گورو نانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات جنم استھان ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر،دنیا بھر سے سکھ مذہب کے پیروکاروں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

لاہور(جنرل رپورٹر)گورو نانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات جنم استھان ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر،دنیا بھر سے سکھ مذہب کے پیروکاروں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں اپنے مذہبی عقائد پر پوری آزادی سے عمل پیرا ہیں انکی عبادت گاہیں اور ورثہ پہے سے زیادہ محفوظ ہیں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل سیا سی ، اقتصادی اور شہری حقوق حاصل ہیں بابا گورو نانک انسانیت کے عظم محسن اور توحید کے پرچارک بابا سر ی گورونانک جی کی بے مثال ذات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں بابا نانک دیو جی ایک انقلابی سوچ کے حامل تھے، ان کی تعلیمات کی بدولت نچلے طبقے کے انسان کو اپنی اہمیت کا احساس ہوا، اور اس نے اپنے حق کے حصول کے لئے ظالموں کو للکارا ،بابا نانک جی نے لوگوں کو جوڑنے کا جو فلسفہ پیش کیا ، آج اس فلسفے اور نظرئیے کا جیتا جاگتا مظاہرہیہاں موجود ہے ، اس سے بابا نانک جی سے عقیدت کا اظہار ہوتا ہے ہمارے قائدین بڑے ویژن والے لوگ تھے ، جنہوں نے آج سے سو سال پہلے اپنے دشمنوں کے اصل گھناﺅنے چہرے کو پہچان لیا ہمارے قائدین نے ایک آزاد ملک کی جستجو میں اپنے سکھ ، چین کی قربانی دے کر ہمارا مستقبل محفوظ بنا دیا آج پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے تحت متروکہ وقف املاک بورڈ نے آپ کو سہولیات فراہم کرنے اور گورودواروں کی تعمیر نو اور دیکھ بھال کے حوالے سے مثالی کام سر انجام دئیے ہیں گورو نانک دیو جی کی جائے پیدائش ہونے کے باعث ننکانہ صاحب کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی/چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عطاءالرحمن کا بابا گورو نانک دیو جی کے554ویں جنم دن تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان بابا گورو نانک کی دھرتی ہے یہاں سے آپ کو ہمیشہ پیار ملے گا،ہم آنے و الے یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے ہم وقت تیار رہتے ہیں آپ چاہے ہزاروں کی تعداد میں آئیں، یا لاکھوں کی گنتی میں ، ہمارے سر آنکھوں پر ، ہم آپ کو دل و جان سے” جی آیاں نوں“ کہیں گے اور آپ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گےمیں ، میری پوری ٹیم خاص طور پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم کی سربراہی میں پوری شرائنز برانچ کی یہ کوشش ہے کہ ہمیشہ کی طرض آئندہ بھی مثالی انتظامات کر کے سکھ بھائیوں کے دل جیت لیں ۔تقریب سےخطاب کرتے ہوے ایڈیشنل سیکرشر ی شراينر رانا شاہد سلیم نے کہا کہ ملک بھر کے گورودواروں اور مندروں میں سالانہ بنیادوں پر تزئین و آرائش سمیت دیگر ضروری نوعیت کے کام کروائے جاتے ہیں سکھ اور ہندو مذہب کے پیروکاروں کی نوجوان نسل کو تعلیم جیسے زیور سے روشناس کروانے کے لئے وظائف بھی دئیے جا رہے ہیں۔بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں/غیر مسلموں کا مستقبل محفوظ اور روشن ہے گیانی ہرپریت سنگھ، شرومنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار خوسویندر سنگھ، ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار رنجیت سنگھ ۔دہلی سکھ مینجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈرسردار جیتندر پال سنگھ، ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار بلوندر سنگھ،امریکہ کینیڈا و دنیا بھر سے آنے والے یاتریو ں نے جنم دن کی تقریب میں شرکت کی۔ یاتریوں کو طعام،قیام،میڈیکل کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں یاتریوں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا جبگہ گورو دوارہ صاحب کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا۔ سکھ یاتر اسپیشل بسوں کے ذریعے ننکانہ صحاحب سےگورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جايں گے.
==================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC