آتشزدگی کا مقدمہK الیکٹرک،فائر بریگیڈ و دیگر اداروں کیخلاف درج

راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے مال میں گزشتہ روز آگ لگنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ عمارت میں آگ بجھانے کیلئے حفاظتی آلات اور ہنگامی اخراج کا راستہ بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔مقدمہ سرکار کی مدعیت میں کے الیکٹرک،فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کے خلاف شارع فیصل تھانے میں زیر دفعہ 322/436/427/288/285/34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے مطابق صبح5 بجے عمارت میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے6 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت میں موجود افراد نے برقی لفٹ اور سیڑھیوں کی مدد سے جان بچانے کی کوشش کی، واقعہ میں11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ مقدمہ کے مطابق یہ بات دیکھی جائے گی کہ اس بلڈنگ کا نقشہ کس نے پاس کیا اور فائر فائٹنگ کی کلیئرنس کس طرح دی گئی۔ کے الیکٹرک اور دیگر اداروں کی ملی بھگت سے مذکورہ بلڈنگ کی تعمیرات خلاف قوانین پاس کرنا عمارت کی تعمیر باوجہ میٹریل کا ناقص استعمال اور غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا زیاں ہوا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ مدعی کا دعویٰ ہے کہ آر جے شاپنگ سینٹر بنانیوالے، اس کے نقشے پاس کرنیوالے، ناقص تعمیر کے باوجود اس کو این او سی ایشو کرنیوالے اداروں اس کی موجودہ انتظامیہ اور اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنیوالے اداروں کے الیکٹرک، فائر بریگیڈ کا یہ فعل مجرمانہ غفلت، قتل بالسبب، نقصان رسانی کی حد تک پہنچتا پایا گیا۔
https://e.jang.com.pk/detail/579641
======================================
ے ہنگم اور تعمیراتی قوانین کیخلاف بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر، ذمہ دار SBCA ادارہ تحفظ ماحولیات
27 نومبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (جمشید بخاری) عوامی حلقوں، ماحولیات پر کام کرنے والی این جی اوز اور ماہرین نے کا کہنا ہے کہ کراچی میں بے ہنگم اور تعمیراتی قوانین کیخلاف بلند وبالا عمارتوں کی تعمیر کی ذمہ دار ایس بی سی اے کے ساتھ ساتھ ادارہ تحفظ ماحولیات ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اگر ایک سال کے دوران ہونے کراچی میں تعمیر ہونے والی بلڈنگوں، فیکٹریوں، کارخانوں کو جاری ہونے والے ای آئی اے (ماحولیاتی اثرات کی تشخص) کا جائزہ کسی غیر جانبدار ای آئی اے ایکسپرٹ کرایا جائے تو چشم کشا حقائق سامنے آئینگے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں عمارتوں سے اخراج کا راستہ نہیں، ہائی رائز بلڈنگز نے سمندری ہواؤں کا راستہ روک لیا، درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے، روشنی اور ہوا کے گزرنے کا رستہ بھی نظر انداز، قانونی تقاضے پورے کیے بغیر تعمیرات، حکومت بڑے تعمیراتی پراجیکٹ کا جائزہ لے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ راشد منہاس روڈ پر آتشزدگی کا واقعہ پہلا واقع نہیں جس میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا زیاں ہوا ہو۔ ادارہ تحفط ماحولیات کے ذرائع کے مطابق ہزاروں ای آئی اے (ماحولیاتی تجزیئے کی رپورٹ ) تعمیرات کرنے والوں کو دی گئی ہے تاہم دو فیصد پر ہی اعتراض کیا ہے جو بعد ازاں ختم کر دیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں پروجیکٹ کی عوامی شنوائی ہی نہیں ہوئی ہے اور ہزاروں تعمیرات کرنے والوں نے ای آئی اے کیلئے ای آئی اے سے رجوع ہی نہیں کیا گیا۔ یہ جاننے کے باوجود ای آئی اے نے ان کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ ای آئی اے کے دوران یہ بھی نہیں دیکھا گیا کہ ہنگامی صورتحال میں اخراج کا راستہ ہے بھی یا نہیں ، بڑے بڑے بلڈرز نے سمندر کنارے اونچی عمارتیں تعمیر کی انہوں نے ای آئی اے سے عوامی شنوائی کے بغیر یا پھر اثر رسوخ اور دیگر ذرائع کی بنیاد پر قانونی تقاضے پورے کر کے تعمیرات کر دی جسکی وجہ سے سمندری ہواؤں کا نا صرف راستہ رک گیا بلکہ کراچی کا درجہ حرارت بھی بڑھ گیا ای آئی اے کے دوران بلڈنگوں میں روشنی اور ہوا کے گزرنے کا راستہ نا ہونے کو بھی نظر انداز کیا گیا اای آئی اے میں ماہرین کی کمی پر بھی توجہ نہیں دی گئی۔ ان حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے تعمیراتی پروجیکٹ ہاؤسنگ سوسائیٹوں کا جائزہ لیں اور دیکھا جائے کہ ان کا ای آئی اے ہوا ہے یا نہیں۔ واضع رہے کہ بعض سوساٹیؤں کی سڑکیں سوسائٹی کے آباد ہونے کے بعد بنتی ہیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

https://e.jang.com.pk/detail/579639
==================

آگ بجھانے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کا عملہ نہیں آیا، میئر کراچی
27 نومبر ، 2023FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کا عملہ نہیں آیا، پولیس کو شاباش ہے کہ جن محکموں کے عملے نے45لوگوں کی جانیں بچائیں ان ہی کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کردی، ایک بے ہوش شخص کو1122 کی ایمبولینس سے چھیپا کے رضا کاروں نے چھین کر اپنی ایمبولینس میں ڈالا، کراچی کے سفاری پارک میں پہلی فلائی زیپ لائن کا آج افتتاح کردیا گیا، جلد ہی سفاری پارک میں ہارس رائیڈنگ بھی شروع کی جا رہی ہے، وہ زیپ لائن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے جنرل سیکرٹری دل محمد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، میئر نے کہا کہ زیپ لائن کو بین الاقوامی طرز پر فعال کیا گیا ہے کراچی والے آئیں اور اپنے بچوں کے ساتھ اس سے لطف اندوز ہوں، مجھے تو زیپ لائن کے ذریعے اڑنے میں مزہ آیا اور میں کراچی میں میئر کی حیثیت سے پہلے ہی لینڈ کرچکا ہوں اور میرا مقصد کراچی کی ترقی اور خوشحالی ہے، سفاری پارک میں جلد ہی ایک کینٹین بھی بنائی جا رہی ہے جبکہ گوایش ایریا کو بھی درست کررہے ہیں۔

============

راولپنڈی: – پاکستانی ٹیم کے پریکٹس میچ کے دوران سابق کپتان بابر اعظم کی وکٹ کیپر محمد رضوان کو مارنے کیلئے بیٹ لے کر بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

اس پریکٹس میچ کے دوران وکٹ کیپر محمد رضوان نےتھرو کی جو سیدھی وکٹوں پر جا لگی، اس وقت بابر اعظم کریز پر موجود نہیں تھے۔ رضوان نے موقع دیکھ کر بار بار اپیل کرنا شروع کردی۔ بابر اعظم نے پہلے تو اس پر غور نہیں کیا لیکن جب انہوں نے غور سے دیکھا تو رضوان ان کے آئوٹ کی اپیل کر رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے جیسے ہی سنا کہ محمد رضوان ان کے آئوٹ کی اپیل کر رہے ہیں تو وہ مذاق میں بیٹ مارنے کیلئے بھاگے تو رضوان نے ان کے آگے دوڑ لگا دی، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین اس سے خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان لڑائی؟

خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا کےلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ آج اور کل کھلاڑی دو روزہ سناریو میچ کھیلیں گے۔ محمد وسیم جونیئر نے بھی کیمپ جوائن کرلیا ہے۔ دو روزہ سینئریو میچ کے پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

پہلے روز پاکستانی بیٹرز نے 298 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب 35، عبداللہ شفیق 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود 101، بابراعظم 71 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ سعودشکیل 44، سرفراز احمد 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ خرم شہزاد اور عامرجمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
=======

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC