ہے، سرکار کے پاس تنخواہ دینے کیلیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں الیکشن لڑنا جیت کر حکومت بنانا بچوں کا کھیل نہیں، آپ کے ملک کی نبض آپ کے سامنے ڈوب رہی ہو تو تماشا دیکھیں گے یا بچائیں گے؟ ہم سر دھڑ کی بازی لگا کر اسے بچائیں گے۔

(ن) لیگی رہنما نے کہا پی ٹی آئی والے پوچھتے ہیں آپ نے عدم اعتماد کیوں کی، اگر عدم اعتماد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہو کر سری لنکا بن جاتا، عدم اعتماد نہ لاتے تو 500 روپے کی روٹی ہزار کا ڈالر ہو چکا ہوتا، ہمیں پتا تھا بانی پی ٹی آئی کا گند سر پر اٹھائیں گے تو لوگ ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے کہا عدم اعتماد نہ کرو اسے سیاسی موت مرنے دو، جس سے جان چھڑائی تھی اسی آئی ایم ایف کے پاس ہمیں جانا پڑا، ہم نے پی ٹی آئی دوستوں سے ساتھ مانگا انہوں نے کہا دیں گے، ہم نے کہا آپ سے ووٹ نہیں مانگتے بس چپ چاپ ایک جگہ بیٹھ جاؤ، خزانہ خالی تھا کوئی ڈالر دینے کو تیار نہیں ہر ایک کو ناراض کر رکھا تھا۔

Comments

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC