۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہیڈ آفس کراچی میں 76 ویں یوم جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،

کراچی

مور خہ 14 اگست 2023

کراچی 14 اگست ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہیڈ آفس کراچی میں 76 ویں یوم جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈی جی ایس بی سی اے محمد یاسین شر بلوچ نے خصوصی شرکت کی. ڈی جی محمد یاسین شر بلوچ نے 14 اگست جشن آزادی کا کیک کاٹا اور پرچم کشائی بھی کی. یاسین شر بلوچ کو اسٹاف کی جانب سے اجرک اور جناح کیپ بھی پہنائی گئی. اس موقع پر یاسین شر بلوچ کا کہنا تھا کہ قوم کو جشن آزادی مبارک ہو. دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ہیڈ آفس کی عمارت کو سبزہلالی جھنڈیوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا اور آتش بازی کی گئی.تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی ایس بی سی اے، ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

====================