‎الیکشن کمیشن کےشیڈیول کے مطابق انتخابی فہرستوں ‎میں ووٹ کے  اندراج، اخراج اور کوائف کی  درستگی کیلئے 28 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ آخری دن ہے،

پریس ریلیز
مورخہ 27 اکتوبر 2023

‎الیکشن کمیشن کےشیڈیول کے مطابق انتخابی فہرستوں
‎میں ووٹ کے  اندراج، اخراج اور کوائف کی  درستگی کیلئے 28 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ آخری دن ہے،  اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ کی معلومات حاصل کریں۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ  ایسے خواتین و مرد جنہوں نے ابھی تک عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ  کے اندراج ، اخراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی وہ اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر  کے دفتر سے رجوع کرکے اپنے ووٹ کے اندراج  کو یقینی بناتے ہوئے ایک ذمے دار پاکستانی  ہونے کا ثبوت دیں۔تاکہ آپ کا ووٹ آپ کی آواز بن سکے  ۔ ووٹ اندراج کے فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ  www.ecp.gov.pkپر بھی دستیاب ہیں جبکہ 28 اکتوبر 2023 کے بعد انتخابی  فہرستیں منجمند ہوجائیں گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC