وومن چیمبر آف کامرس ضلع ساﺅتھ کے زیر اہتمام نجی کلب میں ”خواتین انٹرپرینیور“ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔


خواتین کو صرف کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کرنے میں بھی مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ مالی امور میں بھی کامیابی حاصل کر سکیں، سابق ایم این اے شاہدہ رحمانی
معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ خواتین بھی مردوں کی طرح مختلف شعبوں میں حصہ لینا چاہئے، فریدہ قریشی
کراچی ( ) خواتین کو صرف کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کرنے میں بھی مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ مالی امور میں بھی کامیابی حاصل کر سکیںخواتین کا مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے ان کا فعال حصہ اور حب ہونا بے حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار سابقہ ایم این اے شاہدہ رحمانی وومن چیمبر آف کامرس ضلع ساﺅتھ کے زیر اہتمام نجی کلب میںمنعقدہ ”خواتین انٹرپرینیور“ سیمینار میں کرتے ہوئے کیا۔ انھو ں نے کہا کہ خواتین کے حقوق اور مشقتیں شناخت کرانے کی عظیم کوشش ہے جو ان کے فیصلے کی وضاحت کرتی ہے ۔ خواتین معاشرتی، معاشی اور سیاسی سرگرمیوں میں اپنا نام پیدا کرتی ہیں جو ان کی محنت اور لگن کا ثبوت ہوتا ہے جو ہمارے معاشی مسائل کو دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ بانی ویمن چیمبر آف کامرس ساﺅتھ فریدہ قریشی نے کہا کہ ہمارے معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ خواتین بھی مردوں کی طرح مختلف شعبوں میں حصہ لینا چاہئے اورگریجویشن سے ماسٹرز تک بہتر تعلیم حاصل کرنی چاہئے اور میں یقین دلاتی ہوں کہ خواتین اپنے قابلیت سے استفادہ کر کے معاشرتی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیںہماری سینئر وائس پریزیڈنٹ شمی خان نے بھی بہت انتھک محنت کی اور اس مقام تک پہنچی اور ثابت کیا کہ خواتین بھی محنت سے کاروباری دنیا میں اپنے قدم جما سکتی ہیں اس کے لیے وسائل بھی خود پیداکرنے پڑتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر بانی ویمن چیمبر آف کامرس فریدہ قریشی اور سینئر نائب صدر ساﺅتھ شمی خان نے شرکاءمیں ایوارڈز و اسناد تقسیم کئے اور خواتین کو بہتر کاروبار کے لیے جیولری،کاسمیٹکس آئٹم،خوبصورت کپڑے ،ہینڈی کرافٹس اور دیگر مصنوعات کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔اس موقع پرسندھ پولیس کی بہادر آفیسرایس ایس پی نسیم آراءپنھور ،معروف آرٹسٹ غزالہ جاوید،ایگزیکٹوآفیسر بسمہ بدر، عاصم خان ،باسط اور دیگر منتظمین بھی موجود تھے۔
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC