سعودی عرب معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما مبصر اقوام متحدہ ،چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب نے کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر کہا ہےکہ جموں کشمیر پر 76 سالوں سے بھارتی غاصبانہ قبضہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔یہ ظالمانہ قبضہ بین الاقوامی ہیومن رائٹس کمیشن کے فیصلے کے خلاف بھارتی بغاوت ہے


سعودی عرب معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما مبصر اقوام متحدہ ،چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب نے کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر کہا ہےکہ جموں کشمیر پر 76 سالوں سے بھارتی غاصبانہ قبضہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔یہ ظالمانہ قبضہ بین الاقوامی ہیومن رائٹس کمیشن کے فیصلے کے خلاف بھارتی بغاوت ہے ۔9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج جدید ترین اسلحے کیساتھ معصوم کشمیریوں کا محاصرہ کیے ہوے ہے۔ قابض بھارتی فوج خواتین کی عصمت دری اور معصوم بچوں بوڑھوں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔پاکستانی عوام کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔عالمی قوتیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے کیے وعدے پورے کریں۔جائز حق کا مطالبہ کرنے والے نہتے کشمیری رہنماؤں کو قیدو صوعبت میں ڈالا گیا ہے انہیں آزاد کیا جاے ۔کشمیر پر بھارتی ظلم و ستم اور فلسطین پر اسرائیلی ظلم وجبر کی وجہ سے بھارت اور اسرائیل عالمی حقوق انسانی کے چارٹر کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔خلیجی ریاستوں اور برصغیر کے امن کیلئے کشمیر اور فلسطین کو عالمی قوانین کے تحت بنیادی حقوق دلواے جائیں۔کشمیر اور فلسطین کے حقوق کیلئے ٹھوس و مؤثر اقدامات کیلئے عالمی برادری اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرے ۔اسرائیل کا غزہ میں جدید اسلحے کے ساتھ ہزاروں معصوم شہریوں کا قتل عام جنگی جرائم کی خلاف ورزی ہے۔غزہ میں جنگ بندی اور محاصرہ ختم کیا جاے اور ضروریات زندگی کیلئے راستے کھولیں جائیں
===============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC