سکیورٹی أرڈر کے مطابق پولیس پکٹنگ کے لیے ضلع بھر کے گرجا گھروں پر پولیس افسران و جوانان سمیت لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کیٸے جاٸینگے، تمام گرجا گھروں کے اطراف میں پولیس پیٹرولنگ کے لیے فاٸٹرز بمع موٹرساٸیکلز گشت پر معمور ہونگے

لاڑکانہ(. رپورٹ محمد عاشق پٹھان) ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کی سکیورٹی أرڈر کے مطابق پولیس پکٹنگ کے لیے ضلع بھر کے گرجا گھروں پر پولیس افسران و جوانان سمیت لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کیٸے جاٸینگے، تمام گرجا گھروں کے اطراف میں پولیس پیٹرولنگ کے لیے فاٸٹرز بمع موٹرساٸیکلز گشت پر معمور ہونگے جبکہ متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سرکاری گاڑیاں، پولیس موباٸیلز پر پولیس جوانان سمیت متعلقہ علاقوں میں تلاشی اور گشت کے فراٸض انجام دیں گے، اس سلسلے میں پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں جنرل ہولڈ اپ اور اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری رکھیں، متعلقہ پولیس افسران کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں،اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سے مکمل رابطے میں بھی رہ کر باہمی تعاون اور انفارمیشن شٸیرنگ کو یقینی بنائیں، حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جاٸے گی، دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ سے کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی، جس پر کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے ایس ایس پی لاڑکانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC