عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے چین کا عزم پختہ ہے

تحریر: زبیر بشیر
=============

چینی قیادت کی جانب سے کھلے پن کو وسعت دینے اور عالمی معیشت کی تعمیر میں چین کی حمایت بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے رواں سال ایکسپو کے نام ایک خط میں اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے اور ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے چین کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ امریکہ سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے نمائش میں حصہ لیا ہے ، اور پہلی مرتبہ افریقی زرعی مصنوعات زون کا قیام ایکسپو کی مضبوط کشش کی عکاسی کرتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کاروباری ادارے ایکسپو کے ذریعے چین کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن سے فراہم کردہ بڑی مارکیٹ میں داخل ہوئے ہیں، چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے لائے گئے منافع کا اشتراک کیا ہے، اور دنیا کے ساتھ مواقع کے اشتراک کے لئے چین کی کشادہ ذہنیت کو محسوس کیا ہے.یہ ایکسپو صرف چین کے لئے نہیں بلکہ دنیا کے لئے بھی ہے۔ایکسپو بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے، چین کے وسیع تر کھلے پن کا مشاہدہ کر رہی ہے، اور مختلف ممالک اور چین کے مستقبل کے اشتراک کے لیے اعتماد اور امید کو مضبوط کر رہی ہے۔
5 سے 10 نومبر تک جاری چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں 154 ممالک ، علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے مہمان شریک ہیں۔ 3,400 سے زائد نمائش کنندگان اور 394,000 شرکا نےنمائش شرکت کے لیےرجسٹریشن کروائی ہے۔
دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیوں اور معروف صنعتی اداروں کے عالمی ہیڈکوارٹرز کے 100 سے زائد سینئر ایگزیکٹوز نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ ہے اور موجودہ ایکسپو میں 72 قومی نمائش کنندگان میں سے کل 64 بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک ہیں۔
اس سال سی آئی آئی ای میں اعلیٰ درجے کے سازوسامان کی مینوفیکچرنگ، سبز ماحولیاتی تحفظ، بائیو ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں نئی مصنوعات کی ایک بڑی تعداد کی پہلی بار رونمائی کی جائے گی۔ چین کے نائب وزیر تجارت شین چھیوئی پنگ کے مطابق موجودہ نمائش کا پیمانہ اور نمائش کنندگان کا معیار تاریخی ریکارڈ ہے۔ نمائش کا رقبہ تقریبا 367،000 مربع میٹر ہے ، اور نمائش میں حصہ لینے والی فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کی تعداد 289 تک پہنچ گئی ہے ، جو پچھلی ایکسپو سے تجاوز کرگئ ہے۔ دنیا کے ٹاپ 15 گاڑیوں کے برانڈز، ٹاپ 10 انڈسٹریل الیکٹریکل انٹرپرائزز، ٹاپ 10 میڈیکل ڈیوائس کمپنیاں، کان کنی کی تین بڑی کمپنیاں، اناج کے چار بڑے تاجر اور پانچ بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی تھی۔
ایکسپو کے دوران چار نومبر کو ، شنگھائی میں چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے تحت سینوپیک تھیم فورم اور سینوپیک ٹریڈنگ برانچ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ “توانائی کی تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے کھلا تعاون” کے موضوع پر فورم نے عالمی توانائی کی تبدیلی اور توانائی تعاون پر توجہ مرکوز کی ، سبز اور کم کاربن ترقی کے نئے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دستخط کی تقریب میں ، سینوپیک نے 16 ممالک اور خطوں کے 38 شراکت داروں کے ساتھ خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے ، جس میں 11 زمروں اور 29 مصنوعات جیسے خام تیل ، کیمیکلز ، سازوسامان ، مواد اور زرعی مصنوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ، خریداری معاہدے کی مالیت 40.3 بلین امریکی ڈالر ہے۔ 4 نومبر کو ، شنگھائی میں چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے تحت سینوپیک تھیم فورم اور سینوپیک ٹریڈنگ برانچ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ “توانائی کی تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے کھلا تعاون” کے موضوع پر فورم نے عالمی توانائی کی تبدیلی اور توانائی تعاون پر توجہ مرکوز کی ، سبز اور کم کاربن ترقی کے نئے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دستخط کی تقریب میں ، سینوپیک نے 16 ممالک اور خطوں کے 38 شراکت داروں کے ساتھ خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے ، جس میں 11 زمروں اور 29 مصنوعات جیسے خام تیل ، کیمیکلز ، سازوسامان ، مواد اور زرعی مصنوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ، خریداری معاہدے کی مالیت 40.3 بلین امریکی ڈالر ہے۔
چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اتوار کو چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) اور ہانگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ چین مارکیٹ مواقع کو زیادہ سے زیادہ کھولنے کو فروغ دیتا رہے گا اور ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر تمام پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔لی نے کہا کہ 1.4 بلین سے زیادہ آبادی اور 400 ملین سے زائد افراد کے متوسط آمدنی والے گروپ کے ساتھ چین مارکیٹ کی طلب کے لحاظ سے بہت زیادہ امکانات پیش کرتا ہے اور ہمیشہ اپنے مارکیٹ مواقع کو بانٹنے کے لئے تیار رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین فعال طور پر درآمدات کو وسعت دے گا، اشیاء اور خدمات میں تجارت کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا، سرحد پار خدمات کی تجارت کے لئے منفی فہرستوں کو نافذ کرے گا، غیر ملکی تجارت کے فارمیٹس اور ماڈلز میں جدت طرازی کی حمایت کرے گا، اور ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دے گا۔
لی چھیانگ نے مزید کہا کہ چین کی اشیاء اور خدمات کی درآمدات اگلے پانچ سالوں میں مجموعی طور پر 17 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ چین جلد ہی شنگھائی فری ٹریڈ زون میں اعلیٰ معیار کے ادارہ جاتی کھلے پن کو فروغ دینے اور شہر میں سلک روڈ ای کامرس تعاون کے لئے پائلٹ زون قائم کرنے کے لئے ایک مجموعی منصوبہ جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ایک کھلے اسٹیج پر باہمی کامیابی حاصل کرنے کی امید رکھتا ہے۔
==============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC