)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صومیہ اقتدار بھی موجود تھیں۔

لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صومیہ اقتدار بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے کی تقریب کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی طبی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن 14 نومبر کو پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے اشتراک سے ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے بارے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔ ورلڈ ڈائی بٹیز ڈے کے حوالہ سے واک کی قیادت گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کریں گے۔ آگاہی سیمینار کے دوران ڈاکٹرز کے مشورے، ذیابیطس کی تشخیص اور علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔
===========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC