انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں نئی ٹیکنالوجیز کا شاندار اظہار


اعتصام الحق ثاقب
===========


شنگھائی میں منعقد ہونے والی چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) نے نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے ایک متنوع مجموعے کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ اس چھ روزہ کاروباری اجتماع میں کم ترقی یافتہ، ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک سمیت 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے شرکا نے شرکت کی۔
اس سال کی ایکسپو میں ملکی نمائش کے لئے ایک خاص علاقہ اور کاروباری نمائش کے لئے مزید چھ شعبے رکھے گئے ہیں جن میں خوراک اور زرعی مصنوعات ، آٹوموبائل ، انٹیلیجنٹ انڈسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صارفین کی اشیاء ، طبی سامان اور صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات اور خدمات شامل ہیں۔
سی آئی آئی ای کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق سی آئی آئی ای کے ایک اہم حصے کے طور پر کنٹری ایگزیبیشن ، ایکسپو میں شرکت کرنے والے ممالک کو اپنی طاقت اور معیاری وسائل کے شعبوں کی نمائش کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔کنٹری ایگزیبیشن میں مجموعی طور پر 69 ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سے 64 بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) میں شامل ممالک ہیں۔
چائنا پویلین کا رقبہ گزشتہ سال کے 1500 مربع میٹر سے بڑھ کر 2500 مربع میٹر ہو گیا ہے جو چھ سالوں میں اب تک کا سب سے بڑا رقبہ ہے۔ “چینی جدیدکاری، دنیا کے نئے مواقع” کے موضوع کے ساتھ، پویلین میں بوتھ ،نئے دور میں اعلی سطح کے افتتاح اور اعلی معیار کی ترقی میں چین کی کامیابیوں کو ظاہر کرتے ہیں.
پویلین میں ایک خصوصی بوتھ چین-یورپ فریٹ ٹرین کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے، جو کاروباری اور تجارتی تعاون کی سہولت فراہم کرتا ہے اور چین اور یورپ کے درمیان اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہے.اس تعاون میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران، 78000 سے زیادہ ٹرینیں چلائی گئی ہیں، جو چین اور یورپ کے 25 مقامات کے درمیان سامان کی نقل و حمل کرتی ہیں. رواں ایکسپو میں نمائش کا سامان لانے کے لیے یورپ سے تین خصوصی چین یورپ مال بردار ٹرینیں چلائی گئیں اور سامان ان کے ذریعے شنگھائی لایا گیا ۔ان ٹرینز کو سی آئی آئی ای ایکسپریس کے نام سے جانا جاتا ہے۔
فن لینڈ کے پویلین میں اس سال نہ صرف مقامی پکوان بلکہ لکڑی کی مصنوعات بھی پیش کی گئیں ۔چھٹے سی آئی آئی ای کے پانچ مہمان ممالک ہونڈوراس، قازقستان، سربیا، جنوبی افریقہ اور ویتنام کے پویلین بھی اپنے ممالک کی منفرد مصنوعات کو ایونٹ میں پیش کر رہے ہیں ۔

خوراک اور زرعی مصنوعات کے لئے نمائش کے علاقے میں نئی ٹکنالوجیوں کی نمائش کی جا رہی ہے جو زرعی پیداوار کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہیں یا زرعی مصنوعات کے استعمال کو وسیع کرتی ہیں۔نمائز کےاس حصے میں پانی کی بچت اور خشک سالی کے خلاف مزاحمت کرنے والی چاول کی ایک نئی قسم متعارف کروائی گئی ہے جو 50 فیصد پانی اور 30 فیصد کھادوں کی بچت کر سکتی ہے اور پیداوار اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے کاربن کے اخراج کو 90 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔خراب پھلوں سے بنا ایک بیگ بھی نمائش کے اس حصے میں شامل ہے۔عام طور پر پھل نقل و حمل اور اسٹوریج کے دوران خراب ہوجاتے ہیں اور یہ خراب پھل صرف اور صرف نقصان میں شمار کیے جاتے ہیں لیکن ایک ایک جدید بائیو سینتھیس ٹیکنالوجی ان خراب پھلوں کو اچھی ساخت کے ساتھ چمڑے میں تبدیل کرسکتی ہے اور اس سے بدبو بھی نہیں آتی ۔
انٹیلیجنٹ انڈسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر، اعلی درجے کے ذہین آلات کی ایک وسیع قسم نمائش میں لوگوں کو حیران کر رہی ہے ۔اس علاقے کے ڈیجیٹل انڈسٹریل آٹومیشن اسپیشل سیکشن میں ایک ذہین روبوٹ لاجسٹک انٹرپرائزز کو پیکیج کی چھانٹی اور ذخیرہ کرنے میں لیبر اخراجات کو بچانے میں مدد کرسکتا ہے ، جو چین کی لاجسٹک کمپنیوں کے لئے کافی اہم ہے جو لگاتار تین سالوں سے 100 ملین سے زیادہ پارسلز لوگوں تک پہنچا رہے ہیں ۔

نمائش کے اس حصے میں توانائی، کم کاربن، ماحولیاتی تحفظ کی ٹیکنالوجی، مربوط سرکٹ اور مصنوعی ذہانت کے لئے دیگر خصوصی حصے بھی ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں
مجموعی طور پر ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ اس عالمی نمائش نے زندگی کے کسی بھی شعبے میں ہوانے والی تجارت اور کاروبار کو نظر انداز نہیں کیا اور صنعتکاروں اور نئے کاروباریوں کو یہ بھر موقع دیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو عالمی سطح پر روشناس کروا سکیں .
=====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC