یا اللہ تیرا شکر ہے بچوں سے شفقت کرنے والا ایسا حکمران بھیجا ، دعا ہے کوئی بچہ اس شفقت سے محروم نہ رہے ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کاپی اینڈ ڈی بورڈ کا دورہ، اہم اجلاس کی صدارت، عوامی فلاح کے 34 ترجیحی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم
منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے دن رات محنت کی جائے، فلاح عامہ کے پراجیکٹس میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے
منصوبوں سے متعلقہ امور کو فوری طور پر نمٹایا جائے، پی اینڈ ڈی بورڈ باقاعدگی سے آکر ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لوں گا
وزیر اعلی محسن نقوی کاڈورنز فوٹیجز کے ذریعے منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ، ڈے کیئر سنٹر میں بچوں سے ملاقات، شفقت کا اظہار
لاہور19اکتوبر: ……وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیااورآڈیٹوریم میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے عوامی فلاح کے 34 ترجیحی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا او ر ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے دن رات محنت کی جائے۔ فلاح عامہ کے پراجیکٹس میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ منصوبوں سے متعلقہ امور کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پی اینڈ ڈی بورڈ باقاعدگی سے آکر ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں 34 ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈورنز فوٹیجز کے ذریعے منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے بہترین نظام پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور مانیٹرنگ کے نظام کے بارے بریفنگ دی۔متعلقہ سیکرٹریز نے ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور دیگر امور کے بارے میں بریف کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پی اینڈ ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ڈے کیئر سنٹر بھی گئے، بچوں سے ملاقات کی اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹریز فنانس، صحت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،تعمیرات ومواصلات،ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ،لوکل گورنمنٹ،ہائرایجوکیشن،سکول ایجوکیشن، جنگلات فشریز اینڈوائلڈ لائف،اوقاف،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
===============================

وزیراعلی محسن نقوی سے امریکہ اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات
سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر ویزا آن آرئیول دینے کی کوشش کررہے ہیں، وفاقی حکومت سے بات کی ہے، جلد خوشخبری دیں گے:محسن نقوی
ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کیلئے کمیونٹی سنٹر بنا کر دینگے، پنجاب میں ٹورز کا خصوصی پیکیج لا رہے ہیں،جنم استھان کے پانی کو پیک کر کے سکھ یاتریوں کو دیاجائیگا
سکھ یاتریوں نے لاہور،ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور میں سکھ برادری کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا
پنجاب آ کر اپنائیت کا احسا س ہوا،سوچا بھی نہیں تھا کہ پنجاب حکومت اس قدر محبت دے گی:سکھ یاتری

لاہور19اکتوبر:……نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں امریکہ اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد نے ملاقات کی۔سکھ یاتریوں نے لاہور،ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور میں سکھ برادری کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر ویزا آن آرئیول دینے کی کوشش کررہے ہیں،اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات کی ہے اور جلد خوشخبری دیں گے۔ ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سنٹر بنا کر دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سکھ یاتریوں کے لئے پنجاب میں ٹورز کا خصوصی پیکیج لا رہے ہیں، محکمہ سیاحت اس پیکیج کو حتمی شکل دے رہاہے۔ سکھ یاتری پیکیج کی آن لائن بکنگ کرا سکیں گے۔ خوشی ہے کہ سکھ یاتریوں کے وفد میں نوجوان بھی شامل ہیں۔ سکھ یاتریوں کا پورا خیال رکھاجائے گا اوران کی بھرپو رمہمان نوازی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سکھ یاتری جب چاہئیں پاکستان آئیں،انہیں کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم استھان کے پانی کو پیک کر کے سکھ یاتریوں کو دیاجائے گا۔ سکھ یاتری جتنے بھی دن قیام کریں گے، محبتیں دیں گے۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے سکھ یاتریوں کے وفد کو ”جی آیاں نوں“ کہا۔ چیف سیکرٹری نے کہاکہ پنجاب میں سکھ بھائیوں کے لئے ایگزیکٹو ٹورز کا اہتمام کیاجا رہاہے۔سکھ یاتریوں کے وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو روایتی چادر پہنائی۔درشن سنگھ نے کہاکہ جو مان سمان پنجاب میں ملا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ سکھ یاتریوں کے وفد نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں جو پیار اورخلوص ملا وہ فراموش نہیں کرسکتے۔ سوچا بھی نہیں تھا کہ پنجاب حکومت اس قدر محبت دے گی،پنجاب آ کر اپنائیت کا احسا س ہوا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ان کی ٹیم نے ہمارا بہت خیال رکھا اور بہترین مہمان نوازی کی۔ گردواروں کی دیکھ بھال کے لئے وزیراعلیٰ محسن نقوی او ران کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، سیکرٹریز سیاحت، اوقاف، اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن،ڈی جی پی آر،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭

وزیراعلی محسن نقوی سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات،پاکستان نیوی کے پیشہ وارانہ اموراورمیری ٹائم انڈسٹری کے حوالے پنجاب کی صنعتوں کی ڈیمانڈ پرتبادلہ خیال
لاہور19اکتوبر:……نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے آج وزیراعلی آفس میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اورمیری ٹائم انڈسٹری کے حوالے پنجاب کی صنعتوں کی ڈیمانڈ پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعلی محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کیا۔انہوں نے کہاکہ میری ٹائم انڈسٹری میں پنجاب کی متعلقہ صنعتوں کے پوٹینشل کا فائدہ اٹھائیں گے۔

٭٭٭

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی،زرعی شعبہ میں بڑا بریک تھرو۔ گندم،گنے اورسویا بین کے تین گنا زیادہ پیداواردینے والے بیجوں کی تیاری
گندم،گنے اورسویا بین کے بیجوں سے تجرباتی طورپر تین گنازیادہ پیداوار حاصل کی گئی،وزیراعلی کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ،وائس چانسلرنے بریفنگ دی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گندم،گنے اورسویا بین کے نئے بیج دیکھے اوران بیجوں سے اگنے والے گندم،گنے اورسویا بین کے پودوں کا مشاہدہ کیا
بیج مارکیٹ میں آنے سے کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار میں تین گنااضافہ ہوگا، سویا بین کی پیداوار سے آئل امپورٹ سے نجات ملے گی۔ محس نقوی
وزیراعلی نے طلبا وطالبات کی سوسائٹیز کی انرولمنٹ مہم کے لئے لگائے سٹالز کابھی دورہ کیا، طلبا وطالبات نے ”دل دل پاکستان،جان جان پاکستان“ کا ملی نغمہ سنایا
لاہور19اکتوبر:……وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی،زرعی شعبہ میں بڑا بریک تھرو۔ گندم،گنے اورسویا بین کے تین گنا زیادہ پیداواردینے والے بیجوں کی تیاری آخری مراحل میں۔گندم،گنے اورسویا بین کے بیجوں سے تجرباتی طورپر تین گنازیادہ پیداوار حاصل کی گئی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے تین گنا زیادہ پیداوار والے گندم،گنے اورسویا بین کے بیجوں کے بارے میں بریفنگ دی۔گنے کی اس وقت پیداوار 700 من ہے جبکہ نئی وارئٹی سے 2200 من پیداوار حاصل ہو سکے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گندم،گنے اورسویا بین کے نئے بیج دیکھے اوران بیجوں سے اگنے والے گندم،گنے اورسویا بین کے پودوں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ان بیجوں کو زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اہم اقدام قرار دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ بیج مارکیٹ میں آنے سے کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار میں تین گنااضافہ ہوگا۔ کسان کی آمدن بڑھے گی اورزرعی شعبہ میں حقیقی معنوں میں پھلے پھولے گا۔ سویا بین کی پیداوار سے آئل امپورٹ سے نجات ملے گی۔ امید ہے کہ آئندہ سال یہ بیج کمرشل استعمال کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے زرعی یونیورسٹی کی طلبا وطالبات کی سوسائٹیز کی انرولمنٹ مہم کے لئے لگائے سٹالز کابھی دورہ کیا۔وزیراعلی مختلف سٹالز پر گئے،طلبا وطالبات سے گفتگو کی اور سوسائٹیز کے افعال کار بارے میں دریافت کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے5ہزار روپے فیس ادا کرکے زرعی یونیورسٹی کی ٹیک سوسائٹیزکی ممبر شپ حاصل کی۔ایک سٹال پر طلبا وطالبات نے ”دل دل پاکستان،جان جان پاکستان“ کا ملی نغمہ سنایا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ملی نغمہ سنانے والے طلبا وطالبات کو داد دی۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،بلا ل افضل،انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری زراعت اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
٭٭٭

وزیراعلیٰ محسن نقوی کاپی اینڈ ڈی بورڈ کا دورہ، اہم اجلاس کی صدارت، عوامی فلاح کے 34 ترجیحی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم
منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے دن رات محنت کی جائے، فلاح عامہ کے پراجیکٹس میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے
منصوبوں سے متعلقہ امور کو فوری طور پر نمٹایا جائے، پی اینڈ ڈی بورڈ باقاعدگی سے آکر ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لوں گا
وزیر اعلی محسن نقوی کاڈورنز فوٹیجز کے ذریعے منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ، ڈے کیئر سنٹر میں بچوں سے ملاقات، شفقت کا اظہار
لاہور19اکتوبر: ……وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیااورآڈیٹوریم میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے عوامی فلاح کے 34 ترجیحی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا او ر ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے دن رات محنت کی جائے۔ فلاح عامہ کے پراجیکٹس میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ منصوبوں سے متعلقہ امور کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پی اینڈ ڈی بورڈ باقاعدگی سے آکر ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں 34 ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈورنز فوٹیجز کے ذریعے منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے بہترین نظام پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور مانیٹرنگ کے نظام کے بارے بریفنگ دی۔متعلقہ سیکرٹریز نے ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور دیگر امور کے بارے میں بریف کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پی اینڈ ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ڈے کیئر سنٹر بھی گئے، بچوں سے ملاقات کی اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹریز فنانس، صحت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،تعمیرات ومواصلات،ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ،لوکل گورنمنٹ،ہائرایجوکیشن،سکول ایجوکیشن، جنگلات فشریز اینڈوائلڈ لائف،اوقاف،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

٭٭٭٭\

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے اچانک نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈ رپاس اور علی الصبح اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹس کا دورہ،منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا
لاہور19 اکتوبر:……وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے اچانک نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈ رپاس اور علی الصبح اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او بھی ہمراہ تھے۔وزیراعلی محسن نقوی نے بیدیاں روڈ انڈر پاس کی کھدائی کے کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی بارشوں سے ہونے والی تاخیر کا اضافی مشینری اور ورکرز لگا کر ازالہ کیا جائے۔ وزیراعلی نے بیدیاں روڈانڈرپاس کے تعمیراتی کاموں کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوورزمنصوبے کے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور منصوبے کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کا کام مزید تیز کرنے کے لئے ہدایات دیں۔وزیراعلی نے کہا کہ اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں افراد کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی اور اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
========================
ہینڈ آؤٹ نمبر 1178
نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور19ستمبر:……نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایم ظفر نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے لئے آواز بلند کی اورمرحوم ایس ایم ظفر کی ملک کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC