یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز سٹی کیمپس میں اسرا ئیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانو ں سے اظہار یکجہتی کے حوا لے سے پر امن احتجا جی ریلی کا انعقادکیا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز سٹی کیمپس میں اسرا ئیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانو ں سے اظہار یکجہتی کے حوا لے سے پر امن احتجا جی ریلی کا انعقادکیا۔ ریلی کی قیا دت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کی جس میں سینئر ٹیو ٹر پروفیسر ڈاکٹر علی رضا اعوان سمیت یو نیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران، طلباو طالبات اور سٹا ف کی بڑی تعداد نے شر کت کی اور سٹی کیمپس کا چکر لگا یا۔ ریلی کے شر کا نے روز برو ز بڑھتی اسرا ئیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی نیز فلسطینی مسلما نو ں کے حق میں آواز بلند کرتے ہو ئے مطا لبہ کیا کہ نہتے فلسطینی مسلما نو ں کا قتل عام فوری طور پر بند کیا جائے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے حکو مت پاکستان سمیت تمام مسلم اُمہ سے اپیل کی کہ وہ فلسطین میں فی الفور جنگ رکوانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔اُنہو ں نے اسرا ئیل کی جانب سے روز بروز بڑھتے وحشیانہ مظالم کی سخت الفاظ میں پر زور مذمت کی نیز کہا کہ اسرا ئیلی فوج نے نہتے شہریو ں، ہسپتا لو ں اور سکو لو ں پر فضا ئی حملے کر کے انسا نی حقو ق کی کھلے عام خلاف ورزی کی ہے۔پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کہا کہ آزما ئش کی اس گھڑی میں ہم اپنے فلسطینی مسلمان بہن، بھا ئیو ں کے ساتھ ہمیشہ شا نہ بشا نہ کھڑے ہیں، مزید کہا کہ فلسطینیو ں کی یہ قر با نیا ں را ئیگاں نہیں جا ئیں گی۔ ریلی کے اختتا م پر ڈاکٹر محمد اسد علی نے فلسطینی شہدا کے ایصا ل ثواب کے لیئے دعا بھی کی۔
==================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC