متروکہ وقف املاک بورڈ کا تاریخی کٹاس راج مندر کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنے کے اقدامات۔ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا بورڈ کی ٹیکنیکل برانچ کے ہمراہ کٹاس راج مندر کا دورہ۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کا تاریخی کٹاس راج مندر کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنے کے اقدامات۔ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا بورڈ کی ٹیکنیکل برانچ کے ہمراہ کٹاس راج مندر کا دورہ۔ مندر کی تزئین و آرائش اور یاتریوں کے لیے تعمیر کیے گئے رہائشی کمروں اور ڈائننگ ہال سمیت دیگر تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
کنسلٹنٹ نے سیکرٹری بورڈ کو تعمیراتی کاموں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔
بورڈ کی شرائن برانچ کی جانب سے مندر میں کیے گئے انتظامی و سیکورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے سیکرٹری بورڈ نے ٹیکنیکل برانچ کے کاموں کی بھی تعریف کی اور جاری ترقیاتی کاموں کو 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی دیں۔