لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کے شدید فقدان کے باعث ڈاکٹرز کی جانب سے سرجری کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز گزشتہ کئی روز سے بند کر دیئے گئے ہیں سینکڑوں مریض پریشان ہوکر لاعلاج لوٹنے لگے،

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کے شدید فقدان کے باعث ڈاکٹرز کی جانب سے سرجری کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز گزشتہ کئی روز سے بند کر دیئے گئے ہیں سینکڑوں مریض پریشان ہوکر لاعلاج لوٹنے لگے، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ چانڈکا سول اسپتال اور ٹیچنگ اسپتال میں سرجری کی او پی ڈیز گزشتہ 3 ہفتوں سے چھت کا پلسٹر گرنے کے باعث بند ہیں جبکہ آپریشن تھیٹرز میں بھی شدید سہولتوں کا فقدان سے جس کے باعث سرجری کے چاروں یونٹس کے ڈاکٹرز اور پروفیسرز کی جانب سے او پی ڈی کے ساتھ ساتھ گزشتہ 4 روز سے آپریشن تھیٹرز بھی بند کر دیئے گئے ہیں جس سے دور دراز سے آنے والے سینکڑوں مریض پریشانی کے عالم میں لاعلاج لوٹنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں ڈاکٹر طلحہ کا کہنا ہے کہ چانڈکا کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز بہت برے حالات میں کام کر رہے ہیں۔ آپریشن تھیٹرز میں صفائی ستھرائی اور ہاتھ دھونے کے لیے پایوڈین تک میسر نہیں ایسی صورتحال میں آپریشن تھیٹرز کو بند کرنا تمام ڈاکٹرز کا متفقہ فہصلا ہے صرف ایمرجنسی کور دیا جارہا ہے اگر حالات یہی رہے تو ایمرجنسی کور بھی بند کر دیا جائے گا۔
============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC