ایس ایس پی لاڑکانہ عبدالرحیم شیرازی کی اے ایس پی عاطف امیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے لاڑکانہ پولیس کی سال 2023 کی مجموعی کارکردگی پر گفتگو کی

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ پولیس کے سال 2023 میں جرائم پیشہ عناصر سے 308 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 8 ملزمان مارے گئے جبکہ 69 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا

85 گینگس برسٹ کیے گئے اور 34 سو سے زائد اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا سال 2023 میں لاڑکانہ پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرام پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کیں اور 490 سے زائد مقدمات درج کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ، ہیروئن اور چرس سمیت دیگر منشیات برآمد کی جبکہ منشیات فروشی کے الزام میں 228 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمے درج کیے گئے جن میں سے 50 مجرموں کو عدالتوں سے سزائیں سنائی جاچکی ہیں ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ
گزشتہ برس نومبر اور دسمبر مجموعی طور پر ضلع بھر میں موٹر سائیکلز اور موبائل فونز چھیننے کی 50 سے زائد وارداتیں ہوئیں جبکہ چند دوکانداروں سے ڈکیتیوں کی وارداتیں بھی سامنے آئیں تاہم ڈکیتی میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان سے برآمد 30 سے زائد چھینی ہوئی موٹرسائیکلز بھی متعلقہ مالکان کو واپس کی گئیں ہیں، لاڑکانہ پولیس کی مجموعی کارکردگی بہتر ہی اور 2022 کی نسبت 2023 میں جرائم کی وارداتوں میں واضع کمی آئی ہے۔
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC