پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس، تربیتی ورکشاپس اور لیکچر کے سلسلے میں تھراپی بریف فوکسڈ سالوشن پرہینڈز آن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس، تربیتی ورکشاپس اور لیکچر کے سلسلے میں تھراپی بریف فوکسڈ سالوشن پرہینڈز آن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ تربیتی سرٹیفکیشن میں ڈائریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ داؤد، ڈائریکٹر سنٹر آف مینٹل ہیلتھ اینڈ ویل بینگ اسلام آباد ڈاکٹر نگہت گیلانی، پی ایچ ڈی سکالرز سمیت لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے پیشہ ور کلینکل سائیکالوجسٹ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر صائمہ کے مطابق اس تفصیلی اور جامع تربیتی ورکشاپ کے ذریعے شرکت کنندہ ماہرین نے نفسیاتی اور سماجی مسائل کو حل کرنا سیکھا۔ ڈاکٹر نگہت نے اپنی معلومات اور ذاتی تجربات بیان کئے جس کو استعمال کرکے نفسیاتی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر صائمہ نے ڈاکٹر نگہت کا شکریہ ادا کیا۔
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC