رواں سال 29 دسمبر تک سندھ بھر 3158 پولیس مقابلے ہوئے۔ 2003 میں سندھ پولیس کے21 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ 363 دنوں کے دوران 1726 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ ہوا۔

کراچی31,دسمبر 2023:-

امن وامان کے حالات پر کنٹرول اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں ڈکیت/کریمنلز,دہشت گردوں کے خلاف کیئے جانیوالے مؤثر اور مربوط ایکشن کے دوران رواں سال 29 دسمبر تک سندھ پولیس کے21 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بات آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کو سندھ پولیس کی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جرائم کے خلاف پولیس کی مؤثر حکمت عملی, ریسپانس اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں سندھ کی مختلف پولیس رینجز میں 3158 پولیس مقابلوں کے دوران 1726 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی, حیدرآباد,میرپور خاص,شہیدبینظیر آباد,سکھر اورلاڑکانہ پولیس رینج کے مختلف اضلاع و مقامات پر پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونیوالے پولیس مقابلوں اور چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 19803 ڈکیت/ملزمان,93 دہشت گرد,08 ٹارگٹ کلرز,28نوٹیفائیڈ ڈکیت,26 ہائی وے ڈکیت,38 اغواء کاروں سمیت26914 مفرور جبکہ 16135 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس مقابلوں,چھاپہ مار ایکشن کے دوران278 ڈکیت/کریمنلز,03 دہشت گرد,04 نوٹیفائیڈ ڈکیت,03 ہائی وے ڈکیت,01 اغواء کار ہلاک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مزکورہ دورانیئے میں کراچی پولیس رینج کے مختلف اضلاع میں1080 پولیس مقابلوں میں10449 ملزمان,01 دہشت گرد,01 ٹارگٹ کلر,01 نوٹیفائیڈ ڈکیت,20 ہائی وے رابرز,23 اغواء کار جبکہ 1515 اشتہاری اور 9090 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے۔جبکہ شہر بھر سے 1005 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

حیدرآباد پولیس رینج میں کے مختلف اضلاع میں 330 پولیس مقابلوں میں 5502, 11 اغواء کار جبکہ 2058 اشتہاری اور 4239 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے۔جبکہ شہر بھر سے 253 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

میرپورخاص رینج کے مختلف اضلاع میں 01 پولیس مقابلے, چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 1269 ملزمان جبکہ 192 اشتہاری اور 783 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے۔جبکہ شہر بھر سے 36 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

شہیدبینظیرآبادکے مختلف اضلاع میں 231 پولیس مقابلوں, چھاپہ مار ایکشن کے دوران 508 ملزمان,01 نوٹیفائیڈ ڈکیت,03 ہائی وے رابرز جبکہ 698 اشتہاری اور 2674 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے۔جبکہ شہر بھر سے37 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

سکھر پولیس رینج کے مختلف اضلاع میں 632 پولیس مقابلے,چھاپہ مار ایکشن کے دوران987 ڈکیت/کریمنلز,02 نوٹیفائیڈ ڈکیت,03 ہائی وے رابرز,1962 اشتہاری اور 3273 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ شہر بھر سے 253 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا گیا۔

لاڑکانہ پولیس رینج کے مختلف اضلاع میں 879 پولیس مقابلوں,چھاپہ مار ایکشن کے دوران میں 921 ڈکیت/ملزمان,23 نوٹیفائیڈ ڈکیت,04 اغواء کارجبکہ 9710 اشتہاری اور 6855 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے۔جبکہ شہر بھر سے 142 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (CTD) کی جرائم کے خلاف صوبائی سطح پر کاروائیوں کے نتیجے میں ہونیوالے 05 پولیس مقابلوں میں 167 ڈکیت/کریمنلز,87 دہشت گرد,07 ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے جبکہ ان مقابلوں میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 02 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں ہونیوالے پولیس مقابلوں,جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں کراچی میں 129ڈکیت/کریمنلز,01 دہشت گرد,03 ہائی وے رابرز, حیدرآباد میں 17 ڈکیت/کریمنلز,شہید بینظیرآباد میں 09 ڈکیت/کریمنلز,سکھر میں83ڈکیت کریمنلز,01 نوٹیفائیڈ ڈکیت, جبکہ لاڑکانہ میں 40 ڈکیت/کریمنلز اور 03 نوٹیفائیڈ ڈکیت ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مزکورہ دوارنیئے میں سندھ پولیس کی تمام رینجز میں گرفتار و ہلاک ڈکیت/کریمنلز, نوٹیفائیڈ ڈکیت/دہشت گردوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر6.569کلو دھماکہ خیز مواد,04 راکٹ,124 ہینڈ گرنیڈز,93211 کی تعدادمیں ایمیونیشن,9714 پستول/ریوالور/ماؤزر,186 رائفلیں,554شاٹ گنز/ریپیٹرز,202 ایس ایم جیز/کلاشنکوف,03 ایم پی فائیو,11 عدد جی تھری رائفلیں,02 عدد ایل ایم جی اور 01 اینٹی ایئر کرافٹ گن برآمد ہوئی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال 29,دسمبر تک سکھر, گھوٹکی,کشمور اور شکارپور کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں ہونیوالے 188 پولیس مقابلوں میں 364 ڈاکوؤں کو مجموعی طور پر گرفتار کیا گیا جن میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیئے جانیوالے 136 ڈاکو شامل ہیں۔ان گرفتاریوں کے نتیجے میں 52 ڈکیت گینگ کا خاتمہ بھی ممکن ہوا جبکہ پولیس مقابلوں کے دوران 40 ڈاکو ہلاک بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق کچہ آپریش کے دوران 1883 اشتہاری اور 1549 مفرور ملزمان بھی گرفتار کیئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال 363 دنوں میں سندھ پولیس نے اینٹی اسمگلنگ اقدامات کے تحت 1737 مقدمات میں 2087 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 21265 کلو گرام چھالیہ,3727.427 کلو گرام گٹکا/مین پوری,528377 لیٹرز ایرانی ڈیزل,3388.829 کلوگرام منشیات,3948 دیگر اشیاء,305 وہیکلز, کھاد کی 19900 اور چینی کی 1600 بوریاں برآمد کیں جنہیں بعدازاں کسٹم و دیگر اداروں کے حوالے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں انسداد منشیات کاروائیوں کے دوران 11038 پولیس چھاپوں کے نتیجے میں 12870 ایف آئی آرز کے تحت 15609 منشیات فروشوں کو باقاعدہ گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 10620 لیٹر غیرملکی,368587 لیٹر مقامی شراب,131.072کلو گرام افیون,14142.9 کلو چرس/حشیش,10822.5 کلوگرام بھنگ,152.214 کلو گرام ہیروئن اور 91.316 کلوگرام آئس برآمد کی۔علاوہ ازیں رواں سال کے 363 دنوں میں سندھ پولیس نےگٹکا, ماوا مافیا کے خلاف صوبائی سطح پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10925 ایف آئی آرز درج کرکے 13952 ملزمان کو گرفتار کیا۔ان ملزمان کے قبضہ سے 2224647 کلو گرام گٹکا,مین پوری برآمد کی۔پولیس ایکشن کے نتیجے میں گٹکا,ماوا بنانیوالے 297 کارخانوں/فیکٹریز کا بھی خاتمہ ہوا.
رپورٹ محمد عاشق پٹھان
=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC