ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی کاموں میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کو فوری حل کیا جائے


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ،ایکسین بلڈنگ محمد رمضان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ اور ایکسین بلڈنگ محمد رمضان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو کے ترقیاتی کاموں کی منظوری دے دی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی کاموں میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کو فوری حل کیا جائے۔ترقیاتی کاموں میں افسران کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع مظفرگڑھ میں سب رجسٹرڈ آفس کی تعمیر و مرمت کیلئے 8 ملین روپے اور اراضی ریکارڈ سنٹر کیلئے 7 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے کاموں کی نگرانی کریں گیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس جلد کرانے پر شاباش دی اور ان کی ضلع مظفرگڑھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے کاوشوں کو سراہا۔
======================

لاہور(جنرل رپورٹر)اکیڈمی آف فیملی فزیشنزپاکستان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں 33ویں تین روزہ فیملی کون کانفرنس کاگزشتہ روزآ غا زہوگیا۔کانفرنس کاافتتاخ نگران صوبائی وزیر صحت پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹرجمال ناصرنے کیا۔اس موقع پرڈاکٹرطارق محمودمیاں،ڈاکٹرسعیداحمد،ڈاکٹرطاہر چودھری،ڈاکٹراحمدنویدبھٹی،ڈاکٹرناہیدندیم،پر وفیسر ڈاکٹر ارشد چو ہا ن ،پر وفیسر ڈاکٹر فرید ظفر ،ڈاکٹر فر زین ملک ،پر وفیسر ڈاکٹر صفد ر علی ملک ،پر وفیسر ڈاکٹر عظمی حسین،پر وفیسر ڈاکٹر علی مدی ہا شمی ،ڈاکٹرسیمی شاہد،ڈاکٹربرجیس فاطمہ،ڈاکٹرزنیرہ، پر وفیسر عا ئشہ ملک اور ڈاکٹر فا ئر ہ طا ہر،پر وفیسر ڈاکٹر شہلا انور،پروفیسر ڈاکٹرفریحہ ناز سمیت دیگر عہد ید اروں اور ڈاکٹر وں نے کثیر تعد اد میں شر کت کی ۔کانفرنس میںایکسرے،ایم آرآئی،سی ٹی سکین اورالٹراسائونڈکی جدیدریسرچ بارے اندرون ملک وبیرون ملک کے ماہرین نے تفصیل سے روشنی ڈالی اور ڈاکٹر ز کو جد ید تحقیقا ت کے بارے روشنا س کروایا۔افتتا خ کے بعد نگران صو با ئی وزیر صحت ڈاکٹرجما ل نا صرنے فیملی فز یشنز ڈاکٹروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو منع کر دیا ہے کسی کو الیفا ئڈ ڈاکٹر کا کلینک سیل نہ کر یں ۔کو الیفا ئیڈ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ادویات کی فر وخت بند کر نے جا رہے ہیں ملک میں عطا ئیت کے خا تمے کیلئے بھر پو ر اقد اما ت کر رہے ہیں۔انہوںنے فیملی فز یشنز سے وعد ہ کیا کہ جب تک میں وزیر صحت ہوں آ پ کا کو ئی بھی مسلہ ہو میر ے پا س تشر یف لا ئیں میں تر جیحی بنیادوںپراسے حل کروںگا۔کانفرنس کے دوسر ے روز آ ج 28اکتو بر بروز ہفتہ صبح آ ٹھ بجے فیملی میڈ یسن کا سیشن ہوگا اس کے بعد معدے اور جگر کی بیماریوںکا سیشن ہوگا اور 3بجے سہ پہر کا نفرنس کابا قا عدہ افتتا ح کیا جا ئے گا اس میں مہما ن خصو صی وزیر صحت پر وفیسر ڈاکٹر جا وید اکرم ،پر وفیسر ڈاکٹر الفر ید ظفر ،وائس چا نسلر فا طمہ جنا ح میڈ یلک یو نیو ر سٹی پر وفیسر ڈاکٹر خا لد مسعو د گو ند ل ،ڈاکٹر اظہا ر چوہدری ہونگے۔
========================
لاہور(مدثر قدیر)صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز نے کہا ہے کہ نگران حکومت پنجاب نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرتے ہوئے مخصوص شعبوں میں پروفیسرز کی کمی کا بہانہ بناتے ہوئے چند من پسند ریٹائرڈ پروفیسرز کو نوازنے کا جواز گھڑ لیا۔جن شعبوں میں ریٹائرڈ پروفیسرز کو نوازنے کی کوشش کی جارہی ہے ان میں کارڈیالوجی ، یورالوجی، کارڈیک سرجری ، پیڈز سرجری ، فزیالوجی ، پیتھالوجی اور کمیونیٹی میڈیسن شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تمام شعبوں کے اندر ایسے ایسوسی ایٹ پروفیسرز موجود ہیں جو دو سال ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر سروس کرنے کے بعد پروفیسر بننے کے اہل ہیں تاہم ان کی ترقی کے لیے ڈی پی سی جان بوجھ کے موخر کی جارہی ہے اور اس ضمن میں تمام تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اس عمل کے اظہار رائے کا حق رکھتی یہ سیٹس پی پی ایس سی کے ذریعے قابل ڈاکٹرز سے پر کی جا سکتی ہیں۔ اور ان شعبوں میں ڈاکٹرز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ایسی صورت میں حکومت وقت کا ریٹائرڈ پروفیسرز کو نوازنے کا خفیہ ایجنڈا ناقابل فہم ہے۔
وائی ڈی اے حکومت کی اس غیر آئینی اور ناقابل فہم فرد نوازی کی شدید مزمت کرتی ہے اور حکومت وقت کو یہ تنبیہ کرتی ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش عدالت میں چیلنج کی جائے گی اور اس پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام شعبوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی پروفیسر کی ترقی کے لیے ہونے والی ڈی پی سیز کا عمل تیز کیا جائے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC