امریلی اسٹیلز کی مثالی ترقی کو سال 2024 میں کون سے خطرات لپیٹ میں لے سکتے ہیں ؟ نصف صدی پہلے قائم ہونے والی یہ منفرد اسٹیل کمپنی کیا مزید عروج دیکھے گی یا اس کے عروج کا سورج اب ڈھلنے لگا ہے ؟


امریلی اسٹیلز کی مثالی ترقی کو سال 2024 میں کون سے خطرات لپیٹ میں لے سکتے ہیں ؟ نصف صدی پہلے قائم ہونے والی یہ منفرد اسٹیل کمپنی کیا مزید عروج دیکھے گی یا اس کے عروج کا سورج اب ڈھلنے لگا ہے ؟

سقوط مشرقی پاکستان کے بعد ایک زخم خوردہ اور باقی ماندہ پاکستان میں کوئی نیا کاروبار کرنا آسان نہیں تھا ایسے مشکل حالات میں جس جس نے پاکستان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں کاروبار چلانے پر صرف کی وہ یقینی طور پر بہادر اور محب وطن لوگ تھے اور انہیں قومی ہیرو کا درجہ ملنا چاہیے ۔
عباس اکبر علی کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1972 کے مشکل ترین حالات میں امریلی اسٹیل کی بنیاد رکھی اور اس کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیا ۔ایسے منصوبوں سے ہی پاکستان کی معیشت کو سنبھالا ملا لوگوں میں اعتماد پیدا ہوا روزگار کے نئے دروازے کھلے اور ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ۔

اج امریلی اسٹیلز کی کہانی نصف صدی کا قصہ بن چکی ہے اور اس دوران کامیابیوں کے ایسے ایسے سنگ میل عبور کیے گئے کہ کوئی ان کے بارے میں سوچنا شروع کرے تو حیران رہ جائے ۔

امریکی تعلیمی اداروں سے حاصل کی جانے والی اعلی تعلیم اور ڈگریوں کی بدولت اس کمپنی کی انتظامیہ نے اسٹیل کے شعبے میں امریلی اسٹیلز کو ایسی حکمت عملی کے تحت اگے بڑھایا کہ اس کے ہم عصر اور مد مقابل دیکھتے رہ گئے کوئی اس کمپنی کا نہ تو راستہ روک سکا اور نہ ہی اس کی کامیابیوں کی رفتار کا مقابلہ کرتا دکھائی دیا ۔

پھر 30 سال بعد 1992 میں اس کمپنی میں جوان خون شامل ہو گیا اور شایان اکبر علی بھی اس کمپنی کے فیصلوں میں شامل ہو گئے ۔
اور آج 2024 کا سورج طلوع ہو چکا ۔شایان اکبر علی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افیسر ہیں انہوں نے پاکستان بھر میں امریلی برانڈز کے سیلز کے اثرات کو بڑھانے ،تکنیکی ترقی ،منصوبہ بندی اور توسیع کی نگرانی کر کے کمپنی کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ۔کمپنی کے لیے

ازاد ڈائریکٹرز بدر کاظمی، ظفر احمد تاجی ،تیزون کسات نہیں گراں قدر خدمات انجام دی

اب کمپنی کے پاس ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہادی اکبر علی اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر مریم اکبر علی کی خدمات بھی دستیاب ہیں

جبکہ اپریشنز کے سی او او فضل احمد ہیں اس کمپنی نے ہر گزرنے والے سال کے


ساتھ ترقی کا سفر اگے کی سمت میں تیزی سے طے کیا ہے حیران کن طور پر نئی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور دوسروں کے لیے ہمیشہ نئی مثال قائم کی ہے ۔
گزشتہ مالی سال کے اختتام پر امریلی اسٹیلز 45 ارب سالانہ کی سیلز پر کھڑی تھی لگ بھگ چھ ارب کا منافع تھا اس کی سالانہ اسٹیل بار کی فروخت دو لاکھ 18 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کر چکی ۔

اب سال 2024 کے حوالے سے کمپنی نئے چیلنجوں کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے انتظامیہ کے سامنے ملکی حالات اور عالمی سطح کے چیلنج بھی موجود ہیں انتظامیہ کون کون سے خطرات محسوس کر رہی ہے کون سے بڑے مسائل سر اٹھانے والے ہیں اور ان سے نمبر ازما ہونے کے لیے کیا پالیسی بنانی ہے ان سب چیزوں کو ذہن میں رکھ کر کمپنی اپنے فیصلے کر رہی ہے اور منصوبہ بندی ہو رہی ہے اس حوالے سے

کمپنی کے لوگوں کا بتانا ہے کہ کمپنی کی نظر میں سال 2024 میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل حماس لڑائی پر پوری انڈسٹری کی نظریں لگی ہوئی ہیں ان دونوں کے کاروباری صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے گلوبل انٹرسٹ ریٹ ،انفلیشن اور انٹرنیشنل کموڈٹی پرائسز پر خصوصی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
جبکہ پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد ،اس کے نتائج اور پھر ائی ایم ایف معاہدے کی شرائط اور ان پر عمل درامد کے اثرات پر بھی اٹھنے والے بہت سے سوالات پر کمپنی غور کر رہی ہے جو سال 2024 میں معاشی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوں گے ان حالات میں خطرات زیادہ ہیں اور کاروباری حلقوں میں اعتماد کے ماحول کی کمی نظر ارہی ہے جب تک غیر یقینی صورتحال ہے سرمایہ کاری پر اثر پڑے گا غیر یقینی صورتحال سے نکلنے تک کاروباری فضا اندھا دھند سرمایہ کاری کا راستہ روک رہی ہے انتخابات کے مکمل ہو جانے تک اور ائی ایم ایف کے اگلے معاہدے تک کاروبار اور سرمایہ کاری پر دھند چھائے رہنے کا خدشہ ہے ۔
=======================

وسل بلونگ پالیسی
امریلی اسٹیلز لمیٹڈ (کمپنی) شرافت، ایمانداری، کھلے پن اور جوابدہی کے اعلی ترین معیارات کے لئے پر عزم ہے۔ کارپوریٹ گورننس کے بہترین طریقوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے، کمپنی نے کسی بھی ایسی سرگرمی کا پتہ لگانے، شناخت کرنے اور رپورٹ کرنے کے لئے ایک وسل بلونگ کرنے کی پالیسی کو شامل کیا ہے تاکہ ایسی تمام حرکات کو رپورٹ کیا جاسکے جو کمپنی کی پالیسی کے مطابق نہیں ہیں، کمپنی کی پراپرٹیز کے غلط استعمال یا قانون کی خلاف ورزی جو کمپنی کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔ یہ پالیسی تمام ملازمین، انتظامیہ اور بورڈ پر لاگو ہوتی ہے، اور کمپنی سے وابستہ ہر فرد بشمول ٹھیکیداروں، سپلائرز، کاروباری شراکت داروں اور شئیر ہولڈرز تک پھیلی ہوئی ہے جن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ سنگین خدشات کی اطلاع دیں جن کا تنظیم پر اہم اثر ہو سکتا ہے، جیسے:
غیر قانونی شہری یا فوج داری جرم

قانونی ذمہ داریوں/تقاضوں کی تعمیل کرنے میں ناکامی
مالی یا غیر مالیاتی بدانتظامی، دھوکہ دہی اور بدعنوانی بشمول رشوت
مختلف کارپوریٹ پالیسیوں کی خلاف ورزی جوکہ کاروباری ظرز عمل کو کنٹرول کرتیں ہیں
کاروبار پر لاگو صحت، حفاظت اور ماحولیاتی معیارات کی خلاف ورزی
ہراساں کرنا،امتیازی سلوک یا روزگار کے دیگر غیر منصفانہ طریقے
مذکورہ بالا سے متعلق معلومات کو چھپانے یا دبانے کی کوشش
کھلی اور صاف بات چیت ہماری ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ اٹھائے جانے والے مسائل کی واضح تفہیم کو یقینی بنانے کے لئے تمام خدشات کو تحریری طور پر پیش کیا جانا چاہئیے،آپ وسل بلورز کو درج ذیل طریقوں سے اپنے خدشات کی اطلاع دے سکتے ہیں جو صرف وسل بلورز یونٹ کے لئے قابل رساں ہوں گے۔
=====

تعارف
کمپنی کا کوڈ آف کنڈکٹ ہمارے موقف اور یقین کی وضاحت کرتا ہے اور ان اعلی اخلاقیاتی معیارات کو دستاویز کرتا ہے جن پر کسی حال میں سمجھوتہ ممکن نہیں اور جسے کمپنی اپنے آغاز سے برقار کھے ہوئے ہے۔

اعلی کاروباری اخلاقیات کو مالزمین، صارفین، حریفوں، سپلائرز اور ساتھیوں سے ساتھ ہمارتے تمام تر تعلقات کی بنیاد ہونا چاہیے۔اپنے کاروبار کو ایمانداری، دیانتداری اور اعلی ترین اخلاقی اور قانونی میعارات کے مطابق چلانا کمپنی کی بنیادی پالیسی ہے۔

یہاں ہم اپنے کاروباری اصولوں کو واضح طور پر بیان کرتے ہیں اور کمپنی سے منسلک ہر فرد پر اس کا نتیجہ ظاہر کرتے ہیں۔ مندرجہ بالا اصول بورڈ، مینجمنٹ اور ملازمین، صارفین، سپلائرز اور بزنس پارٹنرز تک ذمہ داری کو اجاگر کرتے ہیں:

کارپوریٹ گورننس پریکٹسس کے اعلی میعار کو برقرار رکھنا اور اس ضمن میں کمپنی کی مدد کرنا۔-
اپنی کاروباری سرگرمیاںایمانداری، دیانتداری، سچائی اور عزت کے اعلی ترین اصولوں کے ساتھ سر انجام دیں۔-
تمام کروباری سرگرمیاں کو غیر جانب دارانہ بنایا جائے۔-
اخلاقی کاروباری طریقوں کو فروغ دیں۔
اخلاقی کاروباری طریقوں کو فروغ دینا۔-ماحول اور ان تمام کمیونیٹیز کا احترام کرنا جن کے درمیان ہم کام کرتے ہیں۔-
روزگار کے یکساں مواقع کی یقین دہانی۔
ملازمتوں میں تنوع کی قدر کرنا۔
کام کرنے والوں کے لئے صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنا۔
انسانی حقوق کا احترام کرنااور اخلاقیات پر مبنی تجارت کرنا۔
انتہائی نیک نیتی سے کام کرنااور دفتری امور سر انجام دینے میں احتیاط، تندہی اور دیانتداری سے کام لینا۔
تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط پرخلوص نیت کے ساتھ عمل کرنا۔
اس بات کو یقینی بنانا کہ تمام کاروباری لین دین درست، منصفانہ اور بروقت انداز میں اکائونٹنگ اور مالیاتی رپورٹنگ کے معیارات کے مطابق ریکارڈ کے جائیں، جن کا اطلاق کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہوتا ہو۔
کسی ایسے ملتے جلتے کاروبار میں ملوث ہونے سے گریز کرنا جس میں وقت، توانائی اور کوششیں صرف ہوں اور جو کمپنی کی انتظامیہ سے مخفی ہو یا غیر منظور شدہ ہو۔
اس بات کو یقینی بنانا کہ کمپنی کے اہلکار کمپنی کے اثاثوں اور جائدادوں بشمول مادی اثاثوں، معلومات اور فکری املاک کی حفاظت کریں اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال نہ کریں۔
کمپنی کی طرف سے سونپے گئے کام یا فرائض کی انجام دہی کے دوران حاصل کی گئی معلومات کی رازداری کو برقرار رکھنا اور اسے اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال نہ کرنا۔
کوئی بھی معلومات رسمی یا غیر رسمی طور پر پریس یا نشریاتی ادارے یا کسی دوسرے شخص کو فراہم کرنے سے گریز کیا جائے جب تک کمپنی کی طرف سے اس کام کے لئے مجاز نہ ہوں۔
کمپنی کے کاروبار کو چلانے میں رشوت یا کرپشن کے استعمال سے بچنا۔
کمپنی کے شراکت داروں میں سے کسی سے بھی شکل میں کوئی تحفہ، رقم یا احسان لینے سے گریز کرینا جسے کمپنی کے ساتھ کسی ڈیل کرنے کے لئے دیا گیا ہو۔اور اس بات کو یقینی بنانا کہ کمپنی کےمفادات پر کبھی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
اس بات کو یقینی بنانا کہ کمپنی کے اہلکار ملازمت کی تمام تفصیلات، معاہدوں، حوالہ جات کی شرائط، ایس او پیز اور کمپنی کی طرف سے منظور اور نافذ شدہ ہدایات کی پابندی کریں۔
قابل اطلاق
اس کوڈ کا اطلاق مندجہ بالا {مجموعی طور پرجنہیں” کمپنی کا عملہ” کہا جاتا ہے اس مقصد کے لئے}

-بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران
-سینیئر منجمنٹ پرسنل
-کمپنی کے تمام ملازمین
قوانین کی تعمیل، قواعد و ضوابط
کمپنی اور اس کا تمام عملہ قانون کا پابندہے۔ تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی تعمیل پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا جانا چاہئیے۔مزید براں کمپنی کے عملے کو داخلی قواعد و ضوابط پر عمل کرنا چاہیئے جیسا کہ وہ کسی مخصوص صورت حال میں لاگو ہوتے ہیں۔وہ داخلی قواعد کمپنی کے لئے مخصوص ہیں اور جو قانون ہےاس کے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ضابطے پر عدم تعمیل کے نتائج
ضابطہ، تقرری کی شرائط، کمپنی کی پالیسیوں، قواعد و ضوابط یا بد انتظامی اور دھوکہ دہی یا غبن کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں انتہائی سختی سلوک کیا جائے گا اور بضرورت دیگر ملازمت کی برطرفی اور مجرمانہ قانونی چارہ جوئی سمیت تادیبی کاراوائی بھی کی جا سکتی ہے۔ مذکورہ مقاصد کے لئے، کمپنی کی تمام پالیسیاںاور قواعد بھی اس ضابطے کا لازمی حصہ تصور کئے جائیں گے۔

مفادات کا تضاد
کمپنی یہ امید رکھتی ہے کہ تمام اہلکار اپنے فرائض ایمانداری، دیانتداری اور کمپنی کے بہترین مفاد کے مطابق انجام دیں گے۔ کمپنی کے عملے کو اپنے عہدوں یا اپنے عہدوں سے مطعلق حاصل کردہ معلومات کو نجی یا ذاتی فائدے کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

حالات سے قطع نظر، اگرڈائریکٹر/ملازمین یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے جس طریقہ کار پر عمل کیا ہے، یا فی الحال اس پر عمل کر رہے ہیں، یا عمل کرنے پر غور کر رہے ہیں تو وہ کمپنی کیساتھ مفادات کے تصادم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ توانہیں فوری طور پر اپنے سپروائزراور بورڈ کو تمام حقائق سے آگاہ کرنا چاہئیے۔

کمپنی کی پالیسیاں
کمپنی اپنے اہلکاروں پر لاگو ہونیوالی مخصوص پالیسیوں کو برقرار رکھتی ہے۔کمپنی کے تمام اہلکاروں کو لازمی طور پر کمپنی کی تمام قابل اطلاق پالیسیوں سے واقف ہونا چاہئیے جن میں وقت کے ساتھ تبدیلیا ں آسکتی ہیں، جن کے بارے میں ایچ آر کی طرف سے بھی اطلاع فراہم کی جاتی ہے۔

کام کا ماحول
کمپنی کی پالیسی ہر قسم کے امتیازی سلوک اور ایذا رسانی سے پاک کام کے ماحول کو فراہم کرنا ہے جس میں افراد کو قابلیت کی بنیاد پر منصفانہ ملازمت کے مواقع فاہم کئے جاتے ہیں۔ نسل،جنس، رنگ، قومیت، مذہب، ازدواجی حیثیت، خاندانی حیثیت، عمر یا معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیا جاتا۔حقیقی پیشہ ورانہ تقاضوں کی بنیاد پر افراد کے درمیان تفریق کرنا امتیازی سلوک نہیں۔ کیونکہ حقیقی پیشہ ورانہ تقاضوں کی مختصر وضاحت کی گئی ہے، اس لئے متعلقہ انتظامی سطح سے پہلے واضح اجازت حاصل کیئے بغیر اس طرح کے امتیازات کو انجام نہیں دیا جاتا۔

کمیونیکیشن اور شمولیت
ہمارے پاس ملازمین کی براہ راست، دو طرفہ شمولیت اور بات چیت کی حوصلہ افزائی کی ایک طویل روایت موجود ہے۔ یہ ہر کسی کی توانائی اور خیالات کی بھرپور شرکت حاصل کرنے کے لئے ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مقامی طور پر معلومات اور مشاورت کیااس طریقہ کار کے ذریعے کام کی جگہ پر سب سے بہتر طریقے سے یشمولیت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

Conduct And Behavior Standards
کمپنی کے تمام اہلکاروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں حسب ضرورت انجام دے کر اور کمپنی کے کاروباری فلسفے، اقدار اور کاروباری طرز عمل کے معیارات کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے ہوئے کمپنی کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اخلاقی کاروباری طریقوں کے لئے ملازمین کی ایمانداری اور دیانت ضروری ہے۔

رازداری
خفیہ کاروباری معلومات کو کمپنی سے باہر دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں کیا جانا چاہئیے یا اپنے یا دوسروں کے ذاتی فائدے کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئیے۔ کمپنی کے اہلکاروں، ان کے خاندان اور قریبی جاننے والوں کو کمپنی کےحصص کی خریداد و فروخت نہیں کرنی چاہئیے اگر ان کے پاس ایسی مادی معلومات ہیں جو عوامی نہیں کی گئی ہیں اور حصص کی قیمت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کے کمپنی کے اہلکار تمام معلومات کو خفیہ رکھیں گے۔ اس میں کاروبار کی خرید و فروخت کے منصوبے، مصنوعات کی تشکیل، مینوفیکچرنگ کےعمل، اشتہارات، مارکیٹنگ کے منصوبے، تصورات، ریسرچ، سپلائرز، صارفین، مالی معلومات، اہلکاروں اور روزگار کے معاملات اور دیگر معلومات شامل ہو سکتی ہیں جو عام طور پرعوام الناس کو معلوم نہیں ہوا کرتی ہیں۔

اندرونی معلومات
کمپنی کا عملہ اپنے عہدے کی بنیاد پر حاصل کردہ انددرونی معلومات کو اپنے مالی فائدے کے لئے استعمال نہیں کریگا اور نہ ہی دوسروں کے استعمال کے لئے ظاہر کرے گا۔ کمپنی کے اہلکار خود کو قابل اطلاق سیکیورٹیز قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائنگےاگر وہ معلومات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پائے گئے جو عام طور پر عوام کو معلوم نہیں ہوتی ہیں اور یا تو وہ تجارت کرتے ہیں یا دوسروں کو کمپنی کے اسٹاک میں یا کسی دوسرے کمپنی کے اسٹاک میں تجارت کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ مخصوص رازدارانہ معلومات میں مالیاتی معلومات، جائیدادوں کے حصول یا ترتیب سے متعلق معلومات اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مجوزہ حصول یا انضمام شامل ہونگے۔ رازداری کی اس خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی کو ریگولیڑی جرمانے کا نشانہ بنایا جا سکتاہے اور اس لئے، ایسی صورتوں کو روکنے اوران سےنمٹنے کے لئے، وہ تادیبی اور قانونی راستے پر غور کرسکتی ہے۔

سیاسی سرگرمیاں
کمپنی نہ تو سیاسی جماعتوں کی حمایت کرتی ہے اور نہ ہی ان گروپوں کے فنڈز میں حصہ ڈالتی ہے جن کی سرگرمیوں کا حساب پارٹی مفادات کو فروغ دینے کے لئے کیا جاتا ہے۔کسی سیاسی امیدوار یا عام عہدیدار کو فنڈز یا اثاثوں کے ساتھ کمپنی کے نام پر کسی بھی شراکت کی اجازت نہیں ہے، بشمول براہ راست یا بلواسطہ شراکت یا تیسرے فریق جیسے سپلائرز یا صارفین کے ذریعے کی گئی ادائگیاں۔ کمپنی کے عملے کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کے لئے ان کی عدم دلچسپی یا کسی بھی صورت کو یقینی بنانا ہوگا۔

صحت اور حفاظت
ہم اپنےکاروبار میں صحت اور حفاظت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم مقامی قوانین، ضوابط اور صنعتی عمل کے مطابق ایک صحت مند،محفوظ اور صاف کام کرنے کا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم اپنےملازمین، ٹھیکیداروں اور ہماری سائٹس پر کام کرنے والے یا وزٹ کرنے والےہر فرد کی صحت اور حفاظت کے لئے معیارکی کارکردگی، پیمائش، تشخیص اور رپورٹ کرتےہیں۔ ہمیں ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو معقول حد تک قابل عمل ہوں، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ وہ ہماری صحت اور حفاظت کے مقاصد کو پورا کرسکیں۔جوکہ مندرجہ ذیل ہیں:

محفوظ اور صحت مند کام کرنے کی جگہوں اور کام کے نظام کو فراہم کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے کمپنی کے تمام اہلکاروں اور دیگر افراد بشمول زائرین اور عوام کی حفاظت کے لئے جہاں تک وہ کام ممکنہ خطرات سیاثر انداز ہو۔
افراد کی ضراریات اور صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپنی کے تمام اہلکاروں کیلئے ایک محفوظ اور صحت مند کام کا ماحول فراہم کرنا اور اسے برقرار رکھنا۔
کمپنی کے تمام عملے کے درمیان حفاظت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تاکہ وہ اپنی صحت اور حفاظت اور دوسروے لوگو ں کی مناسب دیکھ بھال کر سکیں جو ان کے عمل یا کسی غلطی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
صارفین
ہم صارفین کو اعلی معیاری، صحت بخش مصنوعات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں جن کی مارکیٹنگ سچائی کے ساتھ کی جاتی ہے۔ واضح طور پر لیبل لگایا جاتا ہے، اورہم کم از کم ہرملکی اور عالمی معیار اور حفاظتی ضوابط پر پورا اترتے ہیں۔

سپلائرز
کمپنی کو یقین ہے کہ اس کے سپلائرز ایسے ماحول میں کام کرنا چاہتے ہیں جو غیر اخلاقی کاروباری طریقوں کی وجہ سے اثر ورسوخ سے پاک ہو۔ لہذا، سپلائی کرنے والوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس طریقے سے کاروبار کریں کو کمپنی کے اختیار کردہ اخلاقی اصولوں سے کسی بھی طرح سمجھوتہ نہ کرے۔ اس کو یقینی بنانے کے لئے، کمپنی اپنی اخلاقیات کے تقاضوں کو براہ راست اپنے سپلائرز تک پہنچا سکتی ہے اور اس مقصد کے لئے تربیت اور واقفیت کا انعقاد بھی کر سکتی ہے۔

مقابلہ اور تجارتی مشق کے معیارات
ہم آزاد اور کھلے مقابلے کے لئے پر عزم ہیں۔ ہم مرکیٹ میں بھر پور طریقے سے مقابلہ کرتے ہیں، لیکن ایماندارنہ انداز میں۔ مارکیٹ میں ہماری کوششیں قابل اطلاق مسابقت اور تجارتی مشق کے قوانین اور ضوابط کی سخت تعمیل میں منصفانہ اور اخلاقی انداز میں کی جاتی ہیں۔ کسی بھی حالت میں کمپنی کا کوئی بھی عملہ کسی بھی قسم کی ملی بھگت یا مشترکہ کوشش کا فریق نہیں بن سکتا ہے جس میں کسی بھی مدمقابل وینڈر، سپلائر، گاہگ یا دیگر فریق شامل ہوں، جو تجارت پر پاندی یا مسابقت کو فروغ دینے کے لئے بنائے گئے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی میں ہو۔ چونکہ مسابقت سے متعلق قوانین پیچیدہ ہیں، اس لئے کمپنی کے عملے کو چاہئیے کہ وہ اپنے اعلی افسران کو ان چیزیوں کے بارے میں جن میں شک میں ہو یا غیر یقینی صورت حال کی اہمیت کے مطابق ہو، کمپنی کے وکیل یا بورڈ سے مشورہ لیں۔

کمپنی کا عملہ
ذمہ دار ملازم ہونا ہر ملازم کا فرض ہے۔ یعنی ایمانداری، قابل اعتماد، دیانت دار، اور اخلاقی کاروباری طریقوں کے اعلی ترین معیارات کے لئے وقف ہونا۔ کمپنی کے اہلکاروں کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کمپنی، یا مناسب حکام کو، قانون، ضوابط یا کارپوریٹ پالیسی کی کسی بھی معلوم یا مشتبہ خلاف ورزی کی اطلاع دیں۔ فریق ثالث کو کمپنی کی نمائندگی کرنے والے کمپنی کے اہلکار اپنے آپ کو ایسی پوزیشن میں رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے جس میں مفادات کا حقیقی یا ظاہری تصادم موجود ہو۔ اس طرح کے مفادات کا تصادم ملازمین کی جانب سے گریجویٹیزیا دیگر فوائد کی قبولیت کی وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے، یا پیدا ہونا دکھائی دے سکتا ہے جو غلط طریقے سے اثر انداز ہو سکتے ہیں یا جن کو مناسب کاروباری فیصلوں کو غلط طریقے سے متاثر کرنے سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔

سالمیت اور پیشہ ورانہ مہارت
کمپنی کے عملے کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کمپنی کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کے رابطے میں آنے والے پر فرد کی طرف سے مسلسل ان کا فیصلہ کیا جاتا ہے یا ان کی تعریف کی جاتی ہے۔ کمپنی کے تمام عملے کو کمپنی کے کاروبار کے دوران کام کی جگہ یا کسی دوسرے مقام ہر اعلی ترین دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ برتائو کرنا چاہئیے۔

ذاتی طرز عمل
کمپنی کے عملے کو ذاتی یا کاروباری ساتھیوں کے ساتھ معاملہ کرتے وقت محتاط رہنا چاہئیے اور کسی کو کمپنی کے بارے میں کوئی بھی معلومات افشاء، انکشاف یاا فراہم نہیں کرینگے سوائے اس کے کہ جہاں اسے اس کی سرکاری ذمہ داریوں کے حصے کے طور پر استعمال کیا گیا ہو اور جیسا کہ سرکاری مقصد کے لئے ضروری ہو کمپنی کی طرف سے وقتا فوقتا اعلان کردہ مدت کی پابندی کریں اور ضرورت پڑنے پر نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ پر بھی دستخط کریں۔ کمپنی کے تمام اہلکاروں کو کسی بھی قسم کی رشوت، بھتہ خوری اور دیگر تمام قسم کی بدعنوانی سے گریز کرنا چاہئیے۔ کمپنی کے اہلکاروں کو ہمیشہ تمام حفاظتی پالیسیوں اور ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت کا ادراک ہونا چاہئیے۔ کسی بھی کمپنی کے اہلکاروں کے قبضے میں اگر کوئی غیر قانونی یا ممنوع یا کنٹرول شدہ مادہ پایا جاتا ہے تو اسے ضبط کرلیا جائے گا اور جہاں مناسب ہو، حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

اکائونٹنگ ریکارڈز، کنٹرولز اور بیانات
تمام کتابیں، ریکارڈ، اکائونٹس اور بیانات کو عام طور قبول شدہ اور قابل اطلاق اکائونٹنگ اصولوں اور تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق ہونا چاہئیے اور انہیں درست طریقے سے برقرار رکھا جانا چاہئیے۔ کمپنی کے اہلکاروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صرف ان دستاویزات یا ریکارڈوں پر دستخط کریں جو ان کے نزدیک درست اور ٹھیک ہوں۔ ملازمین کمپنی کے اثاثوں بشمول دانشورانہ املاک مثلا پیٹینٹ، ٹریڈ مارک اور ڈیزائن کے مناسب استعمال، تحفظ اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔ کمپنی کے اثاثے صرف کمپنی کے کاروبار کے سلسلے میں استعمال کئیے جاسکتے ہیں۔

کمیونٹی کی سرگرمیاں
ہم ان کمیونیٹیز کے ایک رکن کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرتے ہیں جب میں ہم دوسروں کے ساتھ شراکت میں قومی یا مقامی طور پر ٹارگٹڈ پروگراموں کے ذریعے کمیونیٹی اور سماجی سرمایہ کاری کی حمایت کرنے کے لئے وسائل مہیا کرتے ہیں اور اس کا عہد کرتے ہیں۔ ہم ملازمین کی کوششوں کی حوصلی افزائی اور حمایت بھی کریں گے جس میں وہ رہتے ہیں اور ان کمیونٹیز کے تعلیمی اور سماجی ڈھانچے میں قیادت فراہم کریں گے۔

ماحولیات کا تحفظ
کمپنی کا عملی تمام فیصلہ سازی میں ماحول کے تحفظ کو ایک لازمی عنصر سمجھے گا۔کمپنی ماحولیات کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔ اس عہد کی تعمیل کرنے کے لئے، کمپنی کی پالیسی تمام قابل اطلاق سرکااری تقاضوں کو پورا کرنا یا اس سے بڑھ کر کرنا ہے۔ ملازمین کو اپنے اعلی افسر کو ان تمام حالات کی اطلاع دینی چاہئیے جن میں زہریلے مادے ماحول میں پھیلے یا چھوڑے گئے ہوں۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی، چاہے غیر ارادی طور پر، سخت سزائیں لے سکتی ہے، اور اس کے نتیجے میں کمپنی یا اس میں ملوث ملازمین یا دونوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔ ماحول کے تحفظ کے لئے کمپنی کی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں تادیبی کاروائیاں ہو سکتی ہیں۔

متفرق
کمپنی کے تمام اہلکاروں کو اس ضابطہ اخلاق کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہے اور وہ ذاتی طور پر ایسا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ کمپنی کے اہلکاروں کو اس ضابطہ اخلاق میں بیان کردہ ہر قسم کے قواعد کی تعمیل کرنی چاہئیے۔ ضابطہ کے اندر کسی بھی اصول کی خلاف ورزی کے نتیجے میں تادیبی کاروائی اور سنگین کاروائی ہو سکتی ہے۔ جیسے کہ اگر کوئی ملازم ضابطہ کا بے دریخ غلط استعمال کرتا ہوا پایا جاتا ہے اور اس کی اس کاروائی سے کاروبار کی ساکھ کو خطرہ یا نقصان یا مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ مجموعی بدعنوانی جس کے نتیجے میں خلاصہ برخاستگی ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ کمپنی ایسے افراد سے ازالہ اور ہرجانہ طلب کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

توثیق
لسٹنگ ریگولیشن کے ضوابط کی ضرورت کے مطابق ، ہر وہ شخص جس پر یہ کوڈ لاگو ہوتا ہے وہ کمپنی کے کوڈ کی توثیق کرے گا۔ کمپنی کی ساکھ اور قانونی ادارے کے طور پر اس کے اعمال کا انحصار کمپنی کے عملے کے طرز عمل پر ہے۔ اس کے مطابق، ہر ملازم کو اعلی ترین اخلاقی معیارات کے مطابق عمل کرنے اور قابل اطلاق قوانین کو جاننے اور ان کی پابندی کرنے کا عہد کرنا چاہئیے۔ ضوابط ہر سطح پر منصفانہ اور بغیر کسی رعایت کے نافذ کیے جائینگے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC