پی آر پی اور سوجوک طریقہ علاج

ن والقلم ۔۔۔مدثر قدیر

گزشتہ دنوں ثاقب کا فون آیا وہ کہہ رہا تھا کہ آپ کو کہا تھا کہ پی آر پی طریقہ علاج کے بارے میں کسی ڈاکٹر سے پوچھ دیں آپ نے ابھی تک مجھے بتایا نہیں اورمیرے بال تیزی سے گررہے ہیں دراصل یہ طریقہ علا ج میرے لیے بھی نیا تھا اور مجھے اس بارے میں کوئی آگاہی نہیں تھی کہ اسے کس پروٹوکول کے ڈاکٹرز دیکھتے ہیں یہ جلد سے متعلق ہے یاں پھر جوڑوں سے متعلق اس کا تعلق میڈیسن سے ہے یاں پھر سرجری سے کافی سوچنے کے بعد میں نے ڈاکٹر محمد امین سے رابطہ کیا سے جو اسسٹنٹ پروفیسرآف پلاسٹک اینڈ کاسمیٹکس سرجری ہیں اوران دنوں لاہور جنرل ہسپتال میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، میں نے جب بھی کسی مریض کے لیے انھیں کال کی ہمیشہ تحمل سے میری بات سنی اور مریض کا ایشو حل کیا اس بار بھی میرا فون انھوں نے اٹھایا اور بات سن کرکہنے لگے اس طریقہ علاج کو پلاسٹک سرجن ہی دیکھتا ہے یعنی یہ میرا فیلڈ ہے پھر کہنے لگے پی آرپی سے مراد پلیٹ لٹس رچ پلازمہ تھراپی ہے اور اس طریقہ علاج کی کئی جہتیں ہیں اسے جوڑوں میں درد،بڑھتی عمر کے مسائل یعنی ڈھلکتی جلد،،چہرے پر جھریاں،رینکلز،جلنے کی وجہ سے جلد پر پڑے نشان، بالوں کے گرنے اور انھیں دوبارہ سے اگانے جیسے مسائل اور جو ذخم ٹھیک نہ ہورہا ہو اسے ٹھیک کرنے میں بطور مددگار استعمال کیا جاتا ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ مریض کا ضرورت کے مطابق خون لے کر اس کو ایک خاص تکنیک کے تحت کنٹینر میں ڈال دیتے ہیں جہاں آدھ پر اس کا ارتکاز کیا جاتا ہے جس بعد خون کے خلیہ الگ الگ ہوجاتے ہیں اور مطلوبہ موا د یعنی پی آر پی تیا رکیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک کا کام تو ہر طبی ماہر کرسکتا ہے مگر جب مشین سے حاصل شدہ مواد کو دوبارہ سرنج میں بھر کر مریض تک لایا جاتا ہے تو پھر اس حوالے سے مستند ڈاکٹر کا کام شروع ہوجاتا ہے جو پلاسٹک اور کاسمیٹکس سرجن ہی احسن طریقے سے کرسکتا ہے کیونکہ اس کو پہلے مریض کی صورتحال دیکھ یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ کر مواد کا کتنا حصہ جسم میں یا جوڑوں میں داخل کرنا ہے اور اس میں کن ادویات کا اشتراک کرنا ہے جس کی وجہ سے مریض کو افاقہ ہو اور اس کو کس زاویہ سے داخل کرنا ہے تاکہ مریض جلد صحت یاب ہوسکے۔پی آر پی طریقہ علاج تیز ترین طریقہ علاج ہے جو متعلقہ طبی مسائل کو دنوں میں حل کردیتا ہے اور بالوں کے حوالے سے اس مواد کو سر کی جلد میں انجیکٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد یہ وہاں پر موجود خلیوں سے مل کر اپنے کام کوتیز کردیتے ہیں اور بال دوبارہ اگنا شروع ہوجاتے ہیں اس موقع پر میں نے انھیں ثاقب کے علاج کی بات کی انھوں نے کہا کہ اسے کو بھیج دیں میں نے ثاقب کو بتا دیا مگر اسی رات مجھے اس کی بہن کا فون آیا کہ مدثر بھائی ثاقب کا ایکسی ڈنٹ ہوگیا ہے اور ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نیں اس کا آپریشن کیا اور اب اسے ہڈی وارڈ میں شفٹ کردیا ہے دوسرے دن میں اسے ملنے ہڈی وارڈ پہنچا اس نے حادثے کی تفصیل بتائی میں نے اس کی فائل کو پڑھا اور اس سے مخاطب ہو ا اب بالوں کاعلاج 6 ماہ تک موخر۔خون کے پیلٹ لٹس بڑی اہم چیز ہیں لوگ ان سے اس وقت ذیادہ آگاہ ہوئے جب ڈینگی نے ذور پکڑا اور اب کرونا کی وباء کے دوران بھی ان کا بڑا اہم کردار رہا ہے انھی پیلٹ لٹس کی کمی کی وجہ سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا گیا انھی پیلٹ لٹس کی کمی کی وجہ سے کئی لوگ وفات پاگئے مگر انھی پلیٹ لٹس میں اضافہ کی وجہ سے لوگ موت کے منہ سے بھی واپس آئے اور اپنی ذندگی عطیہ خداوندی سمجھ کر گزار رہے ہیں۔اب میں بات کروں گا ایک اور متبادل طریقہ علاج کی جسے سوجوک کہتے ہیں اس طریقہ علاج کے مطابق انسانی جسم کے اعضاجن ہڈیاں ،گھٹنے کے جوڑ،ہاتھوں اور پائوں کے مختلف حصے ،انسان کا ہضم کرنے کا نظام،کمر درد اور دیگر بیماریوں کے علاج پر با ت ہوتی ہے دراصل یہ کورین طریقہ علاج ہے جس بارے میں مجھے ڈاکٹر میاں عبدالمتین نے بتایا کہ سوجوک کے بنیادی نظام میں ہمارے جسم کاعکس ہمارے ہاتھ اور پائوں پر ہوتاہے اس سسٹم میں انگلیوں کی پہلی پور ہاتھ یاں پھر پائوں کو مطابقت کررہی ہوتی ہے ۔اس سسٹم میں کام کرنے کے لیے جگہ بہت تھوڑی ہوتی ہے اور ہر انگلی کے پہلے پور پر جسم کا عکس ایک خاص طریقے سے ہوتا ہے۔ دراصل ہمارے ہتھیلی میں قدرت کی طرف سے کچھ پوائنٹس دیے گئے ہیں جن کا تعلق انسانی اعضا سے براہ راست ہے ان پواینٹس کو ڈھونڈ کر دبانے اور سٹیمولیشن کرنے سے آپ کو راحت ملتی ہے آسان الفاظ میں اگر آپ اپنی ہتھیلی کو دیکھیں تو آپ کی درمیانی دونوں انگلیاں ٹانگوں جبکہ ان کے اردگرد والی انگلیاں بازوں سے مشابہ ہوتی ہیں اور درد کا احساس آپ کو ایک آلہ جسے جیمی کہتے ہیں اس سے ڈھونڈ کر دبانا ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو متعلقہ جگہ پر تکلیف میں کمی کا احساس ہوتا ہے اور اگر اس کی بار بار تھراپی کی جائے تو درد میں راحت ملتی ہے ابھی اس علاج کو پاکستان میں فروغ نہیں مل سکا مگر ہم کوشش کررہے ہیں کہ ادویات کے بغیر اس طریقہ علاج کو آپ لوگوں کے توسط سے عام آدمی تک پہنچائیں جو اس کو سمجھ کر اپنی چھوٹی چھوٹی تکلیفوں کو علاج خود ہی کرلیں ۔
=====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC