پاکستان میں ادویات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہر تھوڑے عرصے بعد ادویات کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں سرکاری ادارے مریضوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام، مریض بے بس

پاکستان میں ادویات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

ہر تھوڑے عرصے بعد ادویات کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں

سرکاری ادارے مریضوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام، مریض بے بس

بڑھتی مہنگائی میں ادویات لیں تو پیٹ پر پتھر باندھیں ی روٹی کھائیں تو بیماری سے مریں

کینسر کے علاج کی ادویات پاکستان میں بھارت، بنگلہ دیش اور ترکی سے بھی مہنگی

ذیابیطس کے مریضوں کی ادویات بھی مہنگی رجسٹرڈ کر دی گئیں

نور مهر، صدر پاکستان فارماسسٹ لیگل فورم
=================
لاہور – پاکستان میں ادویات کی عدم دستیابی کی بنا پر مریض موت کے منہ میں جانے لگے، روزانہ درجنوں مریضوں موت کی ذمہ دار وفاقی وزارت صحت وزارت خزانہ اور صوبائی وزراء ہیلتھ ڈرگ انسپیکٹرز ہیں نور مہر صدر پاکستان فارماسسٹ لیگل فورم

پاکستان میں کراچی سے خیبر تک ہزاروں ادویات ناپید مریض ہاتھوں میں پیسے لے کے پھرنے پر مجبور، ، نور مہر فارماسسٹ

Heparin inj
Tobradex drops
Tears natural 2
Humulin 70/30 vial
Tegral tab
Xanax 0.5 Mg
Amoxil 500 Mg cap
Nims tab
Iberet folic tab
==============================

پاکستان بھر میں مرگی کے مریضوں کی ٹیگرال چار گنا زیادہ قیمت ادا کرنے کے باوجود بھی دستیابی انتہائی مسئلہ ، شوگر کے مریضوں کی جان بچانے والی دوا انسولین لائف لائن مارکیٹ میں دستیاب نہیں اور کچھ بلیک میلرز پانچ گنا زیادہ قیمت پر بیچ رہے ہیں نور مہر
=======================

مریضوں کو نیند بچانے اور موڈ کو ٹھیک رکھنے والی دوا ریٹالین بھی 10 گنا زیادہ قیمت پر بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو پا رہی ، ایلوپیتھک دوا سستی فولک ایسڈ بھی دستیاب نہیں ، دل کے مریضوں کی دوا ہیپرین انجیکشن بھی دستیاب نہیں ہے ، ہزاروں ادویات بالکل دستیاب نہیں ہیں نور مہر

پاکستان میں را مٹیریلز کی کمی ایل سی کے مسائل ، صوبائی ڈرگ انسپیکٹروں کی نااہلی اور وفاقی وزرات خزانہ کی موت کش پالیسیز کی وجہ سے مریض موت کے منہ میں جانے لگے ہیں نور مہر

خواب غفلت میں سوئی ہوئی بیوروکریسی ، عدل اور انصاف کی کمی نے مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے نور مہر

وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس اف پاکستان مریضوں کی اموات کا فوری نوٹس لیں نور مہر

وفاقی وزارت صحت فوری طور پر ادویات کی اصل قیمتیں بڑی ہوئی قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر دیں ، ڈرگ ایکٹ 1976 کے مطابق تمام ادویات برانڈز کے بجائے جنرک میڈیسن سسٹم کے تحت رجسٹر ہوں پاکستان میں ایک مالیکیول ایک سا لٹ ایک قیمت کا اصول مروج فوری طور پر کیا جائے نور مہر فارماسسٹ

پاکستان بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت پر اگر قابو نہ پایا گیا ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو پاکستان فارماسسٹ لیگل فورم 12 ستمبر 2023 کو بھرپور پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے پاکستان میں مریض بچاؤ تحریک کا اغاز 12 ستمبر کو لاہور پریس کلب سے کیا جائے گا

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC