سندھ ریونیو بورڈ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ، اگست کے مہینے میں ٹیکس وصولی میں 36 فیصد اضافہ ۔گزشتہ برس کے 11 ارب کے مقابلے میں 16 ارب روپے صرف اگست کے مہینے میں وصول کر لئے

سندھ ریونیو بورڈ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ، اگست کے مہینے میں ٹیکس وصولی میں 36 فیصد اضافہ ۔گزشتہ برس کے 11 ارب کے مقابلے میں 16 ارب روپے صرف اگست کے مہینے میں وصول کر لئے

تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے ٹیکس وصولی کے شعبے میں شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے تازہ اعلامیہ کے مطابق اگست 2023 کے مہینے میں سندھ ریونیو بورڈ نے 16 ارب دو کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کیا ہے جو گزشتہ برس اگست کے مہینے میں وصول کیے گئے 11 ارب 79 کروڑ کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے ۔ جبکہ مالی سال برائے 2023 24 کے پہلے دو مہینوں میں سندھ ریونیو بورڈ اب تک 30 ارب 43 کروڑ روپے وصول کر چکا ہے جو گزشتہ برس کے دو مہینوں کی وصولی سے 49 فیصد زیادہ ہے ۔کامیابی کا یہ سلسلہ سندھ حکومت کے تعاون اور ٹیکس پیئرز کے تعاون کے ساتھ جاری ہے یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لیے سندھ ریونیو بورڈ کا مجموعی ہدف 235 ارب روپے کی ٹیکس وصولی طے کیا گیا ہے ۔
=========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC