ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ سوائی خان جھلگری نےمحکمے کے افسران کے ہمراہ 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر محکمۂ اطلاعات سندھ کے صدر دفتر بیرک نمبر 95 میں پرچم کشائی کی۔

کراچی 14 اگست- ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر)محکمہ اطلاعات سندھ سوائی خان جھلگری نے محکمہ کے افسران کے ہمراہ 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر محکمۂ اطلاعات کے صدر دفتر بیرک نمبر 95 میں کے احاطے میں پرچم کشائی کی ، آزادی کی76 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے ان گنت قربانیاں دیں، آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد مملکت سے نوازا ہے،ہمیں بابائے قوم کی اصولوں اتحاد ،تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیرا ہوکر ملک کو عالمی افق پر نمایاں مقام دلانا ہے۔انہوں نےکہاکہ محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کو بہتر بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن عہد کریں کہ اپنے تمام اختلاف بھلا کر صوبہ سندھ اور اپنے پیارے وطن پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں گے۔- ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ سوائی خان جھلگری نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں اور آزاد معاشرہ ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔ اس موقع پرڈائریکٹر ایڈمن محمد یوسف کابورو ،ڈائریکٹر پریس انفارمیشن سید حسن اصغر نقوی ، ڈائریکٹر ریفرنس امتیاز علی جویو، ڈائریکٹر محمد شبیہ صدیقی، ، ڈائریکٹر سوشل میڈیا فیصل فاروقی،ڈائریکٹر پبلیکیشن منصور احمد راجپوت، ڈائریکٹر پلاننگ فدا حسین بالادی اور دیگر افسران موجود تھے۔ تقریب میں محکمہ اطلاعات کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ملازمین نے شرکت کی۔ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ سوائی خان جھلگری کی سربراہی میں دفتر کے احاطے میں ریلی بھی نکالی گئی۔

ہینڈ آؤٹ نمبر 643۔۔۔۔۔ایس۔اے۔این