ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے ڈائریکٹر ٹریننگ سندھ فوڈ اتھارٹی ہیڈ شیف مقیم سومرو کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی پاکستان کلنری سمٹ 2023 اور اسٹار شیف ایوارڈ میں شرکت کی۔ ا

پاکستان کُلنری سمٹ 2023 اور اسٹار شیف ایوارڈ کا انعقاد

کراچی۔ 23 اکتوبر۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے ڈائریکٹر ٹریننگ سندھ فوڈ اتھارٹی ہیڈ شیف مقیم سومرو کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی پاکستان کلنری سمٹ 2023 اور اسٹار شیف ایوارڈ میں شرکت کی۔ اس ایوارڈ کے انعقاد کا بینیادی مقصد پاکستان کے امیج کو فروغ دینا ہے اور یہ بتانا ہے کہ پاکستان کرہ ارض پر ایک پرامن، دوستانہ، تخلیقی اور باصلاحیت قوم کا ملک ہے اور اپنی

غیر معمولی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے، تمام ابھرتے ہوئے اور ماہر شیف کی یہ تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کھانا پکانے میں محفوظ اور صحت بخش غذائی اجزا کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء اور ججز کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے تقریب کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی لگن، محنت اور مخلصانہ کوششوں کے باعث ایسی شاندار تقریب کا انعقاد ممکن ہوا۔
==================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC