پاک چین دوستی سات دہائیوں پر محیط ہے ,جو باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں وسیع تعاون کی خصوصیات پر مشتمل ہے آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ بٹ

28 ستمبر 2023

آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ بٹ نے کہا کہ پاک چین دوستی سات دہائیوں پر محیط ہے ,جو باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں وسیع تعاون کی خصوصیات پر مشتمل ہے۔جو دونوں ممالک کی تاریخی، ثقافتی اور بے لوث محبتوں کے پس منظر کو واضح کرتی یے۔

فیڈریشن کی صدر عاصمہ بٹ نے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے محترم دوست ملک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےفیڈریشن کے پلیٹ فارم سے 30 ستمبر بروز ہفتہ کو اسلام آباد میں دی ری پبلک آف چائینہ کے 74 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔جس میں چینی سفارتخانے کے آفشلز کے ساتھ ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی۔تقریب کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC