ایچ ای سی کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئےرجسٹرار جامعہ اردو مخصوص گروپ کے جونئیر استاد کو انچارج کلیہ اور پی ایچ ڈی استاد کی موجودگی میں بغیر پی ایچ ڈی استاد کو شعبہ کے انچارج کی ذمہ داریاں سونپنےلگے


ایچ ای سی کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئےرجسٹرار جامعہ اردو مخصوص گروپ کے جونئیر استاد کو انچارج کلیہ اور پی ایچ ڈی استاد کی موجودگی میں بغیر پی ایچ ڈی استاد کو شعبہ کے انچارج کی ذمہ داریاں سونپنےلگے

رجسٹرار جامعہ اردو کلیہ جات اور شعبہ جات میں انچارجز کی تعیناتی قوائد کے مطابق نہیں کر رہے ہیں ۔ شعبہ جات میں صدر / انچارج شعبہ کا تعین ہو یا کلیہ جات میں رئیس کلیہ/ انچارج کلیہ کی تعیناتی ہو رجسٹرار مخصوص گروپ کے جونئیر استاد کو انچارج کلیہ اور پی ایچ ڈی استاد کی موجودگی میں بغیر پی ایچ ڈی استاد کو شعبہ کے انچارج کی ذمہ داریاں سونپنے میں لگے ہوئے ہیں۔جوکہ ایچ ای سی کے احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو کے کلیہ فنون میں ڈاکٹر شاہد اقبال کی انچارج کلیہ فنون تعیناتی کو شعبہ اردو کی چیئر پرسن ڈاکٹر یاسمین سلطانہ صاحبہ نے چیلنج کر دیا۔ دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین سلطانہ بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر 20 جنوری 2011 سے رجوع بہ کاری ہو گئیں تھیں ۔ لیکن سابق ادارے سے ریلیف کی تاریخ پر اختلاف کی بنیاد پر 24 اکتوبر 2011 کو حقائق جانچنے کیلئے سابق رجسٹرار ڈاکٹر قمر الحق نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ مورخہ 17 ستمبر 2012 کو دفتری حکم مجاریہ نمبر 2012/3761 میں ڈاکٹر یاسمین سلطانہ صاحبہ کو کمیٹی کی سفارشات پر 20 جنوری 2011 سے اپنے عہدے پر مستقل کیا ۔ جبکہ ڈاکٹر شاہد اقبال شعبہ نفسیات بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر فروری 2011سے رجوع بہ کار ہوئے۔ جو ڈاکٹر یاسمین سلطانہ سے جونئیر ہیں۔
اسی طرح شعبہ اسلامیات میں ایک پی ایچ ڈی استاد کی موجودگی میں شعبے کا انچارج ایک نان پی ایچ ڈی استاد کو بنایا ہے۔ جو انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کے صدر بھی ہیں۔

اسی طرح دیگر شعبہ جات میں بھی پی ایچ ڈی اساتذہ کی موجودگی میں بغیر پی ایچ ڈی اساتذہ کو انچارج شعبہ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اس طرح کے فیصلوں سے نہ صرف ایچ ای سی کے احکامات کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ جامعہ کے اساتذہ بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہونے کی وجہ سے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کلیہ جات میں رئیس/ انچارج کلیہ اور شعبہ جات میں صدر/ انچارج شعبہ کی تعیناتی قوائد کے مطابق عمل میں لائی جائے ۔تاکہ قانونی بے ضابطگی سے بچا جا سکے اور اساتذہ کے درمیان اختلافات کو دور کیا جا سکے۔
===================================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC